اب ہم سے کوئی کام کیا بھی نہ جائے گا - منیب الف

منیب الف

محفلین
ایسا نہیں ہے کہ میں نے اردو محفل پر کئی مہینوں سے کچھ شیئر نہیں کیا،
بلکہ سچ تو یہ ہے کہ میں نے کافی عرصے سے کچھ لکھا ہی نہیں ہے۔
آج بعد از مدتِ طولانی، بہ رغبتِ طبیعتِ جولانی، چند غزل کے اشعار موزوں کیے ہیں یا شاید اپنے آپ ہوئے ہیں۔
حضرات کی خدمت میں قدرے بڑی فانٹ میں پیش کرنے کی جسارت کر رہا ہوں۔
سبب یہ ہے کہ بصیرت جیسے جیسے لطیف ہو رہی ہے، بصارت ویسے ویسے ضعیف ہو رہی ہے: :glasses-nerdy:

اب ہم سے کوئی کام کیا بھی نہ جائے گا
یعنی زیادہ دیر جیا بھی نہ جائے گا
دامن دریدگی کا تو پھر بھی ہے کچھ علاج
دل چاک ہو گیا تو سیا بھی نہ جائے گا
ہر ایک نے حیات کو معنی دئیے ہیں کچھ
جیون کو ہم سے اَرتھ دیا بھی نہ جائے گا
ہاتھوں میں اپنے زور نہیں اور جامِ عمر
از دستِ دیگران پیا بھی نہ جائے گا
کچھ بانٹنا مجھے نہیں آتا منیبؔ اور
کچھ اُن سے میرا درد لیا بھی نہ جائے گا
بہت شکریہ! :)
 

اکمل زیدی

محفلین
۔۔عمدہ ہے۔۔۔۔۔بس یہ ارتھ کچھ اٹک گیا کچھ اس کے مطلب سمجھا دیں میں اسے کرنٹ والا ارتھ سمجھ رہا ہوں ؟
 

محمداحمد

لائبریرین
خوبصورت غزل ہے منیب صاحب!

بہت سی داد!

ارتھ غالباً ایک ہندی فلم کا نام بھی ہے شاید یاز بھائی نے دیکھ رکھی ہو۔ :)
 

محمداحمد

لائبریرین
ٹھیک ہے ۔۔۔
دل پسند کی مٹھائی دکان میں جا کر نہ کہہ دینا ایک دال فرائی دے دیں۔۔۔:D

مزے کی بات یہ ہے کہ میرپور خاص میں ہمارے ایک دوست ہیں جن کی ہوٹل دلپسند کے نام سے ہے او ر وہاں کھانے وغیرہ ملتے ہیں۔ اُمید ہے دال فرائی بھی مل جائے گی۔ :)
 

الف عین

لائبریرین
درست بلکہ عمدہ غزل ہے
جیون کے ساتھ ارتھ بھی درست ہے بدلنے کی ضرورت نہیںالبتہ 'در دست دیگران' زیادہ کھٹک رہا ہے
اب دوسروں کے ہاتھوں پیا بھی نہ جانے گا
بہتر نہیں ہو گا؟
 

منیب الف

محفلین
درست بلکہ عمدہ غزل ہے
جیون کے ساتھ ارتھ بھی درست ہے بدلنے کی ضرورت نہیںالبتہ 'در دست دیگران' زیادہ کھٹک رہا ہے
اب دوسروں کے ہاتھوں پیا بھی نہ جانے گا
بہتر نہیں ہو گا؟
جی ہاں، یہ پڑھنے میں زیادہ سہل ہے۔ بہت شکریہ، استادِ محترم :rose:
 

منیب الف

محفلین
تابش بھائی یہ اسطرح اگر ہو جائے تو بہتر نہیں رہے گا
جیون کو ہم سے عنواں دیا بھی نہ جائے گا
احمد بھائی اس طرح ہو سکتا ہے "کچھ اُن سے میرا کرب لیا بھی نہ جائے گا" ؟
طبیعت مائل بہ اصلاح ہے، زیدی بھائی؟ :glasses-nerdy:
 
Top