اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں

غدیر زھرا

لائبریرین
احباب ! اس لڑی میں پوسٹ کرنے کا طریقہءکار کیا ہے۔۔۔ رہنمائی درکار ہے۔ کہیں پر کوئی آپشن نظر نہیں آ رہی۔
اس لڑی میں تو آپ پہلے ہی مراسلہ پوسٹ کر چکے ہیں :) غالباً آپ اصلاحِ سخن کے زمرے میں کوئی نئی لڑی بنانا چاہتے ہیں اگر ایسا ہے تو آپ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کر کے لڑی بنا سکتے ہیں..
اصلاحِ سخن
 
نوید ناظم

محفلین
سر جی پوسٹ تو کر دی ہے آپ نے اس لڑی میں اور کیا چاہتے ہیں

اس لڑی میں تو آپ پہلے ہی مراسلہ پوسٹ کر چکے ہیں :) غالباً آپ اصلاحِ سخن کے زمرے میں کوئی نئی لڑی بنانا چاہتے ہیں اگر ایسا ہے تو آپ نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کر کے لڑی بنا سکتے ہیں..
اصلاحِ سخن
 
نوید ناظم

محفلین
شکریہ! اپنی کم علمی پر شرمندہ ہوں کہ میں اس سافٹ وئیر سے بالکل نابلد ہوں۔۔۔ احباب کی رہنمائی سے بہتری آتی جائے گی۔
 
الف عین

لائبریرین
شکریہ! اپنی کم علمی پر شرمندہ ہوں کہ میں اس سافٹ وئیر سے بالکل نابلد ہوں۔۔۔ احباب کی رہنمائی سے بہتری آتی جائے گی۔
خوش آمدید نوید، زہرا نے اصلاح سخن کا جو لنک دیا ہے، اس پر کلک کر کے بائیں طرف اوپر یہ اشارہ ملے گا ’نئی لڑی شروع کریں‘ بس اس کو کلک کر کے نئی لڑی شروع کر سکتے ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
واہ بہت خوب غدیر زھرا صاحبہ۔

میرے خیال میں شعر غزل سے نکالنے کی بجائے اگر مطلع کا قافیہ بدل دیں تو آسانی ہو جائے گی :)
 
نوید ناظم

محفلین
خوش آمدید نوید، زہرا نے اصلاح سخن کا جو لنک دیا ہے، اس پر کلک کر کے بائیں طرف اوپر یہ اشارہ ملے گا ’نئی لڑی شروع کریں‘ بس اس کو کلک کر کے نئی لڑی شروع کر سکتے ہیں۔
جی بہتر۔۔۔ آپ نے یوں شفقت فرمائی بہت شکریہ۔
 
غدیر زھرا

لائبریرین
واہ بہت خوب غدیر زھرا صاحبہ۔

میرے خیال میں شعر غزل سے نکالنے کی بجائے اگر مطلع کا قافیہ بدل دیں تو آسانی ہو جائے گی :)
بہت شکریہ سر :)
مطلع کا قافیہ بدلنے سے شاید خیال کو بھی بہت حد تک بدلنا پڑے بہرحال میں کوشش کرتی ہوں :)
جزاک اللہ :)
 
غدیر زھرا

لائبریرین
اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں
تو ہی تو ہے جہاں جدھر جاؤں

ارے میخانے سے نہ اٹھا واعظ
اب اِدھر آ کے کیا اُدھر جاؤں

آئنہ جو بنے نظر تیری
آپ ہی آپ میں نکھر جاؤں

کائنات اک نئی بنا دوں میں
تجھ میں شدت سے گر بکھر جاؤں

چاندنی ساتھ ہی رکھوں گی اب
یعنی تجھ کو لیے میں گھر جاؤں

اب کے بگڑا ہوا ہوں ناصح پر
اب کے امکاں نہیں سدھر جاؤں

گر ہو منظور اک نگاہ کے عوض
آپ اپنا یہاں ہی دھر جاؤں

نیند آتی ہے اب کے آئے بغیر
تم بھی آتے ہو کیا؟ ٹھہر جاؤں؟

(زہرا)
 
اب تجھے چھوڑ کر کدھر جاؤں
تو ہی تو ہے جہاں جدھر جاؤں

ارے میخانے سے نہ اٹھا واعظ
اب اِدھر آ کے کیا اُدھر جاؤں

آئنہ جو بنے نظر تیری
آپ ہی آپ میں نکھر جاؤں

کائنات اک نئی بنا دوں میں
تجھ میں شدت سے گر بکھر جاؤں

چاندنی ساتھ ہی رکھوں گی اب
یعنی تجھ کو لیے میں گھر جاؤں

اب کے بگڑا ہوا ہوں ناصح پر
اب کے امکاں نہیں سدھر جاؤں

گر ہو منظور اک نگاہ کے عوض
آپ اپنا یہاں ہی دھر جاؤں

نیند آتی ہے اب کے آئے بغیر
تم بھی آتے ہو کیا؟ ٹھہر جاؤں؟

(زہرا)
بہت اعلٰی.
لیکن میرا پسندیدہ شعر نکال دیا آپ نے.:unsure:
 
غدیر زھرا

لائبریرین
اس مصرع میں وزن کے اعتبار سے "نہ" اضافی ہو گیا ہے

اور اس مصرع میں نگاہ کی بجائے نگہ کا مقام ہے
بہت شکریہ سر :)

بادہ خانے سے مت اٹھا واعظ
اب اِدھر آ کے کیا اُدھر جاؤں

گر ہو منظور اک نگہ کے عوض
آپ اپنا یہاں ہی دھر جاؤں

کیا اس طرح درست ہو گا؟
 
الف عین

لائبریرین
یہ اشعار تو سب درست ہیں، لیکن آخری نیا شعر اب بھی درست نہیں، یعنی قافیہ غلط ہے۔ ’ٹھہر‘ بھ، پھ، تھ کے قوافی میں نہیں آ سکتا۔ یہ بقول لسانیات والوں کے، ’ہاکاری‘ آواز نہیں ہے۔
 
Top