ابنِ انشا — صدارت

سعادت

تکنیکی معاون
حال ہی میں اپنی کمپنی کے ڈِنر کے موقع پر میں نے ابنِ انشا کا ایک مضمون (’صدارت‘) پڑھا تھا۔ آپ بھی ملاحظہ کیجیے۔ :)

ظہیراحمدظہیر بھائی کا خصوصی شکریہ، جنھوں نے اِس ویڈیو کو دیکھ کر نہ صرف میری نہایت حوصلہ افزائی کی، بلکہ مفید مشورے بھی دیے (اور محفل پر پوسٹ کرنے کی ترغیب بھی)۔ ظہیر بھائی! ایک بار پھر تہِ دل سے آپ کا ممنون ہوں۔ :)

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت خوب ، بہت اعلیٰ!
سعادت بھائی ، آپ نے بہت اچھا کیا جو اس وڈیو کو اردو محفل پر پوسٹ کیا ۔ آپ کا بہت شکریہ!
نہ صرف مضمون آپ نے بہت اچھا منتخب کیا ہے بلکہ اس کی بلند خوانی اور پیشکش بھی خوب رہی ۔ لطف آیا۔ آپ کا اعتماد اور اردو کی ادائیگی قابلِ ستائش ہے۔ امید ہے کہ آپ اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور آئندہ جب بھی کوئی اور ادب پارہ پڑھیں گے تو ہمیں اس میں ضرور شریک کریں گے۔ :)
 
سعادت

تکنیکی معاون
شکریہ، عبید۔ :)

بہت خوب ، بہت اعلیٰ!
سعادت بھائی ، آپ نے بہت اچھا کیا جو اس وڈیو کو اردو محفل پر پوسٹ کیا ۔ آپ کا بہت شکریہ!
نہ صرف مضمون آپ نے بہت اچھا منتخب کیا ہے بلکہ اس کی بلند خوانی اور پیشکش بھی خوب رہی ۔ لطف آیا۔ آپ کا اعتماد اور اردو کی ادائیگی قابلِ ستائش ہے۔
شکریہ، ظہیر بھائی۔ :)
امید ہے کہ آپ اس سلسلے کو جاری رکھیں گے اور آئندہ جب بھی کوئی اور ادب پارہ پڑھیں گے تو ہمیں اس میں ضرور شریک کریں گے۔ :)
جی، ضرور۔ :) دیکھیے اب اگلا پارہ پڑھنے کا موقع کب اور کہاں ملتا ہے۔
 
علی وقار

محفلین
ابن انشاء مرحوم کو جب بھی ادبی محفل کی صدارت سونپی گئی، اُن کی حسِ مزاح نے خطبہء صدارت کو چار چاند لگا دیے۔

سعادت

تکنیکی معاون

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
علی بھائی ، بہت شکریہ ! ابنِ انشا کی وڈیوز بھی موجود ہیں میں اس بات سے واقف نہیں تھا ۔ پہلی دفعہ ان کی آواز اور گفتگو سنی ۔ بہت اچھا محسوس ہوا ۔ ابنِ انشا شاعری اور نثر دونوں میں میرے محبوب ترین لکھاریوں میں سے ہیں ۔ ان کی تمام کتابیں امریکا میں بھی میرے ساتھ ہیں ۔
اللّٰہ آپ کو خوش رکھے ۔ آپ کا بہت شکریہ!
 
ابن انشاء - انٹرویو

ابن انشاء - ایک اور انٹرویو

ابنِ انشاء بطور میزبان - مہمان، سید ابو الاعلی مودودی
 
آخری تدوین:

صابرہ امین

لائبریرین
ابن انشاء مرحوم کو جب بھی ادبی محفل کی صدارت سونپی گئی، اُن کی حسِ مزاح نے خطبہء صدارت کو چار چاند لگا دیے۔

کیا ہی خوبصورت تمہید اور خطبہ اور سادہ سا انداز۔ ۔ کیا ہی بذلہ سنج شخصیت تھے مرحوم۔ میرے اسکول کے زمانے کے پسندیدہ لکھاری۔ ۔ اللہ مغفرت فرمائے، آمین!
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
بہت شکریہ ،علی بھائی !
آپ کا مراسلہ نشان زد کردیا ہے تاکہ حسبِ خواہش ان ویڈیوز کو دیکھ سکوں۔ یہ روابط عطا کرنے کے لیے ایک دفعہ پھر آپ کا شکریہ!
 
سعادت

تکنیکی معاون
Top