آپ یہاں پر کونسی فورمز چاہتے ہیں۔

منہاجین

محفلین
طائرِ لاہوتی

قدیر احمد نے کہا:
یعنی آپ نے نبیل کو طائر بنا دیا ، آپ انہیں اہلِ ایمان بھی تو بنا سکتے تھے جو صورتِ خورشید جیتے ہیں

کوئی بات نہیں، میں اُن کی بات کی صراحت کئے دیتا ہوں:

علامہ اِقبالؒ نے جہاں اہلِ ایمان کی زندگی کو صورتِ خورشید جینے سے تشبیہ دی ہے وہاں اُنہیں طاہرِ لاہوتی کہہ کر بھی مخاطب کیا ہے۔

میرا خیال ہے کہ اَب آپ کو کوئی اِعتراض تو نہیں ہو گا :!:
 

منہاجین

محفلین
ہوئی تاخیر تو کچھ باعثِ تاخیر بھی

قدیر احمد نے کہا:
کوئی اعتراض نہیں ہے جی ، مگر آپ آج آئے نہیں؟؟ 8)

میں جس کسی بارے پوچھتا ہوں، جواب ملتا ہے کہ موصوف اِس لئے محفل میں نہیں آ رہے کہ وہ پاکستان گئے ہیں، سو میں بھی آج اپنے وطنِ مالوف جا رہا ہوں کچھ دِنوں کے لئے۔ اِس لئے میری عدم موجودگی میں باقاعدگی کے ساتھ میری غیرحاضری لگاتے رہنا۔

تب تک کے لئے خدا حافظ
 

اجنبی

محفلین
لو جی جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے ۔ کیا آپ پاکستان سے باہر تھے جو اب وہاں جا رہے ہیں
 

منہاجین

محفلین
کوہِ قاف کی اِقتصادی ناکہ بندی

میں ذرا کوہِ قاف تک گیا تھا، وہاں تو اِقتصادی پابندیاں لگی ہوئی ہیں، اِس لئے اب شاید میں یہاں ذرا کم کم ہی آیا کروں۔
 

منہاجین

محفلین
اِنسانی عِفریت کا خوف اور کوہِ قا

قدیر احمد نے کہا:
کوئی پری وغیرہ بھی ملی یا صرف دیو سے ہی مل کر آگئے ۔

آپ کی اِطلاع کے لئے عرض ہے کہ کوہِ قاف میں پریاں اور دیو نہیں بستے۔ اِنسانی عِفریت کے خوف سے وہ بیسویں صدی کے نصف اوّل میں ہی کوہِ قاف چھوڑ کر کسی اور دیس جا چکے ہیں۔ آپ کس دور میں رہتے ہیں؟
 

اجنبی

محفلین
عجیب کوہِ قاف سے ہو کر آئے ہیں آپ ۔ خیر یہ بتائیے کہ اب آپ نے تغافل دکھانے کی دھمکی کیوں دی ہے ؟
 

شعیب صفدر

محفلین
کوہ قاف

جناب معلوم ہوتا ہے کی ٓپ کوہ قاف سے نہیں کوہ الف سے ہو کر ٓءے ہیں ورنہ وہاں کوئی پری تو ٓپ کو ضرور مل جاتی ویسے اہل کوہ قاف نے ٓپ پر اقتصادی پابندی کیو؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂؂ں لگائی کہی کسی پری کو تو دیکھ کر گلی کے لڑکوں والی وہ حرکت تو نہیں کی تھی؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ :roll:
 

منہاجین

محفلین
اچھے بچے ضد نہیں کرتے۔

اچھے بچے ضد نہیں کرتے۔ میں نے اِتنی پتے کی بات بتائی اور آپ کی سمجھ میں کیوں نہیں آئی؟

منہاجین نے کہا:
آپ کی اِطلاع کے لئے عرض ہے کہ کوہِ قاف میں پریاں اور دیو نہیں بستے۔ اِنسانی عِفریت کے خوف سے وہ بیسویں صدی کے نصف اوّل میں ہی کوہِ قاف چھوڑ کر کسی اور دیس جا چکے ہیں۔ آپ کس دور میں رہتے ہیں؟
 

ثناءاللہ

محفلین
منہاجین نے کہا:
آپ کی اِطلاع کے لئے عرض ہے کہ کوہِ قاف میں پریاں اور دیو نہیں بستے۔ اِنسانی عِفریت کے خوف سے وہ بیسویں صدی کے نصف اوّل میں ہی کوہِ قاف چھوڑ کر کسی اور دیس جا چکے ہیں۔ آپ کس دور میں رہتے ہیں؟

یعنی آپ وہاں پر انسانی عفریت بن کر گئے اور دیو پریوں کو بھگا دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ واہ یعنی آپ ان سے بھی بڑے :evil: ہیں
 

منہاجین

محفلین
اِنسانی عِفریت

لگتا ہے کہ شرافت راس نہیں آئے گی۔

جنابِ محترم پچھلی صدی کے نصف اول میں ہونے والی ایٹم ریز جنگِ عظیم نے صرف اِنسانوں ہی نہیں کوہِ قاف کے باسیوں کو بھی لرزا کے رکھ دیا تھا۔ اُنہوں نے کسی اور سیارے کا رُخ کر لینے ہی میں عافیت جانی۔ اور ایک اِنسان ہے کہ اِسی کُرّے سے چمٹا ہوا، اِسی کے ذرے ذرے پر قبضہ کرنے کے لئے خون کی ندیاں بہائے چلا جاتا ہے۔ اور حال یہ ہے کہ اِنسانی عِفریت کا مفہوم سمجھنے سے بھی قاصر ہے۔

اگر اَب بھی کوئی اِشکال باقی ہے تو مجھ سے اُلٹے سیدھے سوال پوچھنے کی بجائے ہمت کر کے ذرا کوہِ قاف سے ہو آؤ، عقل ٹھکانے آ جائے گی۔ :(
 

جیسبادی

محفلین
جنّات چونکہ آگ سے تخلیق شدہ ہیں، اسلیے امکان غالب ہے کہ یہ سیاروں کے بجائے ستاروں کے باسی ہونگے۔
 

اجنبی

محفلین
اب تو منہاجین دھمکیاں بھی دینے لگے ہیں ۔ مطلب کہ شرافت کو اڑانے کی ۔ تمام اراکین خبردار ہوشیار ہوجائیں ۔
 

منہاجین

محفلین
شرافت یا خباثت

قدیر احمد نے کہا:
اب تو منہاجین دھمکیاں بھی دینے لگے ہیں ۔ مطلب کہ شرافت کو اڑانے کی ۔ تمام اراکین خبردار ہوشیار ہوجائیں ۔

قدیر نے حاضرینِ محفل کو کچھ ایسا دھمکایا کہ وہ ضرورت سے زیادہ ہوشیار ہو گئے۔ اِتنے دنوں میں کوئی بھی اِس طرف نہیں پھٹک سکا۔ اب نہیں معلوم کہ وہ قدیر کی شرافت سے ڈر گئے یا جنات کی خباثت سے۔
 
Top