آپ کے محفل میں آنے کی وجہ؟

تو جناب من۔۔ میرا محفل پر تشریف آوری کا ٹوکرا مابدولت گوگل سرچ انجن کی وجہ سے ہوا اور میں حضرت علی ( رضہ اللہ عنہ) کے اقوال کی تلاش میں یہاں آیا ۔
کاشف بھائی ہم تو اس ترکیب کو معنی پہنانے کی کوشش میں غلطاں و پیچاں ہیں۔ :)
 
کاشف بھائی ہم تو اس ترکیب کو معنی پہنانے کی کوشش میں غلطاں و پیچاں ہیں۔ :)
ھھھھھھھھھھھھھ۔۔۔ بھائی میرےاچھے "ابن سعید " بھائی۔۔ اتنی آسان اردو مت لکھا کریں۔۔ ویسے بھی آجکل درجہ حرارت 52 چل رہا ھے کویت کو ;)
 
نبیل

تکنیکی معاون
آصف اور زیک تو کئی دن بعد رجسٹر ہوئے تھے فورم پر۔ پہلی آئی ڈی غالباً ڈیفالٹ ایڈمن اکاؤنٹ کی ہے۔ دوسری آئی ڈی بھی غالبا عمومی ایڈمن اکاؤنٹ کی ہے۔ :)
 
پہلی دو میں سے ایک آصف اور ایک زیک کی ہوں گی۔
نہیں شمشاد بھائی، پہلا نمبر ایک اسپیشل اکاؤنٹ کا ہے اور دوسرا نمبر کسی کا نہیں۔ شاید وہ ابتدائی دنوں میں حذف کر دیا گیا ہوگا۔ تیسرا نمبر نبیل بھائی کا جبکہ زکریا بھائی کا نمبر کافی بعد میں آتا ہے۔ :)
 
دھاگے کے عنوان سے سمجھ تو آپ گئے ہونگے،،،
چلیں اب یہ بتائیں کہ ایسی کیا وجہ ہوئی تھی جو آپ محفل میں تشریف لے آئے؟ ؎
کسی رکن کی وجہ سے؟
گوگل پہ آوارہ گردی کے نتیجے میں؟
یا دیگر؟
گوگل پر آوارہ گردی کر رہا تھا۔ اچانک دماغ کی کوئی رگ ہلی اور بچپن کی کتابیں یاد آگئیں۔
وہ کتابیں جو بچپن میں پڑھی تھیں۔۔۔
دماغ پر زور دے کر نام یاد کیا اور لکھ کر اینٹر مارا۔
کچھ نہ ملا۔۔۔۔:(
پھر اردو میں لکھ کر اینٹر مارا تو اردو محفل کا ایک لنک ملا۔ :)
وہاں راشد اشرف صاحب نے کچھ سرورق پوسٹ کیے تھے ان کتب کے۔ پوسٹ کو پڑھا تو وہ قیصرانی بھائی کی ترجمہ کردہ مکمل کتاب نکلی۔
اب منصور بھائی سے رابطہ کرنے کے لیے رجسٹرڈ ہونا ضروری تھا سو اسی لالچ میں رجسٹرڈ ہوگیا۔۔۔:)
اب کوئی مجھے اس بات کا جواب دے کہ "کیا لالچ بری بلا ہے۔";)
 
ناعمہ عزیز

لائبریرین
نیٹ کی دنیا سے واسطہ ہی اور شروعات اردو محفل سے ہی ہوئیں تھیں ، اور مجھے پتا نہیں تھا نیٹ ہوتا کیا تھا ، سیکنڈ ائیر کے پیپرز کے بعد شاکر بھیا نے اکاؤنٹ بنا کے دیا تھا ، میرا میل اکاؤنٹ جی میل اور اس کے بعد یہاں بنا ، پھر آہستہ آہستہ نیٹ کیا بلا ہے ؟ کی سمجھ آتی گئی ، سارا کریڈٹ اردو محفل اور یہاں کے رہنے والوں کو جاتا ہے :)
2009 میں یہاں آئی تھی اور آج بھی نیٹ براؤزر کھول کر سب سے پہلے محفل کی سائٹ ہی کھلتی ہے اس کے بعد اور کوئی :) اس لئے ہمیں اردو محفل سے محبت ہے :)
 
شاعری کی تلاش میں آیا تھا۔
0.jpg

شاعری تو نہیں دے سکتا۔ ایک شاعر کی نادر تصویر لیجیے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
0.jpg

شاعری تو نہیں دے سکتا۔ ایک شاعر کی نادر تصویر لیجیے۔

شکریہ
یہ میں گوگل پہ دیکھی تھی لیکن میں نہ کہا پتہ نہیں کون ہے، سو آگے بڑھ گیا۔
محمد وارث صاحب
استادِ محترم الف عین صاحب
فاتح بھائی
شاکرالقادری صاحب
شاید یہ احباب اس بارے میں کوئی حتمی رائے دے سکیں۔
 
یہ جس پیج پر ہے وہ کھل نہیں رہا۔۔۔
خلاصہ کچھ یوں لکھا ہے کہ ساغر صدیقی کے چاہنے والوں کے لیے ایک یادگار تصویر۔
بحرحال میں کوشش کروں گا کہ پرانے اخبارات سے کچھ تصاویر آپ کے لیے ڈھونڈ دوں۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
یہ جس پیج پر ہے وہ کھل نہیں رہا۔۔۔
خلاصہ کچھ یوں لکھا ہے کہ ساغر صدیقی کے چاہنے والوں کے لیے ایک یادگار تصویر۔
بحرحال میں کوشش کروں گا کہ پرانے اخبارات سے کچھ تصاویر آپ کے لیے ڈھونڈ دوں۔

بہت بہت شکریہ انیس بھائی،
شاعروں اور ادیبوں کی تصاویر کو ایک جگہ کرنا میری ایک خواہش ہے۔
ساہیوال میں تو اتنی تحقیق کرنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔
 
رانا

محفلین
کاشف بھائی ہم تو اس ترکیب کو معنی پہنانے کی کوشش میں غلطاں و پیچاں ہیں۔ :)
یہ ترکیب یہاں کراچی کے گلی محلوں میں کئی جگہ سننے میں آتی ہے۔ عموما بےتکلف نوجوان کالج لائف کی عمر کے زیادہ تر اسے استعمال کرتے ہیں کرسی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ آئیے اپنی تشریف کا ٹوکرا یہاں رکھئے۔:) ہوسکتا ہے کسی فلم کا ڈائلاگ ہو۔:)
 
"تشریف کا ٹوکرا" تو سمجھ میں آتا ہے لیکن "تشریف آوری کا ٹوکرا" چہ معنی دارد؟ :)
 
Top