احمد فراز شاعری سے ایس ایم ایس تک

احمد فراز کے ساتھ میسجیز میں جو ہو رہا ہے کیا وہ اس کا مستحق ہے؟

  • Total voters
    6

محمد بلال اعظم

لائبریرین
آج ایک فورم پر احمد فراز کے بارے میں ایک مضمون پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ شاید آپ نے پہلے پڑھا بھی ہو۔ عنوان سے تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے۔

انگریزی زبان کے عظیم ادیب چارلس ڈکنس نے اپنی مشہور ناول ’’ٹیل آف ٹو سٹیز‘‘ کی ابتدا کچھ اس طرح کی ہے کہ:
’’وہ وقت بہت بہترین تھا؛ وہ وقت بہت بدترین تھا؛وہ دور داناہی کا تھا؛ وہ دور نادانی کا تھا؛ وہ عہد یقین تھا؛ وہ بے یقینی کا عرصہ تھا؛ وہ روشنی کا موسم تھا؛ وہ تاریکی کا موسم تھا؛وہ امید کا موسم بہار؛ وہ مایوسی کا موسم خزاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!‘‘
ایسی ہی کیفیت فیض کے اس نظم میں بھی ہے؛ جس میں اس نے بتایا ہے کہ :
’’یہ دھوپ کنارہ شام ڈھلے
ملتے ہیں دونوں وقت جہاں‘‘
کچھ اس انداز سے دو متضاد موسم ایک دوسرے کے ساتھ ان دو ہونٹوں کی طرح ملے تھے جو غصے میں ایک دوسرے کے ساتھ بھنچ کر لہولہاں نظر آتے ہیں۔ یہی وہ وقت تھا جب پرویز مشرف کے خلاف اس ملک کی فضاؤں سے یہ صدا بلند ہو رہی تھی کہ:
’’اب تو اس دیس کے بچے بھی دعا کرتے ہیں
حاکمِ وقت کو مسند سے اتارا جائے‘‘
اسی دور میں اس ملک کے نامور شاعر نجی چینلزکے ’’بریکنگ نیوز‘ ‘ والے بے احتیاط تیروں سے زخمی ہوئے مگر اس نے اپنی سانسوں کو تب تک سنبھالے رکھا جب تک ایوان ِ صدر سے وہ شخص ہوا جس کی وجہہ سے اس دیس میں تیز ہواؤں میںگھٹن کا مقدار بڑھتا جا رہا تھا۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ احمد فراز کے انتقال کی خبر ان شعروں کے ساتھ اڑی تھی جو ایس ایم ایسز کے ذریعے ایک موبائل سے دوسرے موبائل تک منتقل ہوتے رہے۔
یہ کتنی عجیب بات ہے کہ آج اس کے انتقال کو کوئی آٹھ ماہ ہونے کو ہیں مگر موبائل اونرز کے لیی وہ دن حیرت انگیز ہوتا ہے جب ان کے ’’ان باکس‘‘ میں ’’فراز‘‘ کا نام نہیں آتا۔
ایس ایم ایس؛ جس کو میں دورِ حاظر کا سب سے بڑا میڈیا سمجھتا ہوں اس میں اتنی پزیرائی کسی کو حاصل نہیں ہوئی جتنی احمد فراز کو!
اس میں کوئی شک نہیں کہ احمد فراز کو ان کی زندگی میں بہت شہرت حاصل ہوئی تھی۔ اتنی شہرت کہ انہوں نے ایک شعر میں لکھا تھا کہ:
’’اور تمہیں کتنی محبتیں چاہئییں فراز
ماؤں نے بچوں پر تیرا نام رکھ دیا‘‘
لیکن کس کو پتہ تھا کہ وہ محبت کچھ وقت کے بعد ایک مذاق بن جائے گی۔وہ فراز جو محبت کے حوالے سے اس ملک کا سب سے بڑا شعری حوالہ بن کر ابھرا آج وہ کچھ شائستہ اور کچھ ناشائستہ قسم کی مذاق بن گیا ہے۔ کہا جاتا ہے کہ کسی مرحوم کو یاد کیا جائے تو اس کی روح کو مسرت ہوتی ہے مگر ایس ایم ایس سروس میں احمد فراز کو جس طرح یاد کیا جاتا رہا؛ اس سے تو اس کی روح پر ایک اذیت کی کیفیت اترتی ہوگی۔ کوئی وقت تھا کہ جن لوگوں کا نام ’’فراز‘‘ ہے؛ وہ فخر محسوس کرتے تھے مگر اب ’’فراز‘‘ فخر کا نہیں بلکہ مذاق بن گیا ہے۔۔
اب ایسی کوئی مذاق شاید ہی بچی ہو؛ جو فراز کے حوالے سے نہیں کی گئی ہے۔اس مذاق کے سلسلے کی ابتدا کہاں سے ہوئی؟ اس سوال کا جواب تو بہت تحقیق طلب معاملہ ہے؛ مگر جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے کہ پہلے ایس ایم ایس پر فراز کے رومانوی اشعار گردش کرتے رہے اور پھر لوگوں نے فراز کے نام اپنے بے کار اشعار پھیلانے شروع کیی۔ ایسے اشعار جن میں نہ کوئی وزن ہوتا تھا اور نہ کوئی ترنم؛ نہ کوئی پیغام اور نہ کوئی تصور! ایسے اشعار فراز کے حوالے سے پورے ملک میں پھیلنا شروع ہوئے اور ایک دن کسی من چلے کے دل میں یہ خیال آیا کہ کیوں نہ فراز کو چین بھیجا جائے اور اس نے چینی لہجے میں فراز کا نام ڈال کر لوگوں کو بتایا کہ فراز چینی اولمپک میں پہنچ گیا ہے۔ اس طرح فراز کے حوالے سے محبت کے پیغامات کا سلسلہ ختم ہوا اور مذاق شروع ہوگیا۔
فراز کے حوالے سے لڑکیاں اپنے اںداز سے مذاق کرتی رہیں اور لڑکے اپنے انداز سے!
ایک لڑکی نے اپنی دوست کو فراز کے حوالے سے یہ شکایت ایس ایم ایس کی کہ:
’’میں اسے خود بھی بھولنا چاہتی ہوں ’’فراز‘‘
مگر امی صبح کو دس بادام کھلا دیتی ہے‘‘
اور لڑکے تو لڑکے ہیں۔ ان کی مذاق کا انداز ااکثر اوقات ناقابلِ اشاعت ہوا کرتا ہے مگر تمیز کے دائرے میں رہتے ہوئے جب وہ فراز کے حوالے سے کوئی مذاق کرتے ہیں تو یہی لکھتے ہیں کہ:
’’اس گلی اس وجہہ سے جانا چھوڑ دیا فراز
وہ کمینے نوکیا گیارہ سو بھی چھین لیتے ہیں‘‘
اس طرح آوارہ مزاجوں نے مشکل سے کوئی ایسی بات چھوڑی ہے؛ جس میں انہوں نے فراز کے نام کو خوار نہ کیا ہو!
اور آوارہ مزاج نوجوانوں کی بات الگ ہے مگر ہمارے پاس تو ایسے سنجیدہ دوستوں کے میسیجز بھی آئے ہیں جن میں فراز کے حوالے سے ’’ساحلِ سمندر‘‘ سے لیکر ’’آنکھوں میں آنسو اور ہونٹوں پہ ہنسی‘‘ والی باتیں بھی بیان کی ہوئی ہیں۔
لیکن کچھ مزاحیہ مسیجز سے اس بات کا پتہ بھی چلتا ہے کہ ہمارے نوجوان کس قدر تخلیقی حس ِ مزاح کے مالک ہیں۔
مثال کی طور پر جس نے احمد فراز کے حوالے سے یہ شعری میسیج بنایا؛ جس کا عنوان تھا :
’’اب فراز وزیرستان میں‘‘
اور شعر تھا
’’دغا رپیٹر زماں فائر د بارہ بور فراز
لقا دشمن دغا ’’ڈز ڈز‘‘ ولہ وئی وئی‘‘
کیا فراز نے کبھی سوچا بھی ہوگا کہ اس کانام اس طرح سے مذاق کی علامت بن جائے گا؟
فراز کے حوالے سے ایک مزاحیہ شعر میں عجیب غریب آوازیں لکھ کر آخر میں یہ بتایا گیا کہ ’’آج فراز کی طبیعت خراب ہے‘‘
اور ایک شعر میں آوازیں بھی جانی پہچانی نہیں تھیں۔ یعنی لکھا ہوا آیا تھا کہ:
’’گمن کہ کرکپپ؛ تمن گمن تمپ جھٹک اس بن کو فراز
نمکھابٹخ ببتا بر جھمٹک دغم جدلم جاناں جاناں‘‘
اور نیچے کی عبار ت میں بتایا گیا تھا کہ’’بھاگو فراز پاگل ہو گیا ہے‘‘
فراز تو کیا کوئی سا بھی شاعر اپنے حوالے اس قسم کا سلوک سوچ کر شاعری کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیی ترک کر سکتا ہے۔ فراز کے وہم گمان میں بھی اپنے ساتھ ہونے والے اس سلوک کی جھلک تک نہ آئی ہوگی۔ اس نے اپنے حوالے سے بدتر سے بدتر امکانات پر غور کیا ہوگا مگر اس کے ذہن یہ نہیں آیا ہوگا کہ موت کے بعد اس کے ساتھ یہ سب کچھ ہوگا!مگر اب یہ کچھ ہو رہاہے اور عوامی سطح پر ہونے کی وجہہ سے اسے کسی طرح روکا بھی نہیں جا سکتا۔اور نہیں معلوم کہ یہ سلسلہ اسی طرح کب تک چلتا رہے گا؟
اس حوالے سے اب تو فراز کی حالت ایسی ہو گئی ہے کہ کسی نے فراز کی روح کی ترجمانی کرتے ہوئے لکھا ہے کہ:
’’ہم تو اس قبر میں بھی سکوں میسر نہیں فراز
روز آکر کہتے ہیں فرشتے کہ استاد آج کوئی نیا شعر ہوجائے‘‘
جس قسم کے مزاحیہ شعر احمد فراز سے منسوب کرکے موبائل نیٹ ورک کے ذریعے پھیلائے جا رہے ہیں؛ وہ شعر فراز کی روح پر تشدد ہیں۔ مگر وہی بات کہ انہیں روکنا ممکن نہیں۔
فراز کے نام سے اس قسم کے سلوک پر میں سوچ رہا ہوں کہ پاکستان میں صرف وہی ایک شاعر نہیں پھر اس کے ساتھ ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ شاید اس کا سبب یہی تھا کہ اس کی شاعری بجائے خود ایک مقصد بننے کے ایک ذریعہ بن گئی تھی؛ نوجوان لڑکیوں میں مقبولیت کا! میں نے یہ بات اس کے حوالے سے پہلے بھی لکھی ہے کہ اس نے اپنی شاعری کو حسین مچھلیاں پکڑنے کے لیی ایک جال کے طور پر استعمال کیا۔ اگر اس نے اپنے فن کی قدر جانی ہوتی اوراگر اس نے اپنے فن کو شعوری فرض میں استعمال کیا ہوتا تو شاید اس کے ساتھ اس قسم کا سلوک نہیں ہوتا۔پھر شاید اس کے محبتوں کے تصورات اس طرح مذاق نہ بنتے۔
فراز نے اپنے فن کے غرور میں محبت جیسے عظیم جذبے جو اپنے ہرجائی مزاج کے حوالے سے ایک مذاق بنا دیا اور تاریخ کے منصف نے اس کی محبت بھری شاعری کو دلوں کے گلدانوں میں محفوظ کرنے کے بجائے لطیفوں کا لہجہ قرار بھی دیا اور اس لہجے کو عام بھی کر دیا۔
تاریخ فراز کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے؛ اس سے سبق سیکھنے کی ضرورت ہے۔ ضرورت ہے اپنے آپ سے یہ سوال کرنے کی کہ’’ہم اہلِ قلم کیا ہیں

اب میں ذرا اپنی بات کرتا ہوں۔ یہ بات تو بالکل صحیح ہے کہ احمد فراز محبتوں کا شاعر ہے اور پاکستان میں محبت کا ایک بہت بڑا حوالہ ہے لیکن کیا اس کی محبت اپنے وطن کے ساتھ نہیں تھی۔ (محاصرہ، اے میرے سارے لوگو، اب کس کاجشن مناتے ہو) اور ایسی ہی ان گنت نظمیں کیا فراز کی وطن دوستی کا ثبوت نہیں ہیں۔ فراز نے ساری عمر عوام کے حق میں آواز اٹھائی مگر آج یہ عوام اس کے ساتھ کیا کر رہی ہے۔ امید ہے کہ آپ مجھے ضرور اس کی مناسب وجہ بتائیں گے کہ آخر فراز ہی کیوں۔ اس نے ایسا کونسا جرم کیا ہے۔
 
زبیر مرزا

محفلین
ہمارے عہد میں آئیں کثافتیں کیسی
مذاق اور بے حسی میں فرٖق ہم بھولتے جارہے ہیں- جن باتوں پر رونا چاہیے ہم ہنستے ہیں
 
بشیر احمد

محفلین
میں خود بھی احمد فراز کی شاعری سے متاثر ہوں اور اس قسم کے ایس ایم ایس پر حیرانی ہوتی ہے
میں نے ایک بات سنی ہے جس
جس کا میرے کا کوئی مستند حوالہ نہیں ہےاگر کسی کے علم میں ہو تو ضرور بتائے
احمد فراز نے ایک بار اپنے کلام کے بارے میں کہا تھا یہ اس میں وہ حکمت کی باتیں جو
کلام رسالت میں بھی نہیں پائی جاتی ہیں ۔

اگر یہ بات مصدقہ ہے تو یقینا احمد فراز کے ساتھ عوام یا معاملہ قدرت کی طرف سے جاری ہوچکا ہے
اللہ تعالی اپنے رسول کے گستاخان کو رہتی دنیا تک عبرت کا نشان بنادیتا ہے چاہے اس کے دنیوی اعتبار سے کتنے بڑے کارنامے ہیں کیوں نہ
اگرچہ یہ بات مصدقہ نہیں لیکن مشاھدہ یہی کہتا ہے کچھ ایسا ہی معاملہ ہے
ورنہ ہماری سادہ عوام نے شاعروں کی بہت قدر کی دل میں جگہیں دی ہیں بھلے
بادہ خواں تھے ، ان کی اردو شاعری میں آدھی زیادہ فارسی ہو :)
تو پھر احمد فراز کے ساتھ ایسا کیوں کرتے
شاید یہ قدرت کا انتقا م ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جسے اب شاید کوئی نہ روک سکے۔
 
شاید یہ قدرت کا انتقا م ہو۔۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔جسے اب شاید کوئی نہ روک سکے۔

میں نے بھی یہی سنا ہے مگر کوئی ثبوت بھی تو ملے، ہم ہوا میں تیر تو نہیں چلا سکتے۔ سنا ہے کہ یہ بات جنگ اخبار میں بھی چھپی تھی۔ اب اگر کوئی یہ بات کنفرم کر دے تو بہت مہربانی ہو گی۔ میں فراز کا بہت بڑا قدر دان ہوں۔ علامہ اقبال کے بعد مجھے سب سے زیادہ فراز نے ہی متاثر کیا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
برادرِ عزیز محمد بلال اعظم ، کیا یہ تحریر آپ کی ہے ؟؟
اجازت دیجے تو مقدور بھر جہل کے ساتھ حاضر ہوتا ہوں ۔۔۔
مگر اس سے قبل نظم ’’ محاصرہ ‘‘ ایک بار پھر پڑھ لیجے ۔۔۔تاکہ گفتگو میں آسانی رہے ۔

مغزل بھائی یہ تحریر شاید میں پاک نیٹ پہ پڑھی تھی، میں نے فورم کا ذکر کیا ہے پہلی لائن میں ہی۔ اور محاصرہ تو شاید میں نے سو دفعہ پڑھی بھی ہے اور خود احمد فراز کی زبان میں سنی بھی ہے۔ آپ اپنی بات جاری رکھ سکتے ہیں۔
 
مغزل

شکریہ پیارے صاحب ، پوچھنا میرا فرض تھا ، سو زحمت دی ، ایک بات کی مزید وضاحت چاہوں گا کہ ، آیا آپ اس تحریر سے متفق ہیں یا اختلاف رکھتے ہیں ،
یہ یوں معلوم کرنا چاہ رہا ہوں کہ تاکہ میں اپنی رو میں آپ کی دل شکنی کا موجب نہ بن جاؤں ۔۔ امید ہے طبعِ نازک پر گراں نہ گزرے گا۔۔
 
میں اس تحریر سے اختلاف رکھتا ہوں۔
میری نظر میں تو فراز نے بالکل بے قصور ہے اگر لیکن بشیر احمد کی بات درست ہے تو پھر اس کا مذاق کا بننا ایک قدرتی امر ہے۔

فراز نے اپنے فن کے غرور میں محبت جیسے عظیم جذبے جو اپنے ہرجائی مزاج کے حوالے سے ایک مذاق بنا دیا
سرخ رنگ میں جس لائن کا میں نے حوالہ دیا ہے آخر فراز نے کس جگہ اپنے فن کے غرور میں محبت جیسے عظیم جذبے کو اپنے ہرجائی مزاج کے حوالے سے مذاق بنایا ہے۔ مغزل صاحب برائے مہربانی اپنی آراء سے ضرور نوازیے گا۔
 
الف عین

لائبریرین
واقعی افسوس ہوا، فراز ہی کیا، بے بحری شاعری کو ہی ایس ایم ایس کے طور پر دیکھنے سے کوفت ہوتی ہے۔
اس پر ایک غیر متعلق بات۔۔ کیا پاکستان میں اردو میں ایس ایم ایس ممکن ہے؟
 
محمد امین

لائبریرین
واقعی افسوس ہوا، فراز ہی کیا، بے بحری شاعری کو ہی ایس ایم ایس کے طور پر دیکھنے سے کوفت ہوتی ہے۔
اس پر ایک غیر متعلق بات۔۔ کیا پاکستان میں اردو میں ایس ایم ایس ممکن ہے؟

جی ممکن ہے۔ اردو تحریر میں بھی ایس ایم ایس چلتے ہیں اور رومن میں تو ہوتے ہی ہیں۔۔

باقی رہی بات فراز کی تو مجھے بھی ہمیشہ ہی تعجب ہوتا رہا ہے کہ یہ اس مذاق کا نقطہء آغاز کیا تھا؟ کسی کو علم ہو تو بتائے۔ صاحبِ مضمون نے لکھا ہے کہ فراز کی موت کے ساتھ ہی ایسے ایس ایم ایس کی گردش شروع ہوئی تھی، ایسا نہیں ہے۔ فراز جب امریکہ میں زیرِ علاج تھے تب بھی یہ ایس ایم ایس گردش میں تھے اور انہی دنوں مجھے کسی نے یہ بتایا تھا کہ فراز نے 1994 میں یہ کہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک کتاب تھی اور میرے پاس چار ہیں۔ اسی وجہ سے اللہ نے دنیا میں اسے ذلیل کردیا۔مگر ظاہر ہے مجھے بھی اس کی کوئی سند نہیں ملی۔ میں بس وہ بات جاننا چاہتا ہوں جو اس ایس ایم ایس کی روایت کا نقطہء آغاز تھی۔

ظاہر ہے ایسے بے تکے اور بے وزن ایس ایم ایس جو کہ شاعری کے نام پر چلائے جاتے ہیں، ہر ایک کو دیکھ کر کوفت ہوتی ہے۔
 
محمد امین

لائبریرین
فراز کے علاوہ ایسے ایس ایم ایس میں وصی شاہ، محسن نقوی اور پروین شاکر کا بھی نام لگا دیا جاتا ہے۔۔۔ بائی دی وے۔۔۔وصی شاہ ڈیزرو کرتے ہیں :) :) :) :)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
واقعی افسوس ہوا، فراز ہی کیا، بے بحری شاعری کو ہی ایس ایم ایس کے طور پر دیکھنے سے کوفت ہوتی ہے۔
اس پر ایک غیر متعلق بات۔۔ کیا پاکستان میں اردو میں ایس ایم ایس ممکن ہے؟

کوئی سو میں سے ایک ایس ای ایس ہی ارود میں آتا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
جی ممکن ہے۔ اردو تحریر میں بھی ایس ایم ایس چلتے ہیں اور رومن میں تو ہوتے ہی ہیں۔۔

باقی رہی بات فراز کی تو مجھے بھی ہمیشہ ہی تعجب ہوتا رہا ہے کہ یہ اس مذاق کا نقطہء آغاز کیا تھا؟ کسی کو علم ہو تو بتائے۔ صاحبِ مضمون نے لکھا ہے کہ فراز کی موت کے ساتھ ہی ایسے ایس ایم ایس کی گردش شروع ہوئی تھی، ایسا نہیں ہے۔ فراز جب امریکہ میں زیرِ علاج تھے تب بھی یہ ایس ایم ایس گردش میں تھے اور انہی دنوں مجھے کسی نے یہ بتایا تھا کہ فراز نے 1994 میں یہ کہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک کتاب تھی اور میرے پاس چار ہیں۔ اسی وجہ سے اللہ نے دنیا میں اسے ذلیل کردیا۔مگر ظاہر ہے مجھے بھی اس کی کوئی سند نہیں ملی۔ میں بس وہ بات جاننا چاہتا ہوں جو اس ایس ایم ایس کی روایت کا نقطہء آغاز تھی۔

ظاہر ہے ایسے بے تکے اور بے وزن ایس ایم ایس جو کہ شاعری کے نام پر چلائے جاتے ہیں، ہر ایک کو دیکھ کر کوفت ہوتی ہے۔

میں نے اپنے اردو کے سر سے یہی بات سنی ہے گر بغیر کسی سند کے، کوئی حوالہ مانگو تو جواب ندارد۔ کیا کوئی اس بارے میں بتا سکتا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
فراز کے علاوہ ایسے ایس ایم ایس میں وصی شاہ، محسن نقوی اور پروین شاکر کا بھی نام لگا دیا جاتا ہے۔۔۔ بائی دی وے۔۔۔وصی شاہ ڈیزرو کرتے ہیں :) :) :) :)

وصی شاہ کاحق تو ایس ایم ایس میں اپنی جگہ مگر پھر بھی فراز، پروین شاکر اور محسن نقوی جیسے اساتذہ شعراء کے بارے میں کچھ بھی غلط کہنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔ آخر اردو زبان کو بہت قیمتی اثاثہ ان لوگوں نے دیا ہے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
برادرِ عزیز محمد بلال اعظم ، کیا یہ تحریر آپ کی ہے ؟؟
اجازت دیجے تو مقدور بھر جہل کے ساتھ حاضر ہوتا ہوں ۔۔۔
مگر اس سے قبل نظم ’’ محاصرہ ‘‘ ایک بار پھر پڑھ لیجے ۔۔۔تاکہ گفتگو میں آسانی رہے ۔

محاصرہ کے متعلق کس قسم کی گفتگو آپ کے ذہن میں ہے، بات ادھوری رہ گئی۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
برادرِ عزیز محمد بلال اعظم ، کیا یہ تحریر آپ کی ہے ؟؟
اجازت دیجے تو مقدور بھر جہل کے ساتھ حاضر ہوتا ہوں ۔۔۔
مگر اس سے قبل نظم ’’ محاصرہ ‘‘ ایک بار پھر پڑھ لیجے ۔۔۔تاکہ گفتگو میں آسانی رہے ۔

مغزل بھائی محاصرہ کے بارے میں آپ کچھ بات کرنے والے تھے وہ ادھوری رہ گئی ہے۔
 
Top