آپ کے شہر کے پکوان

سید عمران

محفلین
اس لڑی میں اپنے اپنے علاقے کے مشہور کھانوں کے نام لکھیے...
جن ہوٹلوں پر وہ کھانے ملتے ہیں ان کا تفصیلی پتا بھی درج کریں تاکہ پہنچنے والے انجام کو پہنچیں...
:D:D:D

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ آپ جس پکوان کا ذکر کر رہے ہیں وہ نامانوس یا غیر معروف ہے تو اس کے بارے میں تفصیل سے لکھیں...

ارادہ ہے کہ یہ لڑی پاکستان کے علاقائی پکوانوں پر مشتمل ایک معلوماتی دستاویز بن جائے اس لیے طبیعت پر جبر کرتے ہوئے غیر ضروری اور غیر متعلقہ تبصروں سے پرہیز کریں!!!
 
کراچی کے علاقے پاپوش نگر میں پشاوری یخنی سوپ کے نام سے سوپ کیفے ہے۔یہاں موسم سرما میں بٹیر کا سوپ خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔اہل کراچی موسم سرما میں بٹیر کا سوپ پینے کے لیے اس سوپ کیفے کا رُخ کرتے ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
کراچی میں بے شمار جگہیں ہیں جہاں معیاری، لذیذ اور متنوع اقسام کے کھانے دستیاب ہیں...

حسین آباد میں سلور اسپون کی ملائی بوٹی اور کراچی آئس کریم اپنے ذائقے کی وجہ سے مجھے ذاتی طور پر پسند ہیں...

کلفٹن کا کالا پل اترتے ہی سیدھے ہاتھ پر ایٹ آن کے چکن رول بہت جوسی اور مزے دار ہوتے ہیں...

صدر میں آئس برگ کی آئس کریموں کے ذائقے کی وہی حیثیت ہے جو چمن لاہور کی!!!
 
راولپنڈی ، اسلام آباد میں سیور فوڈز پلاؤ کباب۔ (گارڈن کالج روڈ، پنڈی فوڈ سٹریٹ، بلیو ایریا اسلام آباد، میلوڈی فوڈ پارک اسلام آباد۔)
مریڑ حسن پر سائیں جی کے تکے۔
چاندنی چوک پر ماموں برگر۔
صدر کا مومی سموسے والا۔
اسلام آباد ایف- سکس کا بنگالی سموسے والا
 
کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں 24 کی مارکیٹ میں چیف ریسٹورینٹ ہے جہاں کی ہانڈی کڑاہی اور باربی کیو بہت مشہور ہے۔اس ریسٹورینٹ میں مٹن،بیف اور چکن کی لذیذ ہانڈی کڑاہی صارفین کی خدمت میں پیش کی جاتی ہیں۔
 

سید عمران

محفلین
اگر دوسرے شہر کی بھی آپ کو معلوم ہو تو بتائی جا سکتی ہے۔
مثلاً کراچی میں ڈی سلوا ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد کی حسن زئی کی کوئلہ کڑاہی
ایک مرتبہ لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب حافظ ہوٹل کی حلوہ پوری اور مختلف سالن کھائے سب کے ذائقے اچھے تھے!!!
 
اگر دوسرے شہر کی بھی آپ کو معلوم ہو تو بتائی جا سکتی ہے۔
مثلاً کراچی میں ڈی سلوا ٹاؤن ، نارتھ ناظم آباد کی حسن زئی کی کوئلہ کڑاہی
یہ مجھے اس لیےیاد ہے، کہ بہت عرصہ تک ہمارا ننھیال اس کے ساتھ والی گلی میں ہی رہا ہے۔ :)
 

سید عمران

محفلین
’’جی پی او‘‘ پر کھڑے ہوکر مال روڈ مری کی طرف منہ کریں تو مال روڈ کے متوازی قدرے بائیں ہاتھ کی طرف ایک راستہ نیچے کی جانب جاتا ہے، اس کے شروع میں دائیں جانب دال چاول ملتے ہیں جو سادہ مگر ذائقے دار ہوتے ہیں...
اسی گلی میں تھوڑا آگے جائیں تو دائیں ہاتھ پر ہی کراچی ہوٹل ہے جہاں کے کھانے بڑے چٹ پٹے ہوتے ہیں!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
اگر مزے دار بیف اسٹیک کھانے ہوں تو اللہ والی چورنگی طارق روڈ پر روسٹر یا ڈیفینس میں خیابان سحر کے ریسٹورینٹس میں جاسکتے ہیں...

شرف آباد چورنگی پر چائنا کیسل میں چائنیز فوڈ مزے دار ہوتے ہیں...
اس کے برابر عربین شورما ایک بار کھائیں تو بار بار کھائیں...
الآصف اسکوائر سہراب گوٹھ پر افغانی پلاؤ، افغانی بوٹی اور افغانی روسٹ منفرد ذائقے والے ہوتے ہیں!!!
 
کراچی کی سٹوڈنٹ بریانی کا بھی بہت نام سنا ہے.
جی بالکل۔ اسی طرح زاہد کی نہاری بھی کافی سنی ہے۔
حیدری کی دہلی مسلم کی بھی اچھی ہے۔

سٹوڈنٹ بریانی کی تو برانچز بھی ہیں۔ کچھ لوگوں کے بقول اب وہ بات نہیں رہی۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
راولپنڈی میں باو جی مرغ پلاو . اب تو یہ شہر کے اکثر کونوں میں پایا جاتا ہے.
اور جی ٹی روڈ پر ٹی چوک کے پاس آصف شنواری. لیکن ابھی اتنے شنواری کھل گئے ہیں کہ ان کو احتیاطا اپنے نام کے ساتھ "پرانا" کا لفظ لگانا پڑا. اور اب ان کے ساتھ ہی نیو آصف شنواری بھی کھل گیا ہے.
 

فرحت کیانی

لائبریرین
جی روڈ پر ہی سفر کرتے گجرات اور کھاریاں کے سنگم پر میاں جی دا ہوٹل جس کی مشہور ترین ڈش ان کی دال ہے. جب سے ہوش سنبھالا ان کی دال فرمائشی پروگرام پر کھائی. اب تو ان کے بیٹوں/پوتوں نے اس کو بہت بڑے ریستوران کی شکل دے دی ہے. لیکن دال کا ذائقہ ویسا ہی بہترین ہے.
 
Top