آپ کے محفل میں آنے کی وجہ؟

دھاگے کے عنوان سے سمجھ تو آپ گئے ہونگے،،،
چلیں اب یہ بتائیں کہ ایسی کیا وجہ ہوئی تھی جو آپ محفل میں تشریف لے آئے؟ ؎
کسی رکن کی وجہ سے؟
گوگل پہ آوارہ گردی کے نتیجے میں؟
یا دیگر؟
 
شمشاد

لائبریرین
میں تو اچانک ہی پہنچ گیا تھا، یہاں اردو میں لکھا دیکھا اور پھر ادھر کا ہی ہو کر رہ گیا۔
حالانکہ پہلا مراسلہ انگریزی میں لکھا تھا۔
 
مقدس

لائبریرین
مجھے تو یاد نہیں صحیح طرح سے بھیا
میں ناں پہلے رجسٹڑ ہوئے بغیر پڑھا کرتی تھی سب
پھر رجسٹر کر لیا:)
 
نایاب

لائبریرین
کبھی دل کے صفحے پر تجھے تصویر کرتے ہیں
کبھی پلکوں کی چھاؤں میں تجھے زنجیر کرتے ہیں
اک میل لکھنی تھی اور یہ شعر یاد نہیں آ رہا تھا ۔
اس کو یاہو سے سرچ کرتے اردو محفل پر مہکتی " خوبصورت نظمیں " کے دھاگے پر پہنچا۔
اور اسیر محفل ہوگیا ۔
اک عرصے یہاں سے شعروشاعری کاپی پیسٹ کرتے اپنی میلز کو سجاتا رہا ۔
پھر محترم عزیز امین کو یہاں رجسٹر کروایا ۔
اور خود بھی رجسٹر ہو گیا ۔
 
بہت خوب صورت شعر ہے جناب۔ واہ۔
 
محمداحمد

لائبریرین
دھاگے کے عنوان سے سمجھ تو آپ گئے ہونگے،،،
چلیں اب یہ بتائیں کہ ایسی کیا وجہ ہوئی تھی جو آپ محفل میں تشریف لے آئے؟ ؎
کسی رکن کی وجہ سے؟
گوگل پہ آوارہ گردی کے نتیجے میں؟
یا دیگر؟

شکریہ اس تحریر کا ۔ آپ اپنے بارے میں بھی تو عرض کیجے۔
 
فہیم

لائبریرین
لیکن اب کوئی یہ ابنِ صفی صاحب کو یہاں کا ممبر نہ سمجھ لے :)

ہم اصل میں ابنِ صفی کی کتابوں کو تلاشتے یہاں پہنچ گئے تھے :)
 
الف عین

لائبریرین
ہم تو پیدائشی ہی یہاں کے رکن تھے!! یعنی فورم شروع کرنے کے بارے میں نبیل اور زیک کے ساتھ مشوروں میں شامل تھے۔ پھر نبیل نے یوزر آئ ڈی بنا کر بھیجا، لیکن کیونکہ فورمس کے بارے میں زیادہ کچھ جانتا نہیں تھا، اس لئے فوراً رجسٹر نہیں ہوا، بلکہ کچھ دن باہر یا مصروف بھی رہا، اس لئے بھی کچھ بعد میں یہاں حاضری ہوئی
 
عائشہ عزیز

لائبریرین
اردو محفل کی رکنیت ورثے میں ملی۔ بڑے بھیا اور بہنا پہلے سے یہاں تھے اور میرا انٹرنیٹ سے تعارف ہی اردو محفل کے ذریعے ہوا تھا۔ یہاں آتے ہی صرف اردو محفل کھلتی تھی شاکر بھیا سے پوچھ پوچھ کر اپنے تعارف تک پہنچتی تھی۔
 
بہت عمدہ! شکریہ استادِ محترم ۔
 
اردو محفل کی رکنیت ورثے میں ملی۔ بڑے بھیا اور بہنا پہلے سے یہاں تھے اور میرا انٹرنیٹ سے تعارف ہی اردو محفل کے ذریعے ہوا تھا۔ یہاں آتے ہی صرف اردو محفل کھلتی تھی شاکر بھیا سے پوچھ پوچھ کر اپنے تعارف تک پہنچتی تھی۔

اب تک تو یاد ہو گیا ہوگا آپ کو ااپنے تعارف کا پتا (y)
 
زبیر مرزا

محفلین
اُردومحفل سے آگاہ تو گوگل کے ذریعے ہی ہواتھا مگرآئی- ڈی کافی دیر سے بنائی - میں ایک وقت میں
ایک ہی فورم پررہنے کو ترجیح دیتا ہوں :)
محفل میں شہزاد وحید کے گرمجوش استقبال اور مغل بچے کی دوستی نے محفل کے ماحول کو سمجھنے میں
کافی مدد کی - کسی بھی فورم پر نئے ممبر کو کچھ وقت لگتا ہے اپنی جگہ بنانے میں ایسے میں اگر فوراً اچھے دوست
بن جائیں تو جلدی آپ اس کا حصہ بن جاتے ہیں -
 
بہت خوب زحال مرزا بھائی۔ اور اب تو آپ نے تقریباً پورے فورم پے ہی پنجے گاڑ لئے ہیں ;)
 
زبیر مرزا

محفلین
بہت خوب زحال مرزا بھائی۔ اور اب تو آپ نے تقریباً پورے فورم پے ہی پنجے گاڑ لئے ہیں ;)
نہیں یار اچھے دوست ملتے گئے اور تم سے پیارے راج دلارے ملتے گئے
حسیب نذیر گِل
چھوٹاغالبؔ
سے لاڈلے ملے یہاں
تو
نایاب
محمود احمد غزنوی
مہ جبین آپا
تعبیر
شمشاد
سے آحباب کے خلوص نے یہیں کا کردیا
 
میں محفل پہ کیوں آیا؟
محفل پہ ایک صاحب جن کا نام لیکر تعارف نہیں کراتا بلکہ جب کسی کو بتانا ہو کہ وہ کون ہیں تو برجستہ منہ سے نکلتا ہے ’’میاں یہ دائرۃالمعارف ہیں‘‘
ارے! آپ ابھی تک سمجھے ہی نہیں میں کس کی بات کر رہا ہوں؟
چلیں تو سنئیے
ایک بار میں نے ’’گلستانِ معزز‘‘ نامی ایک مشاعرے میں اپنی غزل پڑھنا شروع کی جب مقطع کا وقت آیا تو پہلا مصرعہ پڑھ دیا ’’ہو گیا وقتِ جماعت متحد مسلم رہو‘‘ یہ پڑھا تو ایک صاحب نے جھٹ سے پوچھ لیا: مسلم میاں! ذرا تقطیع تو کردو اور بحر بھی بتادو اس مصرعے کی۔
اب ہم سوچ میں پڑ گئے کے یہ کیا سر منڈاتے ہی اولے پڑ گئے ۔ خیر کسی طرح بات کو ٹال دیا۔
گھر آکر گوگل پے سرچ کیا ’’بحر و تقطیع‘‘ اور رزلٹ میں ایک لنک پے کلک کرکے پڑھنا شروع کردیا۔ جس میں ’’ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں‘‘ کی تقطیع مانگی گئی تھی اور سمجھانے والا جو شخص تھا اس کے لفظ لفظ میں علم کی ایک نئی آبشار نکلتی۔ اب دل اور دماغ دونوں حیرت میں مبتلا تھے کے یا خدایا یہ کیا بندہ ہے بھلا !!! آپ بھی دیکھئے اس دھاگے کو۔ جی ہاں!! وہ دائرۃ المعارف عرف محمد وارث ہی میرے یہاں آنے کی وجہ بنے۔ :) آخر کار اسی وقت یہاں اپنا کھاتہ کھولا اور وہی مصرعہ لیکر اسی دھاگے میں پہنچ گیا جس میں قریب چار سال سے کوئی نہیں بھٹکا تھا۔ اور حسبِ ضرورت شافی جواب سے شرفیاب ہوا۔ پھر تو بس معمول ہی بن گیا تھا روز ہی اپنی غزلیں اپنے سوالات کے ساتھ حاضر ہوجاتا اور بہترین جوابات ملتے رہتے وارث بھائی کو چھوٹے چھوٹے سوالات کرکے ذاتی پیغامات پے اکثر تنگ کرتا ہوں اور جناب اپنے قیمتی وقت کی پرواہ کئے بنا پہلی فرصت میں جواب دیتے ہیں۔ ان کا شکریہ ادا کرنا لفظوں میں تو بہت مشکل ہے لیکن یہی کہونگا اللہ انہیں صحت و سلامتی کے ساتھ بہت لمبی عمر عطا فرمائے۔ اور محفل پر انکی موجودگی تا دیر قائم رہے۔ آمین۔
کوئی صاحب یا صاحبہ وارث بھائی کو ٹیگ کردیں یہاں ۔ ہم سے تو ٹیگ ہی نہیں ہورہا۔
 
Top