آپ کے نام کا مطلب اور اثر

سید عاطف علی

لائبریرین
فارقلیط رحمانی انکل ،،کیا یہ آپ کا اصلی نام ہے یا نہیں ،،اگر اصلی ہے تو اپنے نام کا مطلب اور اثر بتائیں سب کو
فارقلیط ۔۔۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے انجیل میں موجود لفظ پیراکلیٹس کی عربی شکل ہے۔جو عربی لفظ احمد کا مترادف ہے۔ اور اس جگہ آیا ہے جہاں نبی کریم صلیللہ کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک پیغمبر اور آنے والا ہے۔
جیسا کہ ٖقرآن مجید کی آیت (سورۃ الصف) میں بھی مذکور ہے۔ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءهُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ۔
اسی کی روشنی میں آپ صلیللہ کو مسدس حالی میں دعائے خلیل اور نوید ِ مسیحا کہا گیا ہے۔
تفصیلی روشنی رحمانی صاحب ڈالیں گے۔
 
نیلم

محفلین

بہت شکریہ بھائی
آپ بھی اپنے نام کے متعلق بتایئے
 
تلمیذ

لائبریرین
کیا یہ آپ کا اصل نام ہے اور کیا اپنے کے نام کا کیا مطلب ہے یہ نہیں معلوم کیا آپ کو ،،:)
تو اب سوچ لیں :D
میر اصل نام 'محمد اصغر 'ہے اور اس کا مطلب ہے 'چھوٹا'۔ محفل کا نام میں نے سیکھنے کی خواہش کی نسبت سے 'تلمیذ' رکھا تھا اور اس کا مطلب ہے 'شاگرد'۔
 
فارقلیط رحمانی

لائبریرین
فارقلیط ۔۔۔ جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے انجیل میں موجود لفظ پیراکلیٹس کی عربی شکل ہے۔جو عربی لفظ احمد کا مترادف ہے۔ اور اس جگہ آیا ہے جہاں نبی کریم صلیللہ کے بارے میں یہ بتایا گیا ہے کہ ایک پیغمبر اور آنے والا ہے۔
جیسا کہ ٖقرآن مجید کی آیت (سورۃ الصف) میں بھی مذکور ہے۔ قَالَ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ يَا بَنِي إِسْرَائِيلَ إِنِّي رَسُولُ اللَّهِ إِلَيْكُم مُّصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيَّ مِنَ التَّوْرَاةِ وَمُبَشِّرًا بِرَسُولٍ يَأْتِي مِن بَعْدِي اسْمُهُ أَحْمَدُ فَلَمَّا جَاءهُم بِالْبَيِّنَاتِ قَالُوا هَذَا سِحْرٌ مُّبِينٌ۔
اسی کی روشنی میں آپ صلیللہ کو مسدس حالی میں دعائے خلیل اور نوید ِ مسیحا کہا گیا ہے۔
تفصیلی روشنی رحمانی صاحب ڈالیں گے۔
تھری گوسپ کارنر میں عینی کے سوالات کے جوابات میں بھی اور اس سے قبل بھی بارہا ہم بتا چکے ہیں کہ یہ ہمارا اصلی نام نہیں محض اسم بطور صارف (یوزرنیم) ہے۔
سید عاطف علی صاحب نے جو بات لفظ فارقلیط کے بارے میں بتائی ہے، کچھ اسی طرح کی تفصیلات مختلف کتب معتبرہ کے حوالے سے ہم بھی اس وقت پیش کر چکے ہیں جب کہ ہم اردو محفل سے وابستہ ہوئے تھے۔ویسے اب اتنے دنوں میں تو بہت سے محفلین ہمارا اصلی نام بھی جان چکے ہیں، رہتے رہتے بقیہ لوگ بھی جان جائیں گے۔
 
اگر کسی نے سوال کیا ہو تو جواب کیسے دین

کس طرح کا سوال وجہ القمر بھائی !
بائیں سائڈ دیکھئے جواب کا آپشن لکھا نظر آ رہا ہوگا ۔بس وہاں کلک کیجئے اور لکھ دیجئے اپنا جواب ۔اس کے بعد جواب ارسال کریں والا بٹن پر کلک کر دیں آپ کا جواب متعلقہ شخص یا سائل تک پہنچ جائے گا ۔:)
آپ بعد میں اس میں حزف و اضافہ کرنا چاہیں تو وہ بھی کر سکتے ہیں ۔مگر یہ اختیار آپ کو صرف آدھے گھنٹہ تک ہوگا آپ اپنی مرضی کے مطابق تبدیلی کر کے "تبدیلیاں محفوظ کریں "والا بٹن دبا دیں ۔کام ہو گیا۔۔۔
 
لیفٹ ہینڈ سائیڈ پر "جواب" لکھا نظر آرہا ہوگا اس پر کلک کریں گے تو وہ quote ہوجائے گا:)
ملائکہ آپی یہ بالکل نئے ممبر ہیں محفل کے ذرا تفصیل سے بتائیے انھیں ۔یہ تو ابھی ایک سوال ہے ۔دیکھئے گا کتنے سوالات ہونگے:)
 
ملائکہ

محفلین

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
عینی کی بلی، سو چوہے کھا کے حج کو چلی
Cat.png
 
Top