تعارف ابو کاشان کا تعارف

ابو کاشان

محفلین
بہت دن سے آئے تو نہیں ابو کاشان یہاں۔ لیکن سوچا کہ اگر آئیں تو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد ہی قبول کر لیں۔ اپنے تعارف میں لکھا ہے نا کہ جنوری 2007 میں شادی ہوئی ہے۔
اور کاشان کو دعائیں دے دی جائیں۔

جناب الف عین صاحب، بہت بہت شکریہ آپ نے یاد رکھا۔میں دل کی گہراییوں سے آپ کا شکرگزار ہوں۔ اب پابندی سے آؤں گا۔
 
ابو کاشان

محفلین
ابو کاشان آپ کو تو جس فورم کی تلاش تھی وہ تو آپ کو مل گیا لیکن اب ہم آپ کو کہاں تلاش کریں؟

بھائی کچھ مصروفیات تھیں اب انشاءاللہ پابندی رہے گی۔میں حاضری دیتا رہا ہوں مگر خاموشی کے ساتھ۔

اس فورم پر جو ادبی مزاج دیکھا ہے۔ اس سے اس کی بالیدگی کا پتہ چلتا ہے۔
ورنہ تو زیادہ تر بچکانہ مزاج کے فورمز دیکھنے کو ملے ہیں۔
آپ سب سے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھنے کو ملے گا۔
دعاگو
 
ابو کاشان

محفلین
خوش آمدید ابو کاشان۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔سب نے کہیں نا کہیں کنیت کیوں رکھی ہوئی ہوتی ہے۔کہئی مجھے بھی سمجھا دیں۔۔۔۔۔۔۔۔

شکریہ،
مندرجہ ذیل پر اگر کوئی اعتراض ہو تو اافہ کیا جا سکتا ہے۔

میری ناقص معلومات کے مطابق کنیت رکھنا عربوں کا رواج رہا ہے اور اسلام کے ظہور کے بعد بھی اسے جاری رکھا گیا ہے۔
چنانچہ اس پرعلماٴ فریقین کااتفاق ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم کی کنیت ” ابوالقاسم “ اورآپکے دادا کی ابوعبداللہ تھی اوراس پربھی علماٴ متفق ہیں کہ ابوالقاسم کنیت خود سرورکائنات کی تجویزکردہ ہے ۔

ابو القاسم :
حدیث نمبر 1 : حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بقیع میں تھے ایک شخص نے دوسرے شخص کو آواز دی ” اے ابو القاسم “ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی جانب متوجہ ہوئے ، اس نے عرض کی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب نہیں کررہا تھا ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت (ابو القاسم) پر کنیت نہ رکھو ۔ ( سنن ابن ماجہ از ابن ماجہ (م 273 ھ ) ج 2 ص 422 طبع لاہور 1983 ء)

حدیث نمبر 2: عن ابی ھریرہ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال تسموا باسمی ولا تکتنوا بکنیتی فانی انا ابو القاسم ۔ ( شرح معانی الآثار از امام ابی جعفر طحاوی م311 ھ ج 2 ص 366 )
یعنی میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت پر کنیت نہ رکھو ، بے شک میں ابو القاسم ہوں۔

سو سنت ہے۔
یاد رہے کہ کنیت اولاد کے نام کی نسبت پر رکھی جاتی ہے۔ جیسے میرا بیٹا کاشان تو میں ہوا "اَبُو کَاشَان"۔اور میری زوجہ ہوئیں "اُمِّ کَاشَان"۔
باقی تفصیل انشاءاللہ آئندہ۔۔
 
ابو کاشان

محفلین
السلام علیکم

خوش آمدید !
وعلیکم السلام شگفتہ جی!
آپ کو تو معلوم ہے کہ مجھ پر "علامہ" کی کتنی" دہشت" طاری ہے کہ کسی اور طرف دھیان کی نہیں جاتا۔
اب شائد "فرشتے کا دشمن" پکڑنے نکل پڑوں۔
خیر کچھ فرصت ملی تو یہاں بھی ضرور آؤں گا۔

باقی تمام دوستوں کا بے حد شکریہ
 
الف عین

لائبریرین
میں وہی یاد کر رہا تھا کہ ابو کاشان نے اصل نام کہیں بتایا تھا اور آج خیال آیا تھا کہ ان کا تعارفی پیگام ڈھوندوں اور آج یہ سامنے آ ہی گیا۔
باز خوش آمدید عمران
 
ابو کاشان

محفلین
میں وہی یاد کر رہا تھا کہ ابو کاشان نے اصل نام کہیں بتایا تھا اور آج خیال آیا تھا کہ ان کا تعارفی پیگام ڈھوندوں اور آج یہ سامنے آ ہی گیا۔
باز خوش آمدید عمران
اور آپ ہی نے مجھے میری شادی کی پہلی سالگرہ پر سب سے پہلے مبارک باد بھی دی تھی اور کاشان میاں کو دعائیں بھی۔
ماشاءاللہ کاشان اب 9 ماہ کے ہو چکے ہیں۔ دائیں طرف آپ نے ان کی تصویر تو دیکھ ہی لی ہو گی۔

آپ سب کی محبت و اُلفت کا بہت شکریہ۔
 
زینب

محفلین
شکریہ،
مندرجہ ذیل پر اگر کوئی اعتراض ہو تو اافہ کیا جا سکتا ہے۔

میری ناقص معلومات کے مطابق کنیت رکھنا عربوں کا رواج رہا ہے اور اسلام کے ظہور کے بعد بھی اسے جاری رکھا گیا ہے۔
چنانچہ اس پرعلماٴ فریقین کااتفاق ہے کہ رسول اللہ صَلَّی اللہُ عَلَیہِ وَسَلَّم کی کنیت ” ابوالقاسم “ اورآپکے دادا کی ابوعبداللہ تھی اوراس پربھی علماٴ متفق ہیں کہ ابوالقاسم کنیت خود سرورکائنات کی تجویزکردہ ہے ۔

ابو القاسم :
حدیث نمبر 1 : حضرت انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بقیع میں تھے ایک شخص نے دوسرے شخص کو آواز دی ” اے ابو القاسم “ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اس کی جانب متوجہ ہوئے ، اس نے عرض کی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مخاطب نہیں کررہا تھا ،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت (ابو القاسم) پر کنیت نہ رکھو ۔ ( سنن ابن ماجہ از ابن ماجہ (م 273 ھ ) ج 2 ص 422 طبع لاہور 1983 ء)

حدیث نمبر 2: عن ابی ھریرہ رضی اللہ عنہ ان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قال تسموا باسمی ولا تکتنوا بکنیتی فانی انا ابو القاسم ۔ ( شرح معانی الآثار از امام ابی جعفر طحاوی م311 ھ ج 2 ص 366 )
یعنی میرے نام پر نام رکھو لیکن میری کنیت پر کنیت نہ رکھو ، بے شک میں ابو القاسم ہوں۔

سو سنت ہے۔
یاد رہے کہ کنیت اولاد کے نام کی نسبت پر رکھی جاتی ہے۔ جیسے میرا بیٹا کاشان تو میں ہوا "اَبُو کَاشَان"۔اور میری زوجہ ہوئیں "اُمِّ کَاشَان"۔
باقی تفصیل انشاءاللہ آئندہ۔۔

معلومات میں اضافے کا شکریہ۔۔۔۔پر پا جی وہ میں نے مذاق میں کہا تھا
 
زینب

محفلین
ہاہاہاہا آپ کو میرا نام دیکھ کے یاد آیا۔۔۔۔تو اپ کسی اور زینب کو بھی جانتے ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔میرا خیال ہے پا جی میں یہاں‌ایک ہی زینب ہوں اپنے نام کی ایک۔۔۔۔۔۔۔۔
 
ابو کاشان

محفلین
اردو محفل تو ایک ہی ہے لیکن اردو فورمز تو کئی ایک ہیں نا۔
کافی سارے لوگ کافی ساری جگہوں پر پائے جاتے ہیں۔
 
Top