اب سوات

ساجداقبال

محفلین
سوات: ٹرک میں دھماکا،30افراد کے ہلاکت کی اطلاع
سوات.................سوات میں پولیس لائن کے قریب ٹرک میں دھماکے کے نتیجے میں30افراد کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکاسیکورٹی فورسز کے اسلحہ سے بھرے ٹرک میں ہواجس کے بعدٹرک میںآ گ لگ گئی جبکہ15 سے20دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ خود کش حملہ کے علاوہ ٹرک میں موجود بارودی سامان بھی دھماکے کی وجہ ہوسکتا ہے،تاہم فوری طور پر حتمی اعتبار سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار اور عام شہری بھی شامل ہیں۔جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سیدوشریف اسپتال لایا گیاہے۔ڈی آئی جئی مالاکنڈ کے مطابق جاں بحق اہلکاروں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
(جنگ آن لائن)
سوات: فوجی قافلے پر حملہ، اٹھارہ ہلاک
سکیورٹی فورسز کی ایک گاڑی پر بم حملے میں کم سے کم اٹھارہ اہلکار ہلاک اور پندرہ زخمی ہوگئے ہیں۔ (بی بی سی)
اناللہ وانا الیہ راجعون
کیا ایک نئی جنگ کا آغاز ہوا چاہتا ہے۔؟؟؟
 
باسم

محفلین
کراچی والوں پر "مٹی پانے" کیلیے اختیار کیا گیا وہی پرانا انداز
ایک دن جرگوں اور امن مذاکرات کا راگ الاپا جارہا ہوتا ہے اور دوسرے دن ایک دوسرے کا گلا دبائے بیٹھے ہوتے ہیں
جانے کب ہمیں عقل آئے گی
 
جیہ

لائبریرین
دھماکہ آج 2 بج کر 15 پر منٹ پر ہوا۔ آواز پورے شہر میں سنی گئی۔دھماکے سے 2 سکینڈ پہلے بجلی چلی گئی تھی۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ ہمارے گھر(جو جائے وقوعہ سے آدھ کلومیٹر دور ہے) کے شیشے ٹوٹ گیے۔ دھماکے کے فورا بعد فائرنگ کی آوازیں شروع ہوگئیں جس کا سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔
شہر میں خوف و ہراس اور سوگ کی فضا ہے۔ کاروبار بند ہوگیے۔سکول اور کالج کل سے بند تھے۔ کل سے پورے شہر میں آپریشن کی افواہیں گشت کر رہی تھیں۔ ایف ایم چینل والے مولوی صاحب نے ریڈیو پر سخت تقریر کی تھی کل رات اور کبل میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب بھی کیا تھا۔ اور اپنے مرکز کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ریڈیو پر اس نے جو تقریر کی تھی وہ میں نے بھی سنی۔اس نے اپنے پیروکاروں کو طلاق کی قسم دلاکر ہدایت کی کہ کالی ٹوپیوں والے(پولیس، ایف سی) اور خاکی ٹوپی والوں(رینجرز) جہاں بھی دیکھیں مار دیں۔

ان للہ و انا الیہ راجعون
 
ماوراء

محفلین
دھماکہ آج 2 بج کر 15 پر منٹ پر ہوا۔ آواز پورے شہر میں سنی گئی۔دھماکے سے 2 سکینڈ پہلے بجلی چلی گئی تھی۔
یہ بجلی دھماکے سے کچھ دیر پہلے کیسے چلی جاتی ہے؟ پاکستان میں جب بجلی بھی کڑکتی ہے تو آسمانی بجلی کڑکنے سے چند سیکنڈ پہلے ہی بجلی بھی چلی جاتی ہے۔ اس کی مجھے سمجھ نہیں آتی۔:confused:
 
الف عین

لائبریرین
اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے۔ جوجو تمھاری خیریت سے مطلع کرتی رہنا۔ ورنہ اگر پھر غائب ہو جاؤ تو فکر رہے گی ان حالات میں۔ عام طور پر پاکستان کے ھالات کے تانوں بانوں میں داخل نہیں ہوتا لیکن سوات دیکھ کر یہاں آ گیا۔
 
جیہ

لائبریرین
شاید بجلی دہماکے کے ساتھ ہی چلی گئی ہو۔ بجلی کی رفتار تو 186000 میل فی سیکنڈ ہے اور آواز کی رفتار صرف 330 فٹ فی سیکنڈ تو دہماکے کی آواز دیر سے آئی :)
 
خرم

محفلین
ایف ایم چینل والے مولوی صاحب نے ریڈیو پر سخت تقریر کی تھی کل رات اور کبل میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب بھی کیا تھا۔ اور اپنے مرکز کو چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔ ریڈیو پر اس نے جو تقریر کی تھی وہ میں نے بھی سنی۔اس نے اپنے پیروکاروں کو طلاق کی قسم دلاکر ہدایت کی کہ کالی ٹوپیوں والے(پولیس، ایف سی) اور خاکی ٹوپی والوں(رینجرز) جہاں بھی دیکھیں مار دیں۔

ان للہ و انا الیہ راجعون

جیا بہنا اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔ چلیں اب یہ مولوی صاحب بھی لوگوں‌میں جنت کے ویزے بانٹ رہے ہیں۔ کچھ دوست تو بہت خوش ہوں گے کہ ایک اور "جہاد" شروع ہوا مگر آپ پلیز اپنا خیال رکھئے گا اور حتی الامکان باہر جانے اور گھر میں بھی کھڑکیوں کے قریب جانے سے پرہیز کیجئے گا۔
اللہ تو میرے دیس اور اس کے باسیوں کی حفاظت فرما۔ آمین۔
 
جیہ

لائبریرین
اللہ سب کو اپنی امان میں رکھے۔ جوجو تمھاری خیریت سے مطلع کرتی رہنا۔ ورنہ اگر پھر غائب ہو جاؤ تو فکر رہے گی ان حالات میں۔ عام طور پر پاکستان کے ھالات کے تانوں بانوں میں داخل نہیں ہوتا لیکن سوات دیکھ کر یہاں آ گیا۔

آمین

بابا جانی کوشش کروں گی کہ آتی رہوں۔
 
جیہ

لائبریرین
جیا بہنا اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔ چلیں اب یہ مولوی صاحب بھی لوگوں‌میں جنت کے ویزے بانٹ رہے ہیں۔ کچھ دوست تو بہت خوش ہوں گے کہ ایک اور "جہاد" شروع ہوا مگر آپ پلیز اپنا خیال رکھئے گا اور حتی الامکان باہر جانے اور گھر میں بھی کھڑکیوں کے قریب جانے سے پرہیز کیجئے گا۔
اللہ تو میرے دیس اور اس کے باسیوں کی حفاظت فرما۔ آمین۔

ہدایات کے لیے بہت شکریہ خرم بھائی۔ اللہ سب کی حفاظت کرے۔ آمین۔
 
Dilkash

محفلین
سوات میں ایف سی والے سارے ہمارے علاقوں کے ہیں۔۔اللہ مزید خیر کریں۔
اج تی وی کو کوئی بتا رہا تھا کہ فوجی مومنٹ کے ساتھ ہی دھماکے شروع ہوتے ہیں۔۔اور اگر فوجی مومنٹنہ ہو توپھر کوئی خاص واقعہ نہیں ہوتا۔
ان لوگوں کی سخت گیر موقف کا یہ حال ہے کہ تحریک نفاذ شریعہ کے موسس مولنا صوفی محمد جیل میں ہے اور وہ کہتا ہے کہ میں نہ اپیل کرونگا نہ ضمانت اور نہ کوئی ڈہیل کہ شریعت میں یہ نہیں ہے اور پاکستان کی حکومت غیر اسلامی ہے لھذا اس حکومت سے کوئی بات بھی نہیں کرونگا۔
اور چاہے زندگی بھر جیل میں رہوں لیکن ڈہیل کرکے نہیں نکلوں گا۔

یاد رہے کہ سوات کے مولنا فضل اللہ جو اجکل حکومت کے ساتھ برسر پیکار ہے مولنا صوفی محمد کا داماد ہے
 
خرم

محفلین
سوات میں ایف سی والے سارے ہمارے علاقوں کے ہیں۔۔اللہ مزید خیر کریں۔
ان لوگوں کی سخت گیر موقف کا یہ حال ہے کہ تحریک نفاذ شریعہ کے موسس مولنا صوفی محمد جیل میں ہے اور وہ کہتا ہے کہ میں نہ اپیل کرونگا نہ ضمانت اور نہ کوئی ڈہیل کہ شریعت میں یہ نہیں ہے اور پاکستان کی حکومت غیر اسلامی ہے لھذا اس حکومت سے کوئی بات بھی نہیں کرونگا۔
اور چاہے زندگی بھر جیل میں رہوں لیکن ڈہیل کرکے نہیں نکلوں گا۔

یاد رہے کہ سوات کے مولنا فضل اللہ جو اجکل حکومت کے ساتھ برسر پیکار ہے مولنا صوفی محمد کا داماد ہے

دینِ مُلا فساد فی سبیل اللہ
 
حسن علوی

محفلین
شاید بجلی دہماکے کے ساتھ ہی چلی گئی ہو۔ بجلی کی رفتار تو 186000 میل فی سیکنڈ ہے اور آواز کی رفتار صرف 330 فٹ فی سیکنڈ تو دہماکے کی آواز دیر سے آئی :)

تجزیے کی داد دینی پڑے گی، سائنسی لغت میں اسے 'کریٹیکل انیلیسس' کہا جائے گا۔
بہرحال ہم سب علاقے میں کشیدگی کم ہونے کےلیئے دعاگو ہیں۔ اللہ کرے وہاں کے حالات جلد نارمل ہوجایئں۔
 
Dilkash

محفلین
اب لوگوں کو دہماکوں میں بھی مزاق سوجھا ہے۔۔
اس کا مطلب یہ ہوا کہ دھماکہ ہوا ہی نہیں؟/؟
 
نفاذ شریعت کی ڈیمانڈز کے ساتھ ساتھ بم، بارود اور اسلحہ، دھماکہ کیوں‌ آتا ہے؟ کوئی پر امن طریقہ بھی سوچا ہے ان لوگوں نے؟
 
فرضی

محفلین
جیا بہنا اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین۔ چلیں اب یہ مولوی صاحب بھی لوگوں‌میں جنت کے ویزے بانٹ رہے ہیں۔ کچھ دوست تو بہت خوش ہوں گے کہ ایک اور "جہاد" شروع ہوا مگر آپ پلیز اپنا خیال رکھئے گا اور حتی الامکان باہر جانے اور گھر میں بھی کھڑکیوں کے قریب جانے سے پرہیز کیجئے گا۔
اللہ تو میرے دیس اور اس کے باسیوں کی حفاظت فرما۔ آمین۔

جو لوگ انسانی جانوں کے ضیاں پر خوش ہوتےہیں وہ انسان نہیں ہوسکتے۔ اب تو اس بات کا ڈر ہے کہ نیچے خود کش حملہ آور عام لوگوں کو نشانہ بنائیں گے اوپر سے پاکستان کی بہادر آرمی فضائی بمباری کرے گی
 
باسم

محفلین
تحریک محمدی والوں نے حملہ سے لاتعلقی کا اظہار کیوں کیا ہے ؟
خبر ہے کہ مولنا فضل اللہ کے نائب نےکہا دھماکے سے مولنا فضل اللہ اور انکے حامیوں کا کوئی تعلق نہیں ہم حکومت کی رٹ چیلنج نہیں کرنا چاہتے حکومت اپنا کنٹرول قائم کرے ہمیں نہ چھیڑے حکومت سے بات چیت جاری ہے اور مسئلہ افہام و تفہیم سے حل ہوجائے گا ہمیں ٹریفک کنٹرول کرنے اور علاقہ قبضے میں لینے کی کوئی ضرورت نہیں لیکن جب پولیس نے کام چھوڑدیا تو ہم نےعوام کے کہنے پر عارضی طور پر ٹریفک کا انتظام سنبھال لیا اور جب سیکورٹی اہلکاروں نے انتظام سنبھال لیا تو ہم نے چھوڑ دیا جبکہ اس سے پہلے
مولنا فضل اللہ نے ٹی وی سے با ت کرتے ہوئے کہا تھا دھماکے گناہ ہیں اور شریعت کی رو سے ٹھیک نہیں غیر ملکی سیاح ہمارے مہمان ہیں ان پر کبھی حملہ نہیں کیا تاہم فحاشی و عریانی کو برداشت نہیں کریں گے حکومت کے خلاف ابھی جہاد کا علان نہیں کیا انتظامیہ نے ہمارے بندے پکڑے اس لیے سرکاری اہلکاروں کو اٹھانے کا کہا
جبکہ ضلعی پولیس آفیسر نے کہا دھماکے کی وجہ خودکش کے علاوہ ٹرک میں موجود اسلحہ بارود بھی ہوسکتا ہے
نگراں وزیر اعلٰی نے مسئلہ آپریشن کے بجائے مذاکرات سے حل کرنے کی منظوری دی ہے
مزید یہ کہ ایک طرف مولنا فضل اللہ کے کہنے پر دس ہزار کے قریب لوگ جمع ہوجاتے ہیں تو دوسری طرف زخمیوں کو خون کے عظیات دینے کیلیے بھی ہزاروں لوگوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں
ایک سوال پیدا ہوتا ہے کہ واقعی ایسا ہے کہ دونوں فریق مذاکرات چاہتے ہیں تو تیسرا کون ہے؟
 
Top