آپ کے تین پسندیدہ اور ناپسندیدہ کام

نایاب

لائبریرین
میں سمجھی آپ کہہ رہے ہیں پانچ فیصد نہیں پانچ سو فیصد غلط ہے :battingeyelashes:

السلام علیکم
اپیا جی
نقل کر کے میتھ کلیر کرتی رہی ہیں آپ ۔
اور نقل سے کامیابی جب ہی ملتی ہے جب عقل ہو ۔
اور عاقل کی زبان سے نکلے لفظ ہوں
یا قلم سے تحریر
باعث نصیحت و ہدایت ہوتی ہے ۔
اللہ کی امان سدا آپ پر ۔ آمین
نایاب
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
ماشااللہ
اس سوال نے سچ میں مجھے متاثر کیا ہے ۔
اللہ تعالی نے آپ کو بہت تیز دماغ سے نوازا ہے ۔
اور ساتھ میں بال کی کھال اتارنے کا سلیقہ بھی ۔

نایاب

وعلیکم السلام

:noxxx: سچی سچی بتائیںمجھے اس بات پر شرمندہ ہانا چاہیے یا خوش
تیز دماغ اور میرا :eek: کہاں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ںں‌ں‌ں‌‌‌‌‌‌ںں‌‌

:laughing: :laughing: :laughing: ہی ہی ہی آب جب ذکر ہی بال کا ہو تو کھال تو اترے گی ہی نا

اچھاااااا لگا آپ سے اتنی تفصیل سے بات کرنا اور اب میری پسندیدہ ممبرز کی لسٹ مین ایک اور کا اضافہ ہو چکا ہے :)

کوئی ٹاکپ شروع کریں نا آپ جس میں کوئی اور مزیدار باتیں اور معلومات ہوں :)
 
تعبیر

محفلین
دفعہ کریں ایسی فضول چیزوں کے بارے میں کیوں کر جاننے کا تجسس ہے ۔؟ جو کرتے ہیں وہ لعنتی ہیں اسلئے لعنت بھیجیں اور نا جانئیے :battingeyelashes: ۔۔ جتنا بندہ ان باتوںکو جانتا ہے سنتا ہے تجسس پڑتا ہے اسلئے لیوِ اٹ ۔ ۔۔ ۔
رشتے داروں کو کیا تکلیف ہے بھئی جب آپ ان سے کوسوں دور ہیں :idontknow: اپنا اور فیملی کا صدقہ دیا کریں اور نماز پڑھکر دعا ضرور مانگا کریں ۔ ۔۔ باقی جو اللہ کا بندہ ہوتا ہے اللہ اُسے ہر حال میں ، ہر جگہ اپنی امان میں رکھتا ہے :battingeyelashes:
یہ ہم جب کبھی کبھی زندگی سے ، گھر سے بہت پریشان فیڈاپ ہوجائے تو ہمیں یہی لگنے لگتا ہے کسی نے تعویذ گنڈے کرارکھے ہیں ۔۔۔

ڈانٹیں تو نا نا میں تو صرف جان رہی تھی نا بس :)

رشتہ داروں کو یہی تو تکلیف ہوتی ہے کہ انکی بیٹی اتنے عیش میں جبکہ ہماری پیٹیوں کے تو رشتے بھی نہیں ہو رہے وغیرہ وغیرہ

نماز تو پڑھتی ہوں الحمد اللہ پر دعا کبھی مانگی کبھی نہیں مجھے پتہ نہیں کیوں مصلحے (جائے نماز ) سے بھاگنے کی جلدی ہوتی ہے :(

بوچھی یہاں صدقہ کیسے دیتی ہیں آپ ؟؟؟جو ڈونیشنز مانگتے ہین انہیں دینا صحیح ہی نا :confused:

بس کبھی کبھی روٹین سے بوریت ہو جاتی ہے پھر ایسے ہی خیال اتے ہین کہ پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی یا کونسا گناہ ہو گیا
 
شمشاد

لائبریرین
جہاں تک میں سمجھا ہوں وہ کم از کم دو خواتین کے درمیان عدل قائم کرنا چاہتے ہیں اور ان دونوں کو برابر حقوق دینا چاہتے ہیں۔ لیکن کیا کریں کہ ابھی تک ان کے پاس ایک ہی خاتون ہے۔ اب دوسری خاتون آئے تو یہ ان باتوں پر عملدرآمد کر سکیں۔
 
تعبیر

محفلین
میں تو کہتی ہوں کہ جس کی دو بیویاں ہوں نا وہ آپس میں نا لڑیں بلکہ مل کر اس شوہر کی کٹائی کریں کہ ہے تو وہی ذمہ دار

ویسے یہ نا ہو کہ آبی روز دربار لگائے ہوں اپنے عدل کا اور دونوں محترماؤں کے کیسوں کا فیصلہ کرتے رہیں
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام

:noxxx: سچی سچی بتائیںمجھے اس بات پر شرمندہ ہانا چاہیے یا خوش
تیز دماغ اور میرا :eek: کہاں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ں‌ںں‌ں‌ں‌‌‌‌‌‌ںں‌‌

:laughing: :laughing: :laughing: ہی ہی ہی آب جب ذکر ہی بال کا ہو تو کھال تو اترے گی ہی نا

اچھاااااا لگا آپ سے اتنی تفصیل سے بات کرنا اور اب میری پسندیدہ ممبرز کی لسٹ مین ایک اور کا اضافہ ہو چکا ہے :)

کوئی ٹاکپ شروع کریں نا آپ جس میں کوئی اور مزیدار باتیں اور معلومات ہوں :)
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔ آمین
آپ کو خوش ہی ہونا چاہیئے ۔ کہ
محفل اردو پر ویسے تو سب ہی بہت پرخلوص باعلم اور اچھی شخصیت کے حامل ہیں ۔
لیکن معدود چند ہستیاں ایسی ہیں جن کی تحاریر پڑھ کر میں ذاتی طور پربہت متاثر ہوں ۔
اور ان کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
یہ بھی حقیقت کہ بہت کم ہستیاں مجھے متاثر کرتی ہیں ۔
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
مجھے اپنی تحریر پر رشک آنے لگا ہے کہ
مجھ ناقص العلم کی تحریر نے مجھے آپ کے پسندیدہ ممبرز کی لسٹ میں شامل کرایا ۔
بہت شکریہ اتنی عزت سے نوازنے کا ۔
اللہ تعالی آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
ٹاکپ ؟
یہ کیا ہوتا ہے ؟ مجھے تو صرف چائے کے کپ کا علم ہے ۔
کاش کہ سکول و کالج کی ہوا کھائی ہوتی میں نے ۔
ان پڑھ نہ رہتا ۔
پھر ٹاپک بھی لکھا کرتا ۔
مگر
اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
نایاب
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم
اپیا جی
نقل کر کے میتھ کلیر کرتی رہی ہیں آپ ۔
اور نقل سے کامیابی جب ہی ملتی ہے جب عقل ہو ۔
اور عاقل کی زبان سے نکلے لفظ ہوں
یا قلم سے تحریر
باعث نصیحت و ہدایت ہوتی ہے ۔
اللہ کی امان سدا آپ پر ۔ آمین
نایاب

آپ تو الٹی تعریف کررہے ہیں :chatterbox: یا مجھے تعریف محسوس ہورہی ہے :grin:
جی نقل تو کرتی رہی یوں کلئیر میرا تو ہوگیا تھا پر جس سہیلی کی نقل ماری تھی وہ بچاری فیل ہوگئی :notworthy:
اسلئے میتھ سے مجھے بڑی چڑِ ہے اللہ جانے کس کمبخت کے دماغ میں یہ حساب کتاب ، آیا تھا جو ہمآرے لئے مصیبت بن گیا :worried: خیر ۔ ۔، :party:
 
تیشہ

محفلین
میں تو کہتی ہوں کہ جس کی دو بیویاں ہوں نا وہ آپس میں نا لڑیں بلکہ مل کر اس شوہر کی کٹائی کریں کہ ہے تو وہی ذمہ دار

ویسے یہ نا ہو کہ آبی روز دربار لگائے ہوں اپنے عدل کا اور دونوں محترماؤں کے کیسوں کا فیصلہ کرتے رہیں

تعبیر ، اگلے دن نور ٹی ۔ وی پے شو چل رہا تھا ؛؛ ان ِ سے ملئیے ''
اس شو میں ایک ساٹھ ستر سال کا بندہ بلا رکھا تھا جس نے چار پانچ شادیاں کر رکھی تھی صرف بیٹے کی خواہش میں :)rollingonthefloor: ٌ) پہلی بیوی بھی آئی ہوئی تھی اُس نے سر پے دوپٹہ لپیٹ رکھا تھا ۔۔اُس بیوی میں سے پانچ بیٹیاں تھیں اس بابے کی :battingeyelashes: اور پھر بیٹے کے لئے اُس نے ایک اور حسین سی نوجوان سی لڑکی سے شادی کی ۔۔اُس میں سے اس بابے کو تین بیٹیاں مل سکیں :tongue: اُس نے پھر ایک اور شادی کی اور تیسری بیوی اس کی سترہ ، اٹھارہ سال کی تھی ۔۔۔
پہلی ،اور دوسری بیوی بھی آئی ہوئی تھیں ۔۔ پہلی کہنے لگی اس نے بیٹے کا بہانہ کرکے دوسری شادی رچائی جبکہ بیٹا اسکو تب بھی نا ملا :party: اور اب الٹا دوسری بیوی اور اسکی تین بیٹیاں بھی اس پہلی والی کے ساتھ مل جل کر رہ رہی ہں پانچ بیٹیاں اسکی ۔۔تین بیٹیاں دوسری والی کی :grin: اور گھر میں راشن کی کمی ۔۔محلے والوں سے بچاریاں دودھ مانگ کر لاتی ہیں بچوں کے لئے ۔۔۔ اور سب آدھی آدھی روٹی کھا کر گزارہ کرتی ہیں ۔۔ایک ہی کمرے میں سب سوتیں ہیں ۔۔۔ میزبان نے مہمان بابے سے پوچھا آپ کہاں سوتے ہو کہنے لگا ڈیورھی میں :)rollingonthefloor: ) میزبان جل کر بولا کہ رہنے کو جگہ ہے نہیں ۔۔کھانے پینے کو راشن نہیں ۔۔۔بیٹے کے لئے بیٹیاں پیدا کر کرکے ڈھیر لگا دیا شرم نہیں آتی ؟
آخر بیٹا کس لئے چاہئیے ؟ بابا بولا آخر میرا بھی تو کوئی وارث ہونا چاہئیے ناں ۔۔۔
جو میری پراپرٹی کا وارث ہو ۔ ۔ ۔
میزبان کو اتنا غصہ آیا کہ کونسی جائیداد ۔؟ دو کمرے ۔۔۔ ؟ اور آٹھ نو بیٹیاں ۔۔اور دو بیویاں :mad:
ابھی پہلی اور دوسری بیوی کو یہ پتا نا تھا کہ تیسری بھی کرچکا ہے ۔ جب تیسری کو بلایا گیا تو اس سے پوچھا گیا تو کہنےلگی مجھے بتایا گیا تھا کہ بہت پراپرٹی ہے انکی ۔ اسلئے میں شادی پے راضی ہوگئی تھی کہ میرے اپنے ماں باپ بہت غریب سے ہیں اپنے گھر کا گزارہ نہیں چل رہا تھا اسلئے مجبور ہوکر شادی کرلی :rollingonthefloor:
بابے سے پوچھا گیا کہ اگر اسکے بھی بیٹا نا ہوا تب :confused: کہنے لگا امید پے دنیا قائم ہے اور کر دیکھوں گا ۔۔
جب دونوں بیویوں نے تیسری کو دیکھا تو کہنے لگیں ۔۔قصور اسکا نہیں ہے یہ بچاری ہم جیسی مظلوم ہے قصور ہمارے شوہر کا ہے ۔۔یہ تو لگاتار شادیاں کرتا رہے گا اور ایسے بولنے سے باز بھی نہیں آئے گا دونوں بیویاں اٹھیں اور شوہر کو کرسی سے نیچے گھیسٹ لیا اور جوتوں سے ، مکوں سے اس پے ٹوٹ پڑیں :rollingonthefloor:
 
تیشہ

محفلین
ڈانٹیں تو نا نا میں تو صرف جان رہی تھی نا بس :)

رشتہ داروں کو یہی تو تکلیف ہوتی ہے کہ انکی بیٹی اتنے عیش میں جبکہ ہماری پیٹیوں کے تو رشتے بھی نہیں ہو رہے وغیرہ وغیرہ

نماز تو پڑھتی ہوں الحمد اللہ پر دعا کبھی مانگی کبھی نہیں مجھے پتہ نہیں کیوں مصلحے (جائے نماز ) سے بھاگنے کی جلدی ہوتی ہے :(

بوچھی یہاں صدقہ کیسے دیتی ہیں آپ ؟؟؟جو ڈونیشنز مانگتے ہین انہیں دینا صحیح ہی نا :confused:

بس کبھی کبھی روٹین سے بوریت ہو جاتی ہے پھر ایسے ہی خیال اتے ہین کہ پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی یا کونسا گناہ ہو گیا

مجھے پتا تھا آپ دعا مانگے بغیر ہی اٹھ آتی ہیں کتنی بار سمجھایا ہے :( اسی لئے اب ذرا ڈانٹ لگا دی :battingeyelashes: ۔۔ خیر ڈانٹ میں بھی کونسا سچ مچ کی ڈانٹ ہوتی ہے ۔
تعبیر ، میں جانتی ہوں آپ صیح کہہ رہی ہیں ہوتا ہے ایسے بھی ۔۔میں خود بھی شکار رہی ہوں ایسے تعویذ گنڈوں سے ۔۔اس لئے جانتی ہوں کہ کچھ کمینے ،حاسد لوگ ہوتے ہوا کرتے ہیں جو آپکو خوش دیکھ نہیں سکتے اس لئے ایسے فضول کام کرتے ہیں ۔۔۔ مگر یہ بھی سچ ہے کہ ہم اپنی زندگی سے ، روزمرہ روٹین سے جب بہت زیادہ فیڈاپ ہوجاتے ہیں ۔۔بہت سی ذمہ داریاں ہم پے آن پڑتیں ہیں تو انسان چڑِ چڑا ہوجاتا ہے ۔۔۔اور جب وہ دوسرے پے ڈیپینڈ کررہا ہو تو پھر کچھ فیڈاپ اور بڑھ جاتی ہے کہ کہیں آ ،جا بھی نہیں سکتا ۔کہیں کچھ آب و ہوا کے لئے بندہ تفریخ پلان کرلیتا ہے ۔۔وہ بھی دوسرے کی مرضی اور موڈ پے ڈپیپنڈ ہوتا ہے کہ پارٹنرر اجازت دے تو جانا ہوتا ہے ۔اور اگر ساتھ میں آنا جانا ہو تو ٹائم نکالنا مشکل :worried:
اور جب تک بندہ کہیں آؤٹننگ کے لئے نا نکل پائے ۔۔ کسی چھوٹی سی تفریخ کے لئے بھی ٹائم نکال نا پائے تو میں سمجھ سکتی ہوں کہ کیا دماغی کفیت ہوجاتی ہے ہر وقت کام ۔ کام ۔۔بچے ۔۔کچن ۔۔شوہر ۔۔گھر ۔۔ذمے داریاں :chatterbox: ۔۔اسلئے میں آپکو ہر بار یہی کہتی ہوں کہ کہیں نہیں تو کچھ دن پاکستان سے ہی ہو آئیے ۔۔کم سے کم کچھ دن تو آپ ذہنی طور پے ریلیکس ہوپائے ۔ میری طرف آجائیے ۔۔۔ میری طرف نا سہی ۔۔اپنے ہی شہر کسی ویک اینڈ پے بچوں کے ساتھ ہی کوئی پکنک رکھ لیں ۔۔کوئی موؤی دیکھ آئیے فیملی کے ساتھ ۔۔۔
آپ جس کفیت سے گزر رہی ہیں آپ قسم سے پاگل ہونے کو ہیں ۔۔۔تبدیلی بہت ضروری ہے آپ ریلیکس ہوکر پھر سے گھر ۔۔بچوں ۔۔شوہر کی خدمت ۔۔ذمہ داریاں اٹھانے کو تیار ہوجائے گیں ۔مگر کچھ بریک اپنے لئے بھی بہت ضروری ہوتا ہے ۔۔اپنی فیملی کے ساتھ کچھ وقت گھر کے ہر کام سے کچھ بریک :battingeyelashes:
پاکستان میں تو لوگ یوز تو نہیں ہوتے ایسے گھومنے پھرنے کو نہ جانے کیا سمجھ لیتے ہیں مگر جو آؤٹ آف کنٹری میں رہتے ہوئے عرصہ دراز سے ۔۔وہ تو اس گھومنے پھرنے کو ہرگز نا فضول سمجھتے ہیں نا غیر ضروری ۔۔۔
اور اسی لئے ہر سال نہ بھی سہی مگر فیملی کے ساتھ بھرپور ہالیڈے منانے نکلا ہی کرتے ہیں تعبیر ۔۔۔
مجھے ہی دیکھ لیں ۔۔ میں بیٹیوں کے ساتھ ہر ملک میں گھوم آتی ہوں ۔۔۔جسکے پاس نا وقت ہو تو نہ سہی بچوں کے ساتھ ہی نکل لے بندہ ۔ ۔۔ ۔اور میں تو اکیلی بھی کئی بار نکل چکی ہوں ٹریول پے ۔ ۔۔
اسلئے آپکو بھی مشورہ دے رہی ہوں بچوں کے ساتھ ہی مگر کہیں سے گھوم پھر آئیے ۔ کہیں کی اجازت نا ملے تو پاکستان ہی ہوآئیے سب سے مل لے گیں اور ریلیکس بھی ۔۔۔
صدقہ میں تو اپنے پیسے پاکستان امی کو ، بھائی کو بیھجا کرتی ہوں آگے سے وہ کسی غریب کو دے دیتے ہیں ، یا کبھی بری امام میں کھانوں کی دیگ تقسیم کر دی جاتی ہے میری طرف سے ۔۔۔ :battingeyelashes:
شاید اسی وجہ سے میں ہر پریشانی سے دور ہوں ۔۔ کئی عرصہ ہوا کوئی مسلہ نہیں ،کوئی تکلیف نہیں ،خوشباش ہوں اللہ کا شکر ہے ۔۔مگر شاید میں اپنی لائف کو اپنی مرضی سے ،اور اپنے ڈھنگ سے جی رہی ہوں اسی لئے خوش ہوں ۔۔ اللہ نظر بد سے بچائے مھے :battingeyelashes: ۔۔چھوٹی موٹی تکلیفیں ، پرابلم تو پھر ہر کسی کو آیا جایا ہی رہتی ہیں ناں ۔۔ بس صرف انکو فیس کرنے کی ہمت ہونی چاہئیے زندگی ایسے ہی گزرتی ہے ناں ۔۔ :party:
باقی بوریت تو پھر آپکے اپنے ہاتھوں میں ہے آپکو کتنے طریقے بتا دئیے ہیں میں نے ۔ بوریت سے بندہ فیڈاپ ہوجاتا ہے روز وہی لگی بندھی روٹین :worried: ۔۔ چینج بہت ضروری ہے ۔ ورنہ پریشانیاں آن پڑتیں ہیں تو ساری زندگی درہم برہم ہوجاتی ہے اور ہمکو طرح طرح کے وہم آنے لگ جاتے ہیں ۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت خوب باجو، بہت اچھا لکھا ہے۔

اب اگر پھر بھی تعبیر اس پر عمل نہ کریں تو انہیں میری عدالت میں حاضر کریں۔
 
تیشہ

محفلین
بہت خوب باجو، بہت اچھا لکھا ہے۔

اب اگر پھر بھی تعبیر اس پر عمل نہ کریں تو انہیں میری عدالت میں حاضر کریں۔

:(

عمل ہی تو نہیں کرتیں ناں ۔۔، کتنی بار میں انکو لیکچرز دے چکی ہوں ۔۔مگر سستُ ہیں ۔۔
کچھ زندہ دل بھی نہیں ہیں :grin: اور جب بندہ خود ایکٹیو نا ہو کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ اب کہتی ہیں کار پارکنگ نہیں نہیں ملتی ۔۔تو کیسے گھومنے جاؤں :chatterbox: :grin:
میں نے کہا میں تو کار کو چھوڑ کر بس ، ٹرین ، ٹیوب میں بھی نکل جاتی ہوں اور تعبیر کار پارکنگ نا ملنے کیوجہ سے کہیں بھی گھومنے پھرنے نہیں نکلتیں :grin:
پس ۔ ۔۔ ۔۔۔ ثابت ہوا جو بندہ / بندی خود زندہ دل نا ہو ۔۔اور سستُ ہو ۔۔وہ اپنے لئے چھوٹی چھوٹی خوشیاں ۔۔ایکٹیوویٹز ، بھی نہیں تلاش سکتا ۔۔ ۔
اور خود کو کام کام کام میں ہلکان کئے رکھتا ہے جو کہ اپنے ہی لئے سزا ہے ۔ :noxxx:
 
شمشاد

لائبریرین
کوئی بات نہیں، ان کا آپریشن کر کے ان کا دل ہی بدل دیتے ہیں۔
آپ کا کیا خیال ہے۔ ان کا آپریشن کب کیا جائے؟
 
تیشہ

محفلین
نیک کام میں دیر کس بات کی :chatterbox: جلدی کریں انکا آپریشن اور دل بدل کے رکھ دیں ۔۔ اب کے جو دل وہ دل میرے سے میچنگ ہو ۔۔ نڈر ۔۔دلیر ۔۔شیرنی ۔۔:tongue: ۔۔

انکے پہلے والے دل سے میں بھی تنگ ہوں کہ لوگ انکے نرم دل ہونے کا بہت ناجائز فائدہ بھی اٹھاتے ہیں ۔۔۔۔۔سو اب کہ دل میرے دل جیسا لگائے گا منہ پھٹ بھی ہو اور دلیر بھی ۔۔:chatterbox:
 
نایاب

لائبریرین
:(

عمل ہی تو نہیں کرتیں ناں ۔۔، کتنی بار میں انکو لیکچرز دے چکی ہوں ۔۔مگر سستُ ہیں ۔۔
کچھ زندہ دل بھی نہیں ہیں :grin: اور جب بندہ خود ایکٹیو نا ہو کوئی فائدہ نہیں ہے ۔ اب کہتی ہیں کار پارکنگ نہیں نہیں ملتی ۔۔تو کیسے گھومنے جاؤں :chatterbox: :grin:
میں نے کہا میں تو کار کو چھوڑ کر بس ، ٹرین ، ٹیوب میں بھی نکل جاتی ہوں اور تعبیر کار پارکنگ نا ملنے کیوجہ سے کہیں بھی گھومنے پھرنے نہیں نکلتیں :grin:
پس ۔ ۔۔ ۔۔۔ ثابت ہوا جو بندہ / بندی خود زندہ دل نا ہو ۔۔اور سستُ ہو ۔۔وہ اپنے لئے چھوٹی چھوٹی خوشیاں ۔۔ایکٹیوویٹز ، بھی نہیں تلاش سکتا ۔۔ ۔
اور خود کو کام کام کام میں ہلکان کئے رکھتا ہے جو کہ اپنے ہی لئے سزا ہے ۔
:noxxx:

السلام علیکم
اپیا جی
سدا خوش رہیں آمین
ماشااللہ
بہت اچھی نصیحت فلسفیانہ و پروفیسرانہ انداز میں ۔
سچ کہا آپ نے
زندگی زندہ دلی کا نام ہے ۔
( اپیا میری سب سے بڑی بہنا ہیں ۔
جن کے ہاتھ و زبان ہمیشہ حرکت میں رہتے تھے ۔
مجھے سمجھانے کے لیے لیکن میں نہ سمجھا )
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
نیک کام میں دیر کس بات کی :chatterbox: جلدی کریں انکا آپریشن اور دل بدل کے رکھ دیں ۔۔ اب کے جو دل وہ دل میرے سے میچنگ ہو ۔۔ نڈر ۔۔دلیر ۔۔شیرنی ۔۔:tongue: ۔۔

انکے پہلے والے دل سے میں بھی تنگ ہوں کہ لوگ انکے نرم دل ہونے کا بہت ناجائز فائدہ بھی اٹھاتے ہیں ۔۔۔۔۔سو اب کہ دل میرے دل جیسا لگائے گا منہ پھٹ بھی ہو اور دلیر بھی ۔۔:chatterbox:

السلام علیکم
اپیا جی
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آپ کو آمین
ان سب خصوصیات سے بھرپور ہو کر بھی آپ
ہیں تو اب بھی نرم دل ہی ۔
بطور استعارہ اک تمثیل کسی بزرگ نے سنائی تھی ۔
کسی گاؤں کے راستے میں کسی سانپ کا بسیرا تھا ۔
ڈسنا سانپ کی فطرت ۔
اس کے ڈسنے سے لوگ بہت پریشان تھے ۔
کسی ولی اللہ کا اس گاؤں میں آنا ہوا ۔
لوگوں نے سانپ کے ڈسنے کی شکایت کی ۔
ان بزرگ نے سانپ کو سرزنش کی اور سمجھایا کہ
تو مخلوق خدا کو نہ ستایا کر ۔
سانپ نے بزرگ کی نصیحت مان لی ۔
اور پھنکارنا تک چھوڑ دیا ۔
مبادا کوئی خوفزدہ ہو جائے ۔
کچھ وقت گزرا ۔
لوگوں نے محسوس کیا کہ سانپ تو اب بلکل خاموش اک طرف پڑا رہتا ہے ۔
آہستہ آہستہ سانپ کا ڈر لوگوں سے دور ہو گیا ۔
اور کچھ شریر فظرت لوگوں نے آتے جاتے سانپ کو ستانا شروع کر دیا ۔
سانپ بزرگ کی بات ماننے کا عہد کر چکا تھا ۔
سو سہتا رہا سب ظلم و ستم ۔
جسم زخمی ہو گیا ۔
اک دن وہی بزرگ دوبارہ اس گاؤں کی طرف آے ۔
تو سوچا ذرا دیکھوں سانپ کا کیا حال ہے ۔
جب سانپ کے پاس آئے تو اس کا حال بہت برا دیکھا ۔
سانپ نے سب ماجرا بیان کیا ۔ اور کہا یہ میں نے عہد نبھایا ہے ۔
بزرگ نے کہا کہ میں نے تو صرف اتنا کہا تھا کہ
لوگوں کو ستایا نہ کر ۔
یہ تو نہیں کہا تھا کہ اپنی شوکر شاکر پھنکارنا چھوڑ دے ۔
نایاب
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم
اپیا جی
سدا خوش رہیں آمین
ماشااللہ
بہت اچھی نصیحت فلسفیانہ و پروفیسرانہ انداز میں ۔
سچ کہا آپ نے
زندگی زندہ دلی کا نام ہے ۔
( اپیا میری سب سے بڑی بہنا ہیں ۔
جن کے ہاتھ و زبان ہمیشہ حرکت میں رہتے تھے ۔
مجھے سمجھانے کے لیے لیکن میں نہ سمجھا )
نایاب

آپ کیا نہیں سمجھے ۔؟ مجھے بتائیے میں سمجھائے دیتی ہوں :battingeyelashes:
کڈینگِ )

جی بندہ / بندی وہی اچھا جو زندہ دل ہو ۔۔زندگی میں کامیاب بھی وہی ہوتے ہیں جو ہر حالت میں ۔۔ہر حالات میں اپنے دل کو زندہ رکھیں ۔۔ مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں :party:
 
تیشہ

محفلین
السلام علیکم
اپیا جی
اللہ سدا اپنی امان میں رکھے آپ کو آمین
ان سب خصوصیات سے بھرپور ہو کر بھی آپ
ہیں تو اب بھی نرم دل ہی ۔
بطور استعارہ اک تمثیل کسی بزرگ نے سنائی تھی ۔
کسی گاؤں کے راستے میں کسی سانپ کا بسیرا تھا ۔
ڈسنا سانپ کی فطرت ۔
اس کے ڈسنے سے لوگ بہت پریشان تھے ۔
کسی ولی اللہ کا اس گاؤں میں آنا ہوا ۔
لوگوں نے سانپ کے ڈسنے کی شکایت کی ۔
ان بزرگ نے سانپ کو سرزنش کی اور سمجھایا کہ
تو مخلوق خدا کو نہ ستایا کر ۔
سانپ نے بزرگ کی نصیحت مان لی ۔
اور پھنکارنا تک چھوڑ دیا ۔
مبادا کوئی خوفزدہ ہو جائے ۔
کچھ وقت گزرا ۔
لوگوں نے محسوس کیا کہ سانپ تو اب بلکل خاموش اک طرف پڑا رہتا ہے ۔
آہستہ آہستہ سانپ کا ڈر لوگوں سے دور ہو گیا ۔
اور کچھ شریر فظرت لوگوں نے آتے جاتے سانپ کو ستانا شروع کر دیا ۔
سانپ بزرگ کی بات ماننے کا عہد کر چکا تھا ۔
سو سہتا رہا سب ظلم و ستم ۔
جسم زخمی ہو گیا ۔
اک دن وہی بزرگ دوبارہ اس گاؤں کی طرف آے ۔
تو سوچا ذرا دیکھوں سانپ کا کیا حال ہے ۔
جب سانپ کے پاس آئے تو اس کا حال بہت برا دیکھا ۔
سانپ نے سب ماجرا بیان کیا ۔ اور کہا یہ میں نے عہد نبھایا ہے ۔
بزرگ نے کہا کہ میں نے تو صرف اتنا کہا تھا کہ
لوگوں کو ستایا نہ کر ۔
یہ تو نہیں کہا تھا کہ اپنی شوکر شاکر پھنکارنا چھوڑ دے ۔
نایاب

دلچسپ ۔۔تمثیل ہے ۔۔
:happy:
 
Top