احمد فراز ::::: سو دُوریوں پہ بھی مِرے دِل سے جُدا نہ تھی ::::: Ahmad Faraz

طارق شاہ نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏نومبر 25, 2015

  1. طارق شاہ

    طارق شاہ محفلین

    مراسلے:
    10,645
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Bookworm
    غزلِ
    [​IMG]

    سو دُوریوں پہ بھی مِرے دِل سے جُدا نہ تھی
    تُو میری زندگی تھی، مگر بے وفا نہ تھی

    دِل نے ذرا سے غم کو قیامت بنا دِیا
    ورنہ وہ آنکھ اِتنی زیادہ خفا نہ تھی

    یُوں دِل لرز اُٹھا ہے کسی کو پُکار کر
    میری صدا بھی جیسے کہ میری صدا نہ تھی

    برگِ خِزاں جو شاخ سے ٹوُٹا وہ خاک تھا
    اِس جاں سُپردگی کے تو قابل ہَوا نہ تھی

    جُگنو کی روشنی سے بھی کیا کیا بَھڑک اُٹھی
    اِس شہر کی فِضا کہ چراغ آشنا نہ تھی

    مرہونِ آسماں جو رہے، اُن کو دیکھ کر
    خوش ہُوں کہ میرے ہونٹوں پہ کوئی دُعا نہ تھی


    ہر جسم داغ داغ تھا، لیکن فراز ہم
    بدنام یُوں ہُوئے کہ بَدن پر قبا نہ تھی

    احمد فراز
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • زبردست زبردست × 1
  2. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,389
    عمدہ!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  3. ادب دوست

    ادب دوست معطل

    مراسلے:
    3,429
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    واہ. واہ .. کیا ہی خوبصورت ہے واہ
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر