آڈٹ ہوگا جوتو پھر دور تلک جائے گا از قلم نیرنگ خیال

نیرنگ خیال

لائبریرین
(کفیل آزر سے معذرت کے ساتھ)

آڈٹ ہوگا جوتو پھر دور تلک جائے گا
لوگ بےوجہ ہی این سی* کا سبب پوچھیں گے
یہ بھی پوچھیں گے کہ پھر Counter Action کیا ہو؟
انگلیاں اُٹھیں گی گم کردہ ڈراموں کی طرف
اک نظر دیکھیں گے ایم پی تھری گانوں کی طرف
مفت content پہ بھی طنز کئے جائیں گے
ٹرائل Versions پہ فقرے بھی کسے جائیں گے
آڈیٹر ظالم ہیں گیمز کا طعنہ دیں گے
باتوں باتوں میں پائریسی کو لے آئیں گے
تہمتِ سرقہ لئے Apps بھی گنوائیں گے۔‬‎
"اُن کی باتوں کا ذرا سا بھی اثر مت لینا"
چاہے کچھ بھی ہو مگر گیمز چُھپا کر رکھنا
ڈرائیو میں رکھا ہوا ڈیٹا بچا کر رکھنا
این سی نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
این سی۔۔۔ Non Conformance۔
گم کردہ -- Hidden
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
بہت عمدہ نیرنگ بھائی۔لاجواب۔:)
باتوں باتوں میں پائریسی کو لے آئیں گے۔ واہ واہ۔
یہ واقعی ہر پروگرامر یا اس فیلڈ کے بندے کی آپ بیتی ہے۔ ہمارے باس ایک دفعہ ڈپارٹمنٹ میں آئے۔ کہنے لگے یار یہ ہم اچھا نہیں کرتے ریمبو سینٹر سے پائریسی سافٹ وئیرز اور ونڈوز خرید کر استعمال کرتے ہیں۔ یہ تو چوری ہے۔ پھر ایک نئے بچے کو نیٹ ورکنگ میں نیا آیا تھا اسے کہا کہ تمام مشینوں پر چلے والے سافٹوئیرز کی لسٹ بناؤ ہم اوریجنل لائسنس پرچیز کریں گے۔ چلے گئے۔ میں نے اور نئے بچے نے دل میں سوچا یار کتنا ایماندار باس ملا ہے۔ ایسی دیانت آجکل کہاں دیکھنے میں آتی ہے۔ اس بات کا اپنے کولیگز سے زبان سے بھی اظہار کردیا۔ سب بہت ہنسے۔ ہمیں حیران دیکھ کر کہنے لگے تم دونوں ابھی نئے آئے ہو۔ تین سال سے ہم یہاں ہیں اور ہر سال یہ ڈائلاگ سنتے ہیں۔:)
 
شکریہ رانا بھائی۔۔۔۔
گزشتہ ہفتے ہمارا ایکسٹرنل آڈٹ تھا۔ جو کہ ہوتا ہوتا کل ہمارے ڈیپارٹمنٹ کی باری آئی۔ اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے یہ بھی۔۔۔۔ :p
 
یہ کیا چلن نکلا ہے کہ اچھے بھلے شاعر سے معذرت کرکے اس کی زمین پر اپنا کلام بنا رہے ہیں۔ شاعروں سے بھی کہنا پڑے گا کہ وہ اپنی شاعری کو اوپن۔سورس نہ رکھیں :p:p
 
آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
یہ کیا چلن نکلا ہے کہ اچھے بھلے شاعر سے معذرت کرکے اس کی زمین پر اپنا کلام بنا رہے ہیں۔ شاعروں سے بھی کہنا پڑے گا کہ وہ اپنی شاعری کو اوپن۔سورس نہ کریں :p:p
میں نے بڑے بڑوں کو اس طرح کرتے دیکھا ہے۔۔۔۔ لہذا انہی کی روایت پر معذرت بھی کر لی ہے۔۔۔ :p

ویسے زبردست نیرنگ بھائی :rolleyes:
شکریہ شعیب بھائی :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
(کفیل آزر سے معذرت کے ساتھ)

آڈٹ ہوگا جوتو پھر دور تلک جائے گا
لوگ بےوجہ ہی این سی* کا سبب پوچھیں گے
یہ بھی پوچھیں گے کہ پھر Counter Action کیا ہو؟
انگلیاں اُٹھیں گی گم کردہ ڈراموں کی طرف
اک نظر دیکھیں گے ایم پی تھری گانوں کی طرف
مفت content پہ بھی طنز کئے جائیں گے
ٹرائل Versions پہ فقرے بھی کسے جائیں گے
آڈیٹر ظالم ہیں گیمز کا طعنہ دیں گے
باتوں باتوں میں پائریسی کو لے آئیں گے
تہمتِ سرقہ لئے Apps بھی گنوائیں گے۔‬‎
"اُن کی باتوں کا ذرا سا بھی اثر مت لینا"
چاہے کچھ بھی ہو مگر گیمز چُھا کر رکھنا
ڈرائیو میں رکھا ہوا ڈیٹا بچا کر رکھنا
این سی نکلے گی تو پھر دور تلک جائے گی
این سی۔۔۔ Non Conformance۔
گم کردہ -- Hidden
(y)(y)(y)(y)(y)(y)

تعریف تو اپنی جگہ لیکن اگر مجھے علم ہوتا کہ آپ کے دفتر میں کل آڈٹ ہو رہا تھا اور مزید اتہ پتہ بھی معلوم ہوتا تو گیمز کھیلنے ، اس کی ترغیب دینے اور دفتر میں گیمز کی فرمائشی آزمائش کے ٹیوٹوریلز کے تمام ثبوت روانہ کروا دیتی۔ یہ بھی کوئی بات ہے بھلا کہ ہم یہاں کام کرتے رہیں اور لوگ 'کراچی کے ساحل سے لیکر تابخاک یوفون ٹاور اسلام آباد' گیمز کھیلتے رہیں اور وہ بھی چُھپا کر۔

آپ شاید 'چاہے کچھ بھی ہو گیمز۔۔۔' والی لائن میں 'پ' لکھنا بھول گئے ہیں۔ ٹھیک کر لیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ واہ ۔۔۔۔!

کیا بات ہے بھائی ! زبردست۔ (y)

سوچتا ہوں اگر آپ کا تخلص ہوتا تو کیا ہوتا۔ کوئی بہت ہی دکھی کر دینے والا اور تھوڑا تکنیکی قسم کا۔ :D:p
 
محمداحمد

لائبریرین
(y)(y)(y)(y)(y)(y)

تعریف تو اپنی جگہ لیکن اگر مجھے علم ہوتا کہ آپ کے دفتر میں کل آڈٹ ہو رہا تھا اور مزید اتہ پتہ بھی معلوم ہوتا تو گیمز کھیلنے ، اس کی ترغیب دینے اور دفتر میں گیمز کی فرمائشی آزمائش کے ٹیوٹوریلز کے تمام ثبوت روانہ کروا دیتی۔ یہ بھی کوئی بات ہے بھلا کہ ہم یہاں کام کرتے رہیں اور لوگ 'کراچی کے ساحل سے لیکر تابخاک یوفون ٹاور اسلام آباد' گیمز کھیلتے رہیں اور وہ بھی چُھپا کر۔

:):):)

آپ شاید 'چاہے کچھ بھی ہو گیمز۔۔۔ ' والی لائن میں 'پ' لکھنا بھول گئے ہیں۔ ٹھیک کر لیں۔ :)

شاید گیمز کے ساتھ "پ" بھی چھپا دیا گیا۔
 
فلک شیر

محفلین
سوچتا ہوں اگر آپ کا تخلص ہوتا تو کیا ہوتا۔ کوئی بہت ہی دکھی کر دینے والا اور تھوڑا تکنیکی قسم کا۔ :D:p
"بیرنگ" بروزنِ نیرنگ: تخلص اختیار شدہ از حضرت بیرنگ خاں صادق آبادی ثُم لاہوری ثم اسلام آبادی :)
پسِ نوشت: بحکم راقم نظم ہٰذا، اسماء و امصار میں مناسب ترمیم کر دی گئی ہے۔
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
اس بات پر ایک اور "قائمہ کمیٹی" کا وجود میں آنا ضروری ہو گیا ہے۔ :daydreaming: اور کمیٹی کی سفارشات آنے تک اب کوئی بھی کام نہیں ہوگا۔ :LOL:
یہ آخری جملے کا آخری حصہ مجھے کتنا بھلا بھلا محسوس ہو رہا ہے۔ :peacesign:

چلو جی سارے چھٹی کرو۔۔۔ ۔ کمیٹیاں تو نین پاء جی پہلے ہی سارے کھا چکے ہیں :rollingonthefloor:
اور اس جملے کا پہلا حصہ اس سے بھی بھلا لگ رہا ہے۔ :thumbsup:

کتنامزہ ہو اگر کوئی کام بھی نہ ہو اور چھٹی بھی کر لیں۔ میرا خیال ہے میں سامان سمیٹوں اور ابھی ہی چھٹی کر لوں آج۔ :angel:
 
مقدس

لائبریرین
یہ آخری جملے کا آخری حصہ مجھے کتنا بھلا بھلا محسوس ہو رہا ہے۔ :peacesign:

اور اس جملے کا پہلا حصہ اس سے بھی بھلا لگ رہا ہے۔ :thumbsup:

کتنامزہ ہو اگر کوئی کام بھی نہ ہو اور چھٹی بھی کر لیں۔ میرا خیال ہے میں سامان سمیٹوں اور ابھی ہی چھٹی کر لوں آج۔ :angel:
بالکل بالکل۔۔۔۔۔۔ پکی چھٹی نہ ہو جائے پھر۔۔۔۔ :rollingonthefloor:
 
Top