ابن ضیاء فونٹ

ابوشامل

محفلین
راہبر! عربی اور فارسی کے سینکڑوں نفیس فونٹس موجود ہیں، جن پر "ہاتھ صاف" کیا جا سکتا ہے بس ایک مسئلہ درپیش ہوگا وہ ہے "ے" بنانے کا، کیونکہ یہ واحد کریکٹر ہے جو ہمیں از سر نو بنانا پڑے گا، باقی الفاظ تو آرام سے بن جائیں گے۔ اب بتائیے پہلے فونٹ کے تجربے کے بعد کیا دوسرا بنانے کا ارادہ ہے؟ ;) اگر ہے تو میں آپ سے رابطہ کرتا ہوں
 
کیوں نہیں فہد بھائی! میرا پورا پورا ارادہ ہے اگلے فونٹ پر کام شروع کرنے کا۔ ویسے میں نے ابو کو بھی کہا ہے کہ فرصت میں کسی نئے خط کے لیے مجھے خطاطی کرکے دیدیں۔۔۔ اب دیکھتا ہوں، وہ کب کام مکمل کرتے ہیں۔۔۔
اور مجھے بھی تھوڑی فرصت کا انتظار ہے۔ فونٹ بنانے کے حوالہ سے کافی سوالات ہیں جو ذہن میں کلبلا رہے ہیں۔۔۔ جلد ہی کسی تھریڈ کا آغآز کرکے پوچھتا ہوں۔۔۔!
شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم، دوستوں آپ سب بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ میری صرف یہ گزارش ہے کہ اس کام کو کچھ منظم طریقے سے کریں۔ یعنی پہلے طے کر لیں کہ کیا کیا جانا چاہیے اور اس کے بعد کام تقسیم کر لیا جائے یا کسی ایک صاحب کی رہنمائی میں کام کیا جائے۔ اس طرح کام کا overlap نہیں ہوگا۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے بھی محفل کو ٹمپلیٹ بنا کر عمار کے ابن ضیا فانٹ کی اشکال فٹ کرنے کا کام آج ہی شروع کیا۔ لیکن اس میں پشتو سندھی وغیرہ کے بہت گلفس ہیں، اس لئے مکمل گلف کاپی نہیں کیا جاتا بلکہ محض اتنا شیپ کاپی کرنا ہوتا ہے جس میں وقت بہت لگ رہا ہے۔ یہ کام مجھ پر چھوڑ دیا جائے، انشاء اللہ ایک بہتر فانٹ بنا سکوں گا۔
اس کا مطلب یہ نہیں عمار کہ تمھارا فانٹ اچھا نہیں۔ لیکن تمھارے ملک کی ہی دوسری زبانوں کے لئے بھی اسے قابلِ استعمال بنایا جائے، یہ میں نے سوچ رکھا ہے۔
 
بہت شکریہ استادِ محترم۔
میں نے مزید کچھ فونٹس حاصل کیے ہیں۔۔ ان کے استعمال کے بعد اگلے فونٹ پر کام شروع کروں گا ان شاء اللہ۔
لیکن ابنِ ضیاء فونٹ کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے جس کا میں نے پہلے ذکر کیا تھا۔ اس کی شکلیں بہت چھوٹی ہیں۔۔۔ 12 کے پوائنٹ سائز پر جتنا بڑا نظر آنا چاہئے، وہ تقریبا 22 کے پوائنٹ سائز پر نظر آرہا ہے۔۔۔ اس کا کچھ کرنا ہوگا۔۔۔۔!
 

arifkarim

معطل
راہبر میاں! محنت تو تم نے بڑی کی ہے، لیکن ایک غلطی ہو گئی :confused:
غلطی یہ ہوگئی ہے کہ جناب اس فونٹ سے بالکل ملتا جلتا ثلث کا خط پہلے سے موجود ہے :eek: اصل میں مائیکرو سافٹ کے جاری کردہ خط جو Decotype کہلاتے ہیں ان میں نسخ کی مختلف اقسام اور ثلث بھی موجود ہے جو بالکل آپ کے خط سے ملتا جلتا ہے۔ ذیل میں اٹیچمنٹ پر کلک کر کے دیکھ لو!

دراصل یہ عربی فونٹ ہے لیکن اس میں اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہے۔

خیر! اس محنت پر تمہاری حوصلہ افزائی نہ کرنا زیادتی ہوگی، خط بنانے کے دوران جتنی محنت درکار ہوتی ہے اس کا مجھے پورا اندازہ ہے کیونکہ ایک مرتبہ میں خود بھی اس مرحلے سے گذر چکا ہوں۔ اس پوسٹ کا مقصد ہر گز تمہاری حوصلہ شکنی نہیں، بلکہ یہ اگلی مرتبہ یہ بات ذہن میں رکھنے کے لیے ہے کہ آئندہ محنت لا یعنی نہ ہو جائے۔

بھائی یہ Decotype فانٹس کہاں سے ملیں گے؟
 

ابوشامل

محفلین
بھائی عارف کریم! آپ درج ذیل ربط سے ڈیکو ٹائپ کے فونٹ ڈاؤنلوڈ کر سکتے ہیں، ان میں نسخ کی چند اقسام ہیں اور ایک ثلث فونٹ ہے، ان میں عربی، فارسی اور اردو کی مکمل سپورٹ موجود ہے:

ڈیکوٹائپ فونٹس
 

ابوشامل

محفلین
محترم اعجاز اخۃر صاحب! فور شیئرڈ آپ کے ہاں نہیں کھلتا کیا؟ اگر ایسا مسئلہ ہے تو مجھے ایسی سائٹ بتا دیں جہاں سے آپ بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں۔
 

arifkarim

معطل

الف عین

لائبریرین
ابو شامل۔ میری ذاتی پسند تو ای سنپس ہے جہاں میں نے بھی کافی فائلیں اپ لوڈ رکھی ہیں۔ ان کو ٹیگ بھی دیا جا سکتا ہے اور آپ کچھ وضاحت بھی دے سکتے ہیں کہ کیا فائلیں ہیں۔ اس میں 5 جی بی تک مفت اپ لوڈ کی سہولت ہے اور ایک ایک فائل شاید 500 میگا بائٹ تک ممکن ہے۔
http://esnips.com
 

ابوشامل

محفلین
بس اعجاز اختر صاحب! آج سے 4shared کو اللہ حافظ اور esnips کا آغاز۔ اگر مذکورہ فائل آپ کو درکار ہے تو کیا میں اسے ای اسنپس پر اپ لوڈ کردوں؟
 
Top