آپ کے تین پسندیدہ اور ناپسندیدہ کام

تعبیر

محفلین
پسندیدہ

کپڑے دھونا اور استری کرنا

آپکی ہونے والی مسز کتنی خوش نصیب ہو گی :laughing: :laughing: :laughing:

السلام علیکم

(1)ہسندیدہ کام
ملنے جلنے والوں کو جادو ٹونے کے وہم سے آزاد کروانا
ناپسندیدہ کام
ان کے یقین کو قائم کرنے کے لیے الٹی سیدھی حرکات کرنا اور کروانا (مجبوری )


نایاب

نایاب جی مجھے اسکی وضاحت مل سکتی ہے:confused: کچھ اور بتائیں تفصیل سے
ویسے جادو تو برحق ہے نا یہ تو ہمارے نبی پر بھی ہوا ہے
 

زین

لائبریرین
ناپسندیدہ کام
گھر سے آفس جانا اور آفس سے واپس گھر جانا


باقی بعد میں
 

نایاب

لائبریرین
تعبیر; نایاب جی مجھے اسکی وضاحت مل سکتی ہے:confused: کچھ اور بتائیں تفصیل سے ویسے جادو تو برحق ہے نا یہ تو ہمارے نبی پر بھی ہوا ہے[/quote نے کہا:
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ تعالی سدا اپنی امان میں رکھے آپکو آمین
بے شک جادو بر حق ہے اور کرنے والا اور کروانے والا دونوں جہنم کا ایندھن ہیں ۔
بے شک جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بھی جادو ہوا تھا ۔ اور اس کی حکمت صرف اتنی تھی کہ امت مسلمہ کو جادو ٹونے سے بچنے کی اور اسے رفع کرنے کی تعلیم دی جا سکے ۔ آپ جناب پر سحر کرنے والا اک یہودی کاہن تھا ۔ اسوہ رسول علیہ الصلات و السلام اک بہترین نمونہ ہے جو امت کے لیے سفر زندگی میں پیش آنے والے حادثات و واقعات سے نمٹنے کا بہترین طریقہ ہے ۔
علم کوئی بھی ہو وہ علیم و خبیر کی عطا ہے اور کوئی علم بذات خود اچھا یا برا نہیں ہوتا ۔ اس علم کا استعمال ہی اسے اچھا یا برا بناتا ہے ۔ جادو ٹونہ اک ایسا علم ہے جس سے اتشار فراق پریشانی اور خوف و دہشت کی فضا پیدا کی جا سکتی ہے ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ انسان کو جو بھی تکلیف پہنچتی ہے ۔ وہ با امر الہی ہوتی ہے ۔ لیکن اللہ چوں کہ مسبب الاسباب ہے اور اس نے انسان کو خیر و شر کے علم سے آگاہ کر کے اپنے قلم سے نوازا ہے ۔ اور انسان سچے علیم و خبیر کے عطا کردہ علم کو اپنی خواہش نفس کی تکمیل کا ذریعہ بناتا ہے ۔ اب یہ انسان کا اپنا عمل کہ وہ جائزخواہش نفس کی پیروی کر کے نفس مطمئنہ کا درجہ حاصل کر لے یا نفس امارہ کی پیروی کر کے اسفل السافلین کا درجہ حاصل کر لے ۔
قلب سلیم کے مالک با توفیق الہی اپنے قلم سے ایسے عمل کرتے ہیں جس سے نسل انسانی کو فائدہ ہوتا ہے ۔
اور قلب مردہ کے مالک شر کی تکمیل کا اک ذریعہ بن جاتے ہیں ۔ اور نسل انسانی میں انتشار اور پریشانی کا سبب بنتے ہیں ۔
جادو کفر کی ہی اک شکل ہے کفر کا مطلب جھٹلانا ہے ۔ اور ساحر دراصل اللہ تعالی کی صفت خاص خلق و قادر میں (اللہ کے ہی عطا کردہ علم سے اپنی خواہش نفس کی پیروی کرتے ہوئے ) تصرف کرنا چاہتا ہے ۔ ساحر بذات خود تو اس چیز پر قادر نہیں ہوتا کہ وہ کسی انسان کو دکھ یا تکلیف میں مبتلا کر سکے ۔ جب با امر الہی کسی انسان کی آزمائیش مقصود ہوتی ہے تو یہ ساحر اس کا اک سبب بن جاتا ہے ۔اور اس کے سبب کے بننے میں اس کی اپنی خواہش شامل ہوتی ہے ۔ سو عذاب الہی کا شکار ٹھہرتا ہے یہ بد بخت انسان ۔
یہاں تک کی میری اک بے ربط تحریر سے اک اور مسلہ ابھر آتا ہے جو کہ قدر و جبر سے منسلک ہے ۔ میں ناقص العلم ان پپڑھ انسان ہوں ۔ محفل اردو میں ماشااللہ بہت سی اچھی قلب سلیم کی مالک صاحب علم ہستیاں موجود ہوں ۔ اور وہ ان مسائل پر بہتر روشنی ڈال سکتی ہیں ۔
سوڈان ۔ مصر ۔ کے بعد پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے جہاں جادو ٹونے کی شکایت عام ہے ۔ اکثر بے اولاد ہونا ۔ رزق کی تنگی ۔ بچیوں کا ابنارمل رویہ رکھنا ۔ میاں بیوی میں ناچاقی ۔ کو جادو ٹونہ تعویذ دھاگہ سے منسلک کیا جاتا ہے ۔ اور اس اعتقاد میں پڑھے لکھے اور ان پڑھ سب شامل ہیں ۔ کہ کسی نے کچھ کر دیا ہے ۔
اک عمر کی آوارہ گردی کے بعد میرے ذاتی مشاہدے میں تو ایسا ہی آیا ہے کہ ان جادو ٹونے تعویذ دھاگے کی شکایات میں نوے پرسنٹ صرف وہم ہوتا ہے ۔ نماز و قران سے دوری ذکر سے لاپرواہی اور کسی خواہش کا تشنہ رہ جانا انسان کو پریشان کر دیتا ہے ۔ اور انسان شعور و لا شعور کی دنیا میں بھٹکنے لگتا ہے ۔ انسان کے اپنے اندر اک جہاں موجود ہے ۔ شعور لا شعور ہمزاد نفس قلب دل دماغ یہ جب مطمءن نہیں ہوتے تو ان کی صفت ادراک اپنا کام درست انجام نہیں دیتی اور ایسا انسان کچھ ایسا محسوس کرنے اور دیکھنے کا دعوی کرتا ہے جو اس کی صفت ادراک کی کجی ہوتی ہے ۔
دس فیصد آسیب و جنات کے کیسز سچ بھی ہوتے ہیں ۔ آسیب و جنات یہ تو سراسر انسان کی اپنی لاپرواہی سے انسان پر قابو پاتے ہیں ۔ انسان کبھی کبھی شعوری لاشعوری طور پر کچھ ایسے افعال کا ارتکاب کرتا ہے جس سے ان دیکھی مخلوق پریشان ہوتی ہے اور انسان کو ستاتی ہے ۔
لا تطمءن القلوب الا بذکر اللہ ۔ قران اول سے آخر تک رحمت و برکت سے بھرپور ذکر ہے ۔ ترتیل سے خشوع و خضوع کے ساتھ اس کی تلاوت انسان کو اللہ کی رحمتوں کا حق دار بناتی ہے ۔
وہیں کچھ ظالم انسان جہنم کا ایندھن بننے کے لیے اس قران پاک کو شیطانی طریقہ و آداب سے پڑھتے ہیں اور انسانوں کے لیے پریشانی کا سبب بنتے ہیں ۔
میری یہ بے ربط سی تحریر اصلاح کی محتاج ہے ۔ پڑھتے ہوئے اس کا خیال رہے ۔
تعبیر بہنا جانے اپنی بات کی وضاحت کر سکا ہوں میں یا نہیں ۔
سدا خوش و آباد رہیں آمین
نایاب
 

تعبیر

محفلین
اللہ آپکے منہ گھی شکر :grin: مگر آپ نے یہ نہیں بتایا کہ کونسی ہونے والی خوش قسمت ہوگئی دوسری ،تیسری یا چوتھی ;) پہلی کا اس لیے نہیں لکھا کہ ا سکہ جملہ حقوق محفوظ ہیں

:laughing: :laughing: :laughing:


ہائیں آپ نے کب ایکٹروں کی طرح چوری چھپے شادی کر لی :eek:
یک گھی شکر توبہ توبہ
یا خدایا لوگ تو ایک شادی کے بعد ہی سبق حاصل کر لیتے ہیں اور آپ ہیں کہ پھر سے غلطی پر غلطی دہرانے کے چکر میں ہیں
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
لا تطمءن القلوب الا بذکر اللہ ۔ قران اول سے آخر تک رحمت و برکت سے بھرپور ذکر ہے ۔ ترتیل سے خشوع و خضوع کے ساتھ اس کی تلاوت انسان کو اللہ کی رحمتوں کا حق دار بناتی ہے ۔
وہیں کچھ ظالم انسان جہنم کا ایندھن بننے کے لیے اس قران پاک کو شیطانی طریقہ و آداب سے پڑھتے ہیں اور انسانوں کے لیے پریشانی کا سبب بنتے ہیں ۔
میری یہ بے ربط سی تحریر اصلاح کی محتاج ہے ۔ پڑھتے ہوئے اس کا خیال رہے ۔
تعبیر بہنا جانے اپنی بات کی وضاحت کر سکا ہوں میں یا نہیں ۔
سدا خوش و آباد رہیں آمین
نایاب
وعلیکم السلام

جزاک اللہ بھائی بہت اچھے سے سمجھایا ہے آپ نے اور بہت صحیح بھی کہا ہے

لیکن یہ بات پاکستان میں بہت مشہور ہے کہ وہاں کالا جادو کروانا بہت سستا اور آسان ہے جبکہ اسکا توڑ بہت مہنگا اور مشکل

ویسے اس ٹاپک پر خوب ساری بحث ہونی چاہیے اور آپ سے وہ سارے تجربات سننے چایہیں۔ یہ میرا پسندیدہ موضوع بھی ہے ویسے

ایک بار پھر پھر سارا شکریہ اتنی تفصیل اور اور اتنی جلدی جواب دینے کا :)

اللہ آپ کو بھی ہمیشہ خوش اور آباد رکھے
 

شمشاد

لائبریرین
یعنی کہ گھی شکر دوبارہ کھانا غلطی پر غلطی دہرانا ہوتا ہے کیا؟

گاؤں میں تو اکثر ہم روٹی کے اوپر گھی اور شکر ڈال کر کھایا کرتے تھے۔
 

تعبیر

محفلین
ہاہاہا نہیں رے بابا

شادی کے بارے میں کہا تھا

گھی شکر کا کمبینیشن مزے کا نہیں البتہ شہد اور مکھن میں نے بھی کھایا ہے پراٹھے کے ساتھ
 

شمشاد

لائبریرین
:laughing: :laughing: :laughing:
یا خدایا لوگ تو ایک شادی کے بعد ہی سبق حاصل کر لیتے ہیں اور آپ ہیں کہ پھر سے غلطی پر غلطی دہرانے کے چکر میں ہیں

غلطی پر غلطی دہرانے کے چکر میں نہیں، پہلی غلطی کو ٹھیک کرنے کے لیے کرتے ہیں، کہ شاید اب غلطی نہ ہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہاہاہا نہیں رے بابا

شادی کے بارے میں کہا تھا

گھی شکر کا کمبینیشن مزے کا نہیں البتہ شہد اور مکھن میں نے بھی کھایا ہے پراٹھے کے ساتھ

ارے پھر آپ نے کھایا ہی نہیں۔

مکئی کی روٹی ہو، گرما گرم۔ اس کے اوپر دیسی گھی اور ڈھیر ساری شکر۔ بڑے سے بڑے ہوٹل کا کھانا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔
 

تعبیر

محفلین
دیسی گھی مجھے نہیں پسند

البتہ بچپن میں ہم چاولوں پر شکر دال کر کھاتے تھے

اب تو میرے مسٹر کہتے ہیں کہ نمک اور چینی کو اپنا دشمن سمجھو اس لیے اب شکر سے اتنی دوستی نہیں رہی
 

شمشاد

لائبریرین
مسٹر اس لیے کہتے ہیں کہ نئے دور کے ہیں۔

گاؤں میں سب کچھ کھاؤ اور ڈٹ کر کھاؤ لیکن پھر محنت بھی اتنی ہی کرنا پڑتی ہے کہ کھایا پیا سب ہضم۔
 

نایاب

لائبریرین
ارے پھر آپ نے کھایا ہی نہیں۔

مکئی کی روٹی ہو، گرما گرم۔ اس کے اوپر دیسی گھی اور ڈھیر ساری شکر۔ بڑے سے بڑے ہوٹل کا کھانا اس کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
سدا خوش رہیں آمین
کیا یاد کروا دیا آپ نے اس پردیس میں ۔
منہ میں پانی آ رہا ہے ،اور ساتھ میں گذرے وقت کی یادیں بھی رقص میں ہیں ۔
اب کہاں سے تلاش کروں مکئی کی روٹی ۔
شکر اور دیسی گھی تو مل جاتا ہے ۔
اپنا پنجاب ہووے ۔
نایاب
 

شمشاد

لائبریرین
و علیکم السلام نایاب بھائی

مکئی کی روٹی تو یہاں بہت آسان ہے۔ مکئی کا آٹا بڑی آسانی سے مل جاتا ہے۔ میں تو اکثر گھر میں پکواتا ہوں۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
:laughing: :laughing: :laughing:


ہائیں آپ نے کب ایکٹروں کی طرح چوری چھپے شادی کر لی :eek:
یک گھی شکر توبہ توبہ
یا خدایا لوگ تو ایک شادی کے بعد ہی سبق حاصل کر لیتے ہیں اور آپ ہیں کہ پھر سے غلطی پر غلطی دہرانے کے چکر میں ہیں
لو کرلو گل چھپ کہ کہاں علی الاعلان کی اور کب کی کرلی اب تو ماشاء اللہ سے میری کل کائنات یعنی میری پیاری بیٹی (امامہ عابد) بھی چار سال کی ہوگئی ہے اور ایک ہفتہ ہوا اسے اسکول جاتے ہوئے بھی ۔ ۔ ۔ ۔
رہ گئی غلطی کی بات تو یہ سرا سر الزام ہے کہ شادی کرنا غلطی ہے بلکہ حقیقتا شادی نہ کرنا غلطی ہے ۔ ۔ ۔اور ہم مردوں کہ لیے تو دوسری کہ بعد تیسری اور پھر چوتھی نہ کرنا اس سے بھی بڑی غلطی ہے :grin:
 

نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام

یہ بات پاکستان میں بہت مشہور ہے کہ وہاں کالا جادو کروانا بہت سستا اور آسان ہے جبکہ اسکا توڑ بہت مہنگا اور مشکل

ویسے اس ٹاپک پر خوب ساری بحث ہونی چاہیے اور آپ سے وہ سارے تجربات سننے چایہیں۔ یہ میرا پسندیدہ موضوع بھی ہے ویسے

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش وآباد رہیں آمین
ہمارا پاکستان بے چارہ تو ویسے ہی بدنام ہے کہ
اک تو کھلے عام جادو ٹونے کی کاٹ پلٹ کے ماہروں کے اشتہارات پڑھ کر
ویسے ہی بندہ نفسیاتی مریض بن جاتا ہے ۔
دوسرے خواندگی بہت کم ہے ۔ اور توہمات سینہ بہ سینہ منتقل ہوتے ہیں ۔
مجھے سعودی عرب میں تلاش رزق کرتے 18 سال ہو چکے ہیں ،
جتنا یہ جادو ٹونہ پر یقین یہاں ہوتا ہے ۔
اس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا ۔
سوڈانی مشہور ہیں سحر کرنے میں ۔
اور پاکستانی انڈین اس کی کاٹ پلٹ کے ۔
جو اپنے آپ کو جہنم کا ایندھن بنانا پسند کرے اس کے لیے جادو سیکھنا اور کرنا بہت آسان ہے ۔
یہ پڑھ کر بتائیں کہ کیا عنوان ہو اس کا ۔ ؟
سارا دن مزدوری کر کے تھکا ہارا کمرے میں آیا ہی تھا کہ حاجی صاحب آ گئے ۔ اور کہنے لگے کہ آج پھر آپ کی بھابھی کو جانے کیا ہوا ہے ۔ ساری رات اور دن پریشان کرتی رہی ہے ۔ اللہ سدا شادو آباد رکھے اک تو بھابھی میرے مینجر کی بیوی ہیں اور دوسرے جمعرات جمعے کو کھانا وغیرہ بھی پکا کر بھیج دیتی ہیں ۔
حاجی صاحب کی پریشان صورت دیکھ کر چل پڑا ان کے ساتھ ۔ اور ساتھ ہی ان سے چائے کی فرمائیش کر دی ۔ حاجی صاحب نے فرمایا مجھے کھانا نہیں ملا آپ چاءے مانگ رہے ہیں ۔ جا کر بھابھی جی کو سلام کیا ۔ اور پوچھا کیا ہوا ہے ۔ کیوں پریشان ہیں ۔ وہ خاموش رہیں تو حاجی صاحب کہنے لگے کہ بھائی صاحب چائے کی فرمائیش کر رہے ہیں ، چائے ہی بنا دو ۔ بھابھی جی نے چائے بنائی ۔ چائے پیتے ہوئے حاجی صاحب نے پوچھا بھائی کیا محسوس کیا ۔ میں نے کہا ذرا صبر کریں ابھی موکل حرکت میں ہیں ۔ مجھے صرف اتنا علم تھا کہ جمعہ والے دن حاجی صاحب کے اک عزیز جو پاکستان سے واپس آئے تھے ۔ انھیں ملنے آئے تھے ۔ اور ان کے جانے کے بعد بھابھی جی کی طبیعت خراب ہو گئی تھی ۔ میں نے فلاں صاحب کیا کیا لائے تھے پاکستان سے آپ کے لئے ۔ بھابھی جی جھٹ سے اک مٹھائی کا ڈبہ جس میں برفی تھی اور ساتھ میں دو زنانہ سوٹ اک کے ساتھ کالے رنگ کی زیادتی والا ڈوپٹہ تھا ۔ حاجی صاحب کہنے لگے کہ بھائی جی یہ کہتی ہے کہ تمہاری اماں نے کچھ کروا کر بھیجا ہے ۔ وہ مجھے خوش نہیں دیکھنا چاہتیں ۔ میں نے کہا حاجی صاحب بہتر ہے کہ آپ یہ کپڑے یہاں اپنے کسی عزیز کو گفٹ کر دیں ۔ اور یہ مٹھائی میں لے جاتا ہوں ۔ اور بھابھی جی آپ ایسا کریں کہ نماز پڑھ کر اک تسبیح درود شریف کی پڑھیں ۔ مٹھائی کا بند ڈبہ لیکر میں واپس اپنے کمرے میں ۔ اور ابھی کچھ دیر پہلے حاجی صاحب شکریہ ادا کرنے کے لیے مٹر گوشت کی پلیٹ دے گئے ہیں ۔ کہ بھابھی اب بالکل ٹھیک ہیں ۔ بھابھی اور حاجی صاحب کی والدہ آپس میں بہنیں ہیں ۔
(کچھ تفصیل سنسر کر دی ہے کہ وہ ذاتیات میں شامل ہے )
بزرگوں کی عطا ہے کہ
کسی کو کبھی جادو ٹونہ کا شک و شائبہ ہو تو ۔
سورہ البقرہ کی تلاوت پر مداومت کرے ۔ خود نہ پڑھ سکے تو کسی کو پڑھتا ہوا سن لیا کرے ۔
سورہ الفلق و سورہ الناس یاد کر کے خود پڑھے ۔
ساتھ میں ( حسبنااللہ و نعم الوکیل ۔ نعم المولی نعم النصیر ) کا ورد رکھے اور درود شریف پڑھ کر اللہ سے سکون قلب کی دعا کیا کرے ۔ کوئی جادہ کالا نیلا پیلا اثر نہیں کرتا ۔ بے شک اللہ تعالی ہر شئے پر قادر ہے ۔
اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
نایاب
 
Top