آپ کے محفل میں آنے کی وجہ؟

مہ جبین

محفلین
مجھے محفل کا رستہ میرے بیٹے امین نے دکھایا ، اُسی نے میری آئی ڈی بنائی اور اردو ٹائپنگ میں میری بہت مدد کی
قدم قدم پر میں امین کو آوازیں لگاتی تھی یہ کیسے ہوگا اور وہ بیچارا میری ایک آواز پر دوڑا آتا اور مجھے بتاتا کہ امی اس کو ایسے کریں اور اس طرح کرنے سے یوں ہوگا اور ایسے ہوگا وغیرہ وغیرہ
شروع شروع میں تو مجھے بہت مشکل پیش آئی لیکن آہستہ آہستہ سب سمجھ میں آتا گیا اور اب امین کو تنگ کئے بغیر آن لائن ہوکر کافی کام کر لیتی ہوں
لیکن پھر بھی ابھی بہت کچھ سیکھنا باقی ہے
 
تعبیر

محفلین
نہیں یار اچھے دوست ملتے گئے اور تم سے پیارے راج دلارے ملتے گئے
حسیب نذیر گِل
چھوٹاغالبؔ
سے لاڈلے ملے یہاں
تو
نایاب
محمود احمد غزنوی
مہ جبین آپا
تعبیر
شمشاد
سے آحباب کے خلوص نے یہیں کا کردیا
اب تو آپ میرا نام لیتے ہیں تو لگتا ہے کہ میرے کہنے پر زبردستی لے رہے ہوں :p
ہاں ویسے واقعی اب کتنی جلدی یہاں کافی سارے اراکین سے جان پہچان ہو گئی ہے اور اسی لیے اب میں بھی مصروف رہتے ہوئے بھی اس جلدی میں ہوتی ہوں کہ یہاں چکر لگاؤں اور آپ سب سے ملاقات ہو
 
زبیر مرزا

محفلین
اچھا تعبیر میں آپ کو ایک مزے کی بات بتاؤں ہماری فورم کی دنیا کی ایک بہت اچھی ساتھی ہیں عائزہ
آپ کا انداز تحریر اورمزاج کافی حدتک اُن سے ملتا ہے وہ خاتون اسپین میں رہتی ہیں اور آج کل کافی مصروف ہیں
اگر یہاں آگئیں تو آپ ان سے مل کر خوش ہوں گی-
اصل میں خواتین ممبران سے کافی محتاط رہتا ہوں کہ پتا نہیں کب کس بات کا بُرامان جائیں یا کون سی بات مزاج کے خلاف
ہو اور ہماری ساری سائیکالوجی کی پڑھائی ، شخصیت شناسی اور تربیت پر پانی پھرجائے:)
اب آپ کو اور مہ جبین آپا کو کافی حدتک جانتا ہوں تو آپ لوگوں کے نام لے کر بات کہنا آسان ہوگیا ہے :)
 
سچی مجھے بھی اپنے جیسے کسی سے ملنے کا بہت شوق ہے
ضرور لے آئیں انہیں یہاں :)
اوہو تو آپ سائیکالوجی کے اسٹوڈنٹ رہ چکے ہیں لیکن اسکا ذکر آپ نے انٹرویو میں تو نہیں کیا
بے فکر رہیں مجھ میں مائینڈ کرنے والا جراثیم نہیں ہے اور اگر کبھی کچھ برا ہوا تو ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں اور انگلیوں میں جان :p
 
عائزہ بی بی آج کل ہوٹل منیجمنٹ کا کورس کرنے میں مصروف ہیں :) آہی جائیں گی ان شاءاللہ ایک دن یہاں
 
اب تو شاید ہمارے لئے یہ سوال زیادہ موزوں ہے کہ ہمارے یہاں سے نہ جانے کا کیا سبب ہے کیوں کہ پچھلے چند برسوں میں محفل میں سب سے زیادہ آن لائن رہنے کا ریکارڈ غیر متنازعہ طور پر ہمارے ہی نام ہونا چاہیے۔ :) :) :)

یہاں اپنی آمد کی کہانی ہم کئی دفعہ سنا چکے ہیں اور اپنے تعارف میں بھی لکھا تھا۔ مختصراً پھر دہراتے ہیں کہ ایک دفعہ اردو میں لکھ کر اپنا نام گوگل کیا تو دوسری جانی پہچانی سائٹوں کے علاوہ اردو محفل میں بھی ایک جگہ نام نظر آیا۔ اور عنوان کچھ ایسا تھا جو چغلی کھاتا تھا کہ یہ ہمارے بارے میں ہی لگتا ہے۔ خیر فوراً سے پیشتر اسے کھول کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ ہمیں الف عین چاچو نے عرصہ چھ ماہ قبل آواز لگائی تھی۔ اور پھر جلدی جلدی مندرج ہوئے اور یہیں کندہ سنگ ہو کر رہے گئے۔ :) :) :)
 
ایک دو اردو بلاگز پر محفل کا کافی ذکر سنا تھا لیکن اس کے باوجود نہ کبھی وزٹ کیا اور نہ ہی رجسٹر ہوا۔لیکن کچھ عرصہ بعد اچانک دل کیا کہ کسی اردو کے فورم پر قدم جمائے جائیں تو محفل اس سلسلہ کی پہلی کڑی تھی۔
 
اب تو شاید ہمارے لئے یہ سوال زیادہ موزوں ہے کہ ہمارے یہاں سے نہ جانے کا کیا سبب ہے کیوں کہ پچھلے چند برسوں میں محفل میں سب سے زیادہ آن لائن رہنے کا ریکارڈ غیر متنازعہ طور پر ہمارے ہی نام ہونا چاہیے۔ :) :) :)

یہاں اپنی آمد کی کہانی ہم کئی دفعہ سنا چکے ہیں اور اپنے تعارف میں بھی لکھا تھا۔ مختصراً پھر دہراتے ہیں کہ ایک دفعہ اردو میں لکھ کر اپنا نام گوگل کیا تو دوسری جانی پہچانی سائٹوں کے علاوہ اردو محفل میں بھی ایک جگہ نام نظر آیا۔ اور عنوان کچھ ایسا تھا جو چغلی کھاتا تھا کہ یہ ہمارے بارے میں ہی لگتا ہے۔ خیر فوراً سے پیشتر اسے کھول کر دیکھا تو معلوم ہوا کہ ہمیں الف عین چاچو نے عرصہ چھ ماہ قبل آواز لگائی تھی۔ اور پھر جلدی جلدی مندرج ہوئے اور یہیں کندہ سنگ ہو کر رہے گئے۔ :) :) :)

سعود بھائی بہت شکریہ اتنی ڈیٹیل میں آپنے لکھا. ظاہری طور پے تو یہی لگتا ہے کے کچھ اچھا ہی لکھا ہوگا. پڑھنے بھی کوشش جلد ہی کرونگا :) :) :)
 
کسی اچھی سی محفل میں شرکت کرنے کی بہت آرزو تھی سو وہ آرزو آپ کی محفل میں لے آئ

محفل پے نو وارد رکن ہیں. ہماری طرف سے خوش آمدید. بہت شکریہ ہمارے درمیان تشریف آپ لائیں. کچھ دو چار باتیں اپنے بارے میں ارشاد فرما دیں تو شکر گذار ہونگا.
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ مزمل شیخ بسمل صاحب۔

میری کہانی بھی کچھ ایسی ہی ہے، میں بھی گوگل پر اردو میں کچھ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا کہ محفل کا راستہ ملا۔ کچھ دیر یہاں خاموش تماشائی بنا رہا اور ایک دن ہمت کر کے دریا میں کود پڑا اور قطرے سے دریا ہو گیا :)
 
ظفری

لائبریرین
میں نے تو سنا تھا کہ محفلوں میں چائے اور دیگر لوازمات کی بھر مار ہوتی ہے ۔ بس یہی سوچ کر اس محفل پر چلا آیا تھا ۔ :)
 
Top