آپ کے شہر کے پکوان

سید عمران

محفلین

سید عمران

محفلین
آخری تدوین:

ابن توقیر

محفلین
آج کل ہمارے یہاں بنوں بیف پلاؤ کافی مشہور ہورہا ہے۔کافی عرصہ قبل کراچی کمپنی کے ایریا میں شدید بھوک کا شکار ہوئے تو ٹرائی کیا تھا تب بارش بھی کافی تیز تھی اور بھوک بھی اور پلاؤ گرما گرم تو کھا ہی لیا۔ مگر اب یہاں اپنے علاقے میں جگہ جگہ دیکھ رہا ہوں تو کھانے کی ہمت نہیں ہورہی کہ اب کہاں پہلے سی صحت۔
ذکر اس لیے کردیا کہ بنوں جہاں سے یہ چلا ہے، وہاں تو لوگ سخت کام کاج کے عادی ہیں۔ان کے لیے تو شاید مسئلہ نہ ہو مگر میں حیران ہوں ہماری یہاں تو کھاؤ پیو اور سو جاؤ کی پالیسی ہے تو ایسے میں اس ڈش کو ہضم کر لینا کیسے ممکن ہے؟
ویسے میں تو اسے بھاری بھرکم سمجھ کر ڈر رہا ہوں مگر کوئی اور جو ریسپی سے واقف ہو بہتر بتا سکے۔
 
پلاؤ میں تو مرچ مسالے بھی نہیں ہوتے پھر بھاری بھرکم کیسے ہوگئی؟؟؟
 
اے خان

محفلین
پلاؤ تو ہمارے ہاں ملتا ہے. ہائے ہائے کیا ذائقہ ہوتا ہے.
تصویر بھی مل گئی.
IMG-20171224-120129251-HDR.jpg
 
ٹرومین

آپ کراچی تشریف لے آئیں۔ یہ پلاؤ کھلانا ہمارے ذمہ رہا۔ ان شاء اللہ :)
الآصف اسکوائر (سہراب گوٹھ) اس کا مرکز ہے، مگر شاید یہ پشاور کے کابلی پلاؤ جتنا لذیذ نہ ہو۔ :)
 
ابن توقیر

محفلین
پلاؤ میں تو مرچ مسالے بھی نہیں ہوتے پھر بھاری بھرکم کیسے ہوگئی؟؟؟
کولیسٹرول وغیرہ کے حساب سے۔
پڑوس میں جاننے والے بھی ہفتہ دس دن تک شروع کررہے ہیں تو ان سے ریسپی لوں گا۔ کابلی یا افغانی پلاؤ کی نسبت یہ اس لیے الگ ہے کہ شاید "نلیوں" میں بنتا ہے تو یقیناً "چربی" کا دخل زیادہ ہوگا۔ چاولوں سے دگنا گوشت شامل کرتے ہیں۔
 
یعنی کولیسٹرول کے لیے تو نہایت مفید ثابت ہوگا!!!
:D:D:D
 
ٹرومین

محفلین
لہٰذا پیوستہ رہ محفلین سے، امید طعام رکھ!!!
زیادہ امیدیں باندھنا بھی اچھا نہیں ہوتا، بھیا کی صحبت کا مارا کوئی محفلین ایسا مل گیا جو چائے کی پیالی پلاکر یہ کہتے ہوئے ٹرخادے کہ:
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ
بنتے ہیں تیرے چار سو فی الحال چار رکھ
تو کرایہ فری میں (میرا مطلب ہے چائے میں) گلے پڑجائے گا۔ :D
 
Top