آپ ھی سے ہیں رابطے اپنے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔غزل

ش زاد

محفلین
آپ ہی سے ہیں رابطے اپنے
اتنے محدود سلسلے اپنے

منزلوں کا نشان تو نہ مِلا
مِل گئے ہم کو راستے اپنے

ایک دوجے سے اتنا دور ہوئے
مِٹ گئے خُود ہی فاصلے اپنے

کوئی ہم کو مٹائے گا کیسے؟
ہم نے کھینچے ہیں دائرے اپنے

اب بھلے سے بُجھا دو سورج کو
جل اُٹھے ہیں مرے دئیے اپنے

ش زاد
 

الف عین

لائبریرین
شہرزاد۔۔۔ یہ تم ایک ہی بحر میں کیوں کہتے ہو۔۔۔
غزل تو اچھی ہے لیکن ایک شعر۔۔۔
کوئی ہم کو مٹائے گا کیسے؟
ہم نے کھینچے ہیں دائرے اپنے
اس میں ’اپنے دائرے‘ کس طرح کھینچے جاتے ہیں۔۔
 

ش زاد

محفلین
شہرزاد۔۔۔ یہ تم ایک ہی بحر میں کیوں کہتے ہو۔۔۔
غزل تو اچھی ہے لیکن ایک شعر۔۔۔
کوئی ہم کو مٹائے گا کیسے؟
ہم نے کھینچے ہیں دائرے اپنے
اس میں ’اپنے دائرے‘ کس طرح کھینچے جاتے ہیں۔۔
بہت شکریہ اعجاز صاحب میں دانستہ ایسا نہیں کرتا """ایک ہی بحر میں """
 

ش زاد

محفلین
بے مہر ہونے لگا بامِِِِِِِِِ نظر
تارے آنکھوں سے گرا چاہتے ہیں

چاہتے کُھچھ بھی نہیں ہیں تُم سے
ایک چاہت کی ادا چاہتے ہیں

ش زاد
 
Top