ابن ضیاء فونٹ

السلام علیکم۔
سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب میں نے کمپیوٹر کھولا اور سوچا کہ فونٹ بنانے پر تجربہ کیا جائے۔ ہائی لوجک کا فونٹ کرئیٹر استعمال کرتے ہوئے خطِ ثلث کے ترسیمے اٹھائے۔ اس سلسلہ میں محترم جناب شاکر القادری صاحب کے فراہم کردہ "القلم پبلشر (ان۔پیج)" نے مدد فراہم کی اور میں نے پوری رات جاگ کر اس فونٹ کا کام مکمل کیا۔ اس میں شامل انگریزی الفاظ کے لیے میں نے اپنے پسندیدہ خوبصورت فونٹ "جورجیا" کا استعمال کیا ہے۔ اس طرح میرا کام صرف ترتیب دینے کا ہے لیکن اسی میں ہوش ٹھکانے آگئے۔:)
اس فونٹ کا ایک نمونہ دیکھئے:
ibneziaexamplezc6.gif

ابتدائی استعمال ہی سے، اس فونٹ میں کئی غلطیوں کا اندازہ ہوچکا ہے۔ چونکہ یہ میری پہلی کاوش ہے اور کسی ماہر کی مدد کے بغیر یہ کیا ہے، اس لیے مجھے امید ہے کہ تمام ماہرین مجھے ان غلطیوں پر معاف کرتے ہوئے مشفقانہ انداز میں سمجھائیں گے۔۔۔;)
استاذِ من جناب شاکر القادری‌صاحب کا بے حد شکریہ کہ انہوں نے سوفٹ وئیرز کی فراہمی میں میری مدد کی اور استاذِ محترم اعجاز اختر صاحب کا بھی شکریہ کہ ان کی تحریروں نے میری بہت رہنمائی کی۔
فونٹ درج ذیل ربط سے ڈاؤنلوڈ کیجئے:
ابنِ ضیاء فونٹ۔ بیٹا ورژن
 
ساجداقبال

محفلین
ماشاء اللہ عمار بھائی بہت اچھا فونٹ‌ بنایا ہے۔ آپ نے جو طریقہ کار اختیار کیا اس فونٹ کو بنانے میں کیا اسکے اسباق محفل پر کہیں موجود ہیں؟
 
شکریہ ساجد بھائی! باقاعدہ کوئی ٹیوٹرل تو اب تک نظر سے نہیں گزرا۔ ایک دو جگہ اعجاز اختر صاحب سے سوالات کیے تھے۔ "فونٹس" کے زمرے کو کھنگالنے پر کافی معلومات مل جاتی ہے۔ سوفٹ وئیر کا استعمال اپنی منطق سے کیا۔۔۔ اس کی کوئی گائیڈ مجھے مل نہیں سکی۔ بس شاکر القادری صاحب کے تخلیق کردہ ایک فونٹ کا ٹیمپلیٹ لے کر اس میں نئے ترسیمے رکھ دیے۔ اگر آپ کو اس سلسلہ میں باقاعدہ معلومات چاہئے تو ماہرین سے گزارش کی جاسکتی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
زبردست عمار، بہت اچھا کام کیا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ فونٹ‌ بنانے کا فن کم از کم نسخ کی حد تک عام ہوتا جا رہا ہے۔ انشاءاللہ وہ وقت بھی آئے گا جب نستعلیق ٹائپوگرافی پر بھی لوگوں کو دسترس حاصل ہوتی جائے گی۔

تم اس فونٹ پر کام مکمل کر لو تو بتا دینا۔ اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیا جائے گا۔

باسم نے ایک مرتبہ پوسٹ‌ کی تھی جس میں بہت خوبصورت عربی اور فارسی فونٹس کے روابط دیے گئے تھے۔ اگر ان فونٹس میں اردو کے حروف شامل کر لیے جائیں تو اس سے بھی بہت اچھے فونٹس مل سکتے ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ فانٹ ہاتھ لگا ہے۔ میں گھر جا کر اسے اتاروں گا اور پھر استعمال کرکے رائے دیتا ہوں
 
بہت شکریہ نبیل بھیا۔ ابھی بہت سی باتیں ہیں جو میں پوچھنا چاہتا ہوں کیونکہ فونٹ بناتے ہوئے نئی نئی الجھنوں اور سوالات نے جنم لیا۔ فی الحال مجھے اعجاز اختر صاحب، شاکر القادری‌صاحب، فاروق سرور خاں صاحب، محسن حجازی صاحب اور دیگر تمام ماہرین کی آراء کا انتظار ہے تاکہ اس کی خامیاں مکمل طریقے سے دور کی جاسکیں۔ عربی اور فارسی فونٹس کی طرف آپ نے اچھی توجہ دلائی۔ میں اس پر بھی کچھ تجربہ کرتا ہوں۔
ابنِ ضیاء فونٹ کی ایک خامی بہت بڑی سامنے آئی۔ وہ یہ کہ اس کا سائز بہت چھوٹا رہ گیا ہے۔ یعنی اسے 12 کے پوائنٹ سائز میں جتنا بڑا لکھنا چاہئے، وہ تقریبا 22 کے پوائنٹ سائز پر نظر آتا ہے۔ چودہ اگست کی چھٹی میں، میرا ارادہ اسے مزید بہتر بنانے کا ہے ان شاء اللہ۔
اور نستعلیق فونٹ پر بھی فاروق سرور خاں صاحب کی تحریر سے کافی مدد مل رہی ہے۔ اگر ان کا ساتھ میسر رہا تو مثبت نتیجہ دیکھنے کو ملے گا۔
قیصرانی بھائی جان! آپ کا بھی بہت بہت شکریہ!
 
الف عین

لائبریرین
کل ہی مجھے بھی خیال آیا تھا کہ ان پیج کے ثلث فانٹ پر ہاتھ صاف کروں جیسا الف نظامی نے محب سے فرمایش کی تھی۔ اور ماشاء اللہ عمار نے یہ کارنامہ خود ہی کر دکھایا۔ مجھے خیال ہے کہ شاکر صاحب نے نفیس ویب نسخ کا ٹیمپلیٹ استعمال کیا ہے۔ میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ محفل کا ٹمپلیٹ بہترین ہے جس میں ہر ’بہن زبان‘ کے کیریکٹرس بھی موجود ہیں۔ مزید اصلاح کی جائے تو محفل فانٹ کا ہی ٹپلیٹ استعمال کیا جائے۔ یہ میرے ای سنپس فولڈر میں بھی ہے جو پبلک فولڈر ہے۔
 
زبردست عمار، بہت اچھا کام کیا ہے۔ یہ بات خوش آئند ہے کہ فونٹ‌ بنانے کا فن کم از کم نسخ کی حد تک عام ہوتا جا رہا ہے۔ انشاءاللہ وہ وقت بھی آئے گا جب نستعلیق ٹائپوگرافی پر بھی لوگوں کو دسترس حاصل ہوتی جائے گی۔

تم اس فونٹ پر کام مکمل کر لو تو بتا دینا۔ اسے ڈاؤنلوڈ سیکشن میں رکھ دیا جائے گا۔

باسم نے ایک مرتبہ پوسٹ‌ کی تھی جس میں بہت خوبصورت عربی اور فارسی فونٹس کے روابط دیے گئے تھے۔ اگر ان فونٹس میں اردو کے حروف شامل کر لیے جائیں تو اس سے بھی بہت اچھے فونٹس مل سکتے ہیں۔

نبیل جہاں تک میرا خیال ہے ثلث فانٹ نسخ اور نستعلیق خاندان سے ہٹ کر ہے اور نظامی نے اس کی فرمائش بھی کی تھی جو عمار نے پوری بھی کر دی ہے۔

عمار خصوصی مبارکباد کے مستحق ہو بھئی ، زبردست کام کیا ہے تم نے میں نظامی کو بھی خوشخبری دیتا ہوں اس کے تو دل کی مراد پوری ہوئی ہے۔ :)

اس کے علاوہ شاکر صاحب اور باقی فونٹ کے ماہرین آ کر اس پر بہتر رائے دے سکتے ہیں مگر مختلف اور خوبصورت معلوم ہو رہا ہے۔
 
ابوشامل

محفلین
راہبر میاں! محنت تو تم نے بڑی کی ہے، لیکن ایک غلطی ہو گئی :confused:
غلطی یہ ہوگئی ہے کہ جناب اس فونٹ سے بالکل ملتا جلتا ثلث کا خط پہلے سے موجود ہے :eek: اصل میں مائیکرو سافٹ کے جاری کردہ خط جو Decotype کہلاتے ہیں ان میں نسخ کی مختلف اقسام اور ثلث بھی موجود ہے جو بالکل آپ کے خط سے ملتا جلتا ہے۔ ذیل میں اٹیچمنٹ پر کلک کر کے دیکھ لو!

دراصل یہ عربی فونٹ ہے لیکن اس میں اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔

خیر! اس محنت پر تمہاری حوصلہ افزائی نہ کرنا زیادتی ہوگی، خط بنانے کے دوران جتنی محنت درکار ہوتی ہے اس کا مجھے پورا اندازہ ہے کیونکہ ایک مرتبہ میں خود بھی اس مرحلے سے گذر چکا ہوں۔ اس پوسٹ کا مقصد ہر گز تمہاری حوصلہ شکنی نہیں، بلکہ یہ اگلی مرتبہ یہ بات ذہن میں رکھنے کے لیے ہے کہ آئندہ محنت لا یعنی نہ ہو جائے۔
 
Attachments

  • Thuluth.JPG
    Thuluth.JPG
    13.9 KB · مناظر: 17
کل ہی مجھے بھی خیال آیا تھا کہ ان پیج کے ثلث فانٹ پر ہاتھ صاف کروں جیسا الف نظامی نے محب سے فرمایش کی تھی۔ اور ماشاء اللہ عمار نے یہ کارنامہ خود ہی کر دکھایا۔ مجھے خیال ہے کہ شاکر صاحب نے نفیس ویب نسخ کا ٹیمپلیٹ استعمال کیا ہے۔ میں اب بھی یہی سمجھتا ہوں کہ محفل کا ٹمپلیٹ بہترین ہے جس میں ہر ’بہن زبان‘ کے کیریکٹرس بھی موجود ہیں۔ مزید اصلاح کی جائے تو محفل فانٹ کا ہی ٹپلیٹ استعمال کیا جائے۔ یہ میرے ای سنپس فولڈر میں بھی ہے جو پبلک فولڈر ہے۔

محترمی استاذِ من! مناسب ہوتا اگر محفل فونٹ ڈاؤنلوڈ کرنے کا ربط بھی میسر آجاتا تاکہ میں اس کو استعمال کرلیتا۔
 
نبیل جہاں تک میرا خیال ہے ثلث فانٹ نسخ اور نستعلیق خاندان سے ہٹ کر ہے اور نظامی نے اس کی فرمائش بھی کی تھی جو عمار نے پوری بھی کر دی ہے۔

عمار خصوصی مبارکباد کے مستحق ہو بھئی ، زبردست کام کیا ہے تم نے میں نظامی کو بھی خوشخبری دیتا ہوں اس کے تو دل کی مراد پوری ہوئی ہے۔ :)

اس کے علاوہ شاکر صاحب اور باقی فونٹ کے ماہرین آ کر اس پر بہتر رائے دے سکتے ہیں مگر مختلف اور خوبصورت معلوم ہو رہا ہے۔

شکریہ محب بھائی جان! مجھے بھی انتظار ہے آپ سب کی آراء کا۔۔۔۔۔ خاص طور پر ماہرین کے تبصرہ کا۔۔۔
 
راہبر میاں! محنت تو تم نے بڑی کی ہے، لیکن ایک غلطی ہو گئی :confused:
غلطی یہ ہوگئی ہے کہ جناب اس فونٹ سے بالکل ملتا جلتا ثلث کا خط پہلے سے موجود ہے :eek: اصل میں مائیکرو سافٹ کے جاری کردہ خط جو Decotype کہلاتے ہیں ان میں نسخ کی مختلف اقسام اور ثلث بھی موجود ہے جو بالکل آپ کے خط سے ملتا جلتا ہے۔ ذیل میں اٹیچمنٹ پر کلک کر کے دیکھ لو!

دراصل یہ عربی فونٹ ہے لیکن اس میں اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔

خیر! اس محنت پر تمہاری حوصلہ افزائی نہ کرنا زیادتی ہوگی، خط بنانے کے دوران جتنی محنت درکار ہوتی ہے اس کا مجھے پورا اندازہ ہے کیونکہ ایک مرتبہ میں خود بھی اس مرحلے سے گذر چکا ہوں۔ اس پوسٹ کا مقصد ہر گز تمہاری حوصلہ شکنی نہیں، بلکہ یہ اگلی مرتبہ یہ بات ذہن میں رکھنے کے لیے ہے کہ آئندہ محنت لا یعنی نہ ہو جائے۔

اوہو۔۔۔۔۔۔۔۔ اس طرف تو دھیان ہی نہیں گیا۔۔۔ آج تک میرے علم میں نہیں تھا کہ یونیکوڈ میں خطِ ثلث موجود ہے۔۔۔ ویسے اس خطِ ثلث کا ڈاؤنلوڈ ربط دیدیتے تو مناسب ہوتا۔ اس کا نمونہ دیکھنے سے لگتا ہے کہ اس میں بھی چند خامیاں موجود ہیں۔ مثلا لفظ "جمیع" میں "ی" کے نقطے مل گئے ہیں۔۔۔ اسے بہتر بنانے پر کام ہوسکتا ہے۔
شکریہ فہد بھائی۔۔۔۔۔!
 
الف عین

لائبریرین
آج بھی اب تک داؤن لوڈ نہیں ہو سکا۔ یہ ریپڈ شئیر اور فور شئیرڈ ہمیشہ گڑبڑ ہی کرتے ہیں۔
 
شکریہ استادِ محترم۔ میں نے یہ فونٹ ڈاؤنلوڈ کردیا ہے لیکن میں فی الحال خطِ ثلث پر کام نہیں کررہا ہوں۔ کیا کروں؟ یہ فونٹ تو پہلے ہی موجود ہے نا بقول فہد بھائی۔ کوئی دوسری چیز سوچتا ہوں۔۔۔
 
Top