آپ کے تین پسندیدہ اور ناپسندیدہ کام

نایاب

لائبریرین
آپ کیا نہیں سمجھے ۔؟ مجھے بتائیے میں سمجھائے دیتی ہوں :battingeyelashes:
کڈینگِ )

جی بندہ / بندی وہی اچھا جو زندہ دل ہو ۔۔زندگی میں کامیاب بھی وہی ہوتے ہیں جو ہر حالت میں ۔۔ہر حالات میں اپنے دل کو زندہ رکھیں ۔۔ مردہ دل خاک جیا کرتے ہیں :party:
اپیا جی
سلامتی ہو سدا آپ پر
جو نہیں سمجھا تھا اس کی اب سمجھ آئی ہے
جب کہ سکول و کالج تو کیا
تعلیم بالغاں والے بھی داخلہ نہ دیں ۔
نایاب
 
تیشہ

محفلین
اپیا جی
سلامتی ہو سدا آپ پر
جو نہیں سمجھا تھا اس کی اب سمجھ آئی ہے
جب کہ سکول و کالج تو کیا
تعلیم بالغاں والے بھی داخلہ نہ دیں ۔
نایاب

چلئے کوئی بات نہیں سمجھ تو آہی گئی ہے ناں :battingeyelashes: وقت سب سے بڑا استاد ہوا کرتا ہے سب کچھ سمجھا ڈالتا ہے ۔۔ جو ہم سمجھ کر بھی ناسمجھ بنے بیٹھے ہوتے ہیں وہ بھی سب وقت ،حالات دونوں ملکر ایسا سمجھاتے ہیں نایاب بھیا کہ جو ہم سکول ،کالجوں سے بھی پڑھکر نا سیکھتے ہیں نا ہی سمجھ پاتے ہیں :grin:
:party:
 
تعبیر

محفلین
ہائے اوئے یہ تو مجھے ہی لپیٹے مین لیا جا رہا ہے

بوچھی میری پرابلم یہ نہیں کہ ہے کہ مجھے گھومنے جانا ہے ۔ مجھے گھر میں سکون سے بیٹھنا پسند ہے پر روٹین اتنی بزی ہے کہ ایسا ہو نہین پاتا

آپ کے کہنے پر میں نے خود کو اب کئی جگہوں پر الجھا لیا ہے ۔میں نے یوگا کلاس جوائن کی ہے اس کے علاوہ ایک دو اور
اب یہ سوچ سوچ کر ہول ا رہے ہیں کہ روز گھر سے باہر رہونگی تو گھر کے کام کیسے کرونگی :nailbiting:
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش و شادوآباد رہیں ۔ آمین
آپ کو خوش ہی ہونا چاہیئے ۔ کہ
محفل اردو پر ویسے تو سب ہی بہت پرخلوص باعلم اور اچھی شخصیت کے حامل ہیں ۔
لیکن معدود چند ہستیاں ایسی ہیں جن کی تحاریر پڑھ کر میں ذاتی طور پربہت متاثر ہوں ۔
اور ان کو کاپی کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔
یہ بھی حقیقت کہ بہت کم ہستیاں مجھے متاثر کرتی ہیں ۔
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
مجھے اپنی تحریر پر رشک آنے لگا ہے کہ
مجھ ناقص العلم کی تحریر نے مجھے آپ کے پسندیدہ ممبرز کی لسٹ میں شامل کرایا ۔
بہت شکریہ اتنی عزت سے نوازنے کا ۔
اللہ تعالی آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
ٹاکپ ؟
یہ کیا ہوتا ہے ؟ مجھے تو صرف چائے کے کپ کا علم ہے ۔
کاش کہ سکول و کالج کی ہوا کھائی ہوتی میں نے ۔
ان پڑھ نہ رہتا ۔
پھر ٹاپک بھی لکھا کرتا ۔
مگر
اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چگ گئیں کھیت
نایاب

وعلیکم السلام
جی بالکل محفل پر بہت ہی بہترین لوگ ہیں ۔میں نے یہاں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھ رہی ہوں :)

ایک بات پوچھوں بتائیں گے نا؟؟؟وہ کونسے ممبرز ہیں جن سے آپ متاثر ہیں اور انہیں کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں

ٹاکپ ؟
یہ کیا ہوتا ہے ؟

اوپس شرمندہ کر دیا :laughing:جلدی مین کبھی کبھار نا دائیں کے بجائے بایاں یا پھر بائیں کی جگہ دایاں ہاتھ جب چل پڑتا ہے تو ایسی ہی سچویشن بن جاتی ہے :)
 
تیشہ

محفلین
ہائے اوئے یہ تو مجھے ہی لپیٹے مین لیا جا رہا ہے

بوچھی میری پرابلم یہ نہیں کہ ہے کہ مجھے گھومنے جانا ہے ۔ مجھے گھر میں سکون سے بیٹھنا پسند ہے پر روٹین اتنی بزی ہے کہ ایسا ہو نہین پاتا

آپ کے کہنے پر میں نے خود کو اب کئی جگہوں پر الجھا لیا ہے ۔میں نے یوگا کلاس جوائن کی ہے اس کے علاوہ ایک دو اور
اب یہ سوچ سوچ کر ہول ا رہے ہیں کہ روز گھر سے باہر رہونگی تو گھر کے کام کیسے کرونگی :nailbiting:

مگر میں نے کب کہا آپ سے کہ کوئی کلاس ، کورس جوائن کریں :worried: میں تو آپکو جسٹ انجوائےمنٹ کچھ تبدیلی آبوہوا کھبی کھبی کہیں سیرو تفریخ کا مشورہ دیتی رہی ہوں ناں :battingeyelashes: یہ ہی تو مجھے پتا ہے آپکے پاس اپنے لئے وقت نہیں نکلتا ناں ۔۔اور آپ کلاس جوائن کربیٹھی ہیں :happy:
چلئیے خیر ، یہ بھی بہت اچھی بات ہے ۔۔یوگا ہی سیکھ لیں گیں ۔۔تعبیر جب سیکھ لیا تو مجھے بھی اسکی الف بے بتائیے گا مجھے تو یہ بھی پتا نہیں یوگا کرتے کیوں ہیں اور کیا ہوتا ہے اس میں ۔۔۔
آپ سیکھ لیں تو پھر مجھے بھی تھوڑا بہت نالج دے دیجئیے گا ۔۔۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
ایک طرف عدل اور دوسری طرف حقوق گل کجھ سمجھ توں اتے لنگ گئی :confused:

جہاں تک میں سمجھا ہوں وہ کم از کم دو خواتین کے درمیان عدل قائم کرنا چاہتے ہیں اور ان دونوں کو برابر حقوق دینا چاہتے ہیں۔ لیکن کیا کریں کہ ابھی تک ان کے پاس ایک ہی خاتون ہے۔ اب دوسری خاتون آئے تو یہ ان باتوں پر عملدرآمد کر سکیں۔
بالکل ٹھیک سمجھے ہیں آپ شمشاد بھائی ۔ ۔۔ اور ترتیب کچھ یوں ہوگی کہ خاتون ثانی سے ہمارے عقد ثانی کہ بعد ان کو یعنی خاتون ثانی کو انکے حقوق مل جائیں گے جبکہ ہم دونوں کہ ساتھ یکساں سلوک فرما کر خاتون اول کو عدل مہیا کردیں گے کیسااااااااااااااااا :grin:
 
شمشاد

لائبریرین
اللہ سے دعا ہے کہ آپ کی مراد پوری ہو۔

لیکن گُر کی ایک بات یاد رکھیں کہ divide and rule پر عمل پیرا رہیے گا۔ ایسا نہ ہو ان دونوں میں‌ اتفاق ہو جائے اور وہ آپ کا جلوس نکال دیں۔
 
نایاب

لائبریرین
چلئے کوئی بات نہیں سمجھ تو آہی گئی ہے ناں :battingeyelashes: وقت سب سے بڑا استاد ہوا کرتا ہے سب کچھ سمجھا ڈالتا ہے ۔۔ جو ہم سمجھ کر بھی ناسمجھ بنے بیٹھے ہوتے ہیں وہ بھی سب وقت ،حالات دونوں ملکر ایسا سمجھاتے ہیں نایاب بھیا کہ جو ہم سکول ،کالجوں سے بھی پڑھکر نا سیکھتے ہیں نا ہی سمجھ پاتے ہیں :grin:
:party:

اپیا جی
سدا سلامتی ہو آپ پر
بہت خوب
ماشااللہ
بے شک وقت ہی سب سے بڑا استاد ہوتا ہے ۔
وقت کی تعریف تو کر دی آپ نے ۔
اب لگے ہاتھوں ذرا
لفظ " زندگی " بھی سمجھا دیں ۔
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
ہائے اوئے یہ تو مجھے ہی لپیٹے مین لیا جا رہا ہے

بوچھی میری پرابلم یہ نہیں کہ ہے کہ مجھے گھومنے جانا ہے ۔ مجھے گھر میں سکون سے بیٹھنا پسند ہے پر روٹین اتنی بزی ہے کہ ایسا ہو نہین پاتا

آپ کے کہنے پر میں نے خود کو اب کئی جگہوں پر الجھا لیا ہے ۔میں نے یوگا کلاس جوائن کی ہے اس کے علاوہ ایک دو اور
اب یہ سوچ سوچ کر ہول ا رہے ہیں کہ روز گھر سے باہر رہونگی تو گھر کے کام کیسے کرونگی :nailbiting:
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش رہیں آمین
اللہ کرے یوگا کی مشق سے سکون و فائدہ حاصل ہو ۔
یوگا بہت قدیم روحانی اور جسمانی طریقہ علاج ہے ۔
یوگا کے آسن (بنا منتروں ) کے بھی بہت کارگر ہوتے ہیں ۔
ارتکاز توجہ اس کی بنیاد ہے ۔
ایسے آسن یوگا جو جسمانی حرکات و اشکال پر مبنی ہیں ۔
ان سے جسم میں کافی لچک پیدا ہو جاتی ہے ۔
اور انسٹرکٹر کی ہدایات پر بہت دھیان رکھنا ہوتا ہے ۔
اور کوئی غلط آسن انسان کے ان ملائم مگر مضبوظ پٹھوں کو
جو جسم انسانی کا توازن قائم رکھتے ہیں
کمزور یا ڈھیلا بھی کر دیتا ہے ۔
سدھارتھ ( گوتم بدھ ) سے لیکر آج کے ماڈرن زمانے تک یوگا
جسمانی روحانی ذہنی بصری حسوں کو تقویت دینے کے لیے
اک بہترین مشق ہے ۔
اک عجیب بات نظر آتی ہے کہ
جب ہم مختلف مذاہب میں سر انجام دی جانے والی جسمانی حرکات
جنہیں عبادات جسمانی کا نام دیا جاتا ہے ۔
تو سوائے دین اسلام کے کسی دوسرے مذہب میں
ایسے افعال اور حرکات جسمانی نظر نہیں آتیں ۔
جن سے عبادت کی جائے ۔
عبادت کی عبادت
اور
ریاضت کی ریاضت
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
کسی نے مکان تعمیر کیا ۔ اور روشنی کے لیے روشن دان رکھے ۔
حکیم حاذق کا گذر ہوا تو سوال کیا کہ
یہ روشن دان کیوں رکھے ہیں ۔ ؟
جواب ملا کہ
نور آفتاب سے مستفید ہونے کی نیت ہے ۔
فرمایا
اگر نیت یہ کرتے کہ
فلاح کی جانب بلانے والی آواز سن سکوں گا تو
نور آفتاب کے ساتھ ساتھ اجر سے بھی مستفید ہوتے ۔
(ترغیب)
میری بہنا
خواہش رہے گی کہ آپ دوران یوگا
اپنے جسم و جاں پر گذرنے والے مشاہدات کو
تحریر کریں ۔
اللہ کی امان سدا آپ پر آمین
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام
جی بالکل محفل پر بہت ہی بہترین لوگ ہیں ۔میں نے یہاں سے بہت کچھ سیکھا ہے اور سیکھ رہی ہوں :)

ایک بات پوچھوں بتائیں گے نا؟؟؟وہ کونسے ممبرز ہیں جن سے آپ متاثر ہیں اور انہیں کاپی کرنے کی کوشش کرتے ہیں

ٹاکپ ؟
یہ کیا ہوتا ہے ؟

اوپس شرمندہ کر دیا :laughing:جلدی مین کبھی کبھار نا دائیں کے بجائے بایاں یا پھر بائیں کی جگہ دایاں ہاتھ جب چل پڑتا ہے تو ایسی ہی سچویشن بن جاتی ہے :)

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش وآباد رہیں ۔ آمین
آپ تو جانیں ہی کہ
چمن میں کھلے سب پھول ہی اپنی اپنی جگہ
اک منفرد اور دل کو چھو لینے والی خوشبو بکھیر رہے ہوتے ہیں ۔
اور اس خوشبو سے چمن کی سیر میں مصروف ہر ہستی لطف اندوز ہوتی ہے ۔
کوئی رنگت گلاب اور خوشبو سے جسم انسانی میں رواں گرم سرخ لہو کے جوش اور ابال کو سمجھتا ہے
تو کوئی چنبیلی کے پاس کھڑا اخلاق انسانی کو سمجھ رہا ہوتا ہے ۔
کیسی دھیمی دھیمی پیاری خوشبو ہے ،
بہت آہستگی سے روح میں اپنا ٹھکا نہ بنارہی ہے ۔
محفل اردو کا چمن بھی مہک رہا ہے ایسے ہی گلوں کی مانند ۔
کچھ ہستیاں تو سچ میں مہکتے چہکتے پھولوں جیسی ہیں ۔
اور ان کی تحریر کے لفظ ایسی خوشبو بکھیرتے ہیں ۔
جس سے ذہن و علم کی پیاس تو بجھتی ہی ہے ۔
اور ساتھ میں تزئین کردار کی نصیحت ملتی ہے ۔
اور مجھے حسد نہیں بلکہ رشک ہوتا ہے ان پر
اور خواہش نایاب ہوتی ہے کہ کاش میں بھی ایسا ہوتا ۔
نایاب
 
تیشہ

محفلین
اپیا جی
سدا سلامتی ہو آپ پر
بہت خوب
ماشااللہ
بے شک وقت ہی سب سے بڑا استاد ہوتا ہے ۔
وقت کی تعریف تو کر دی آپ نے ۔
اب لگے ہاتھوں ذرا
لفظ " زندگی " بھی سمجھا دیں ۔
اللہ تعالی سدا آپ پر مہربان رہے آمین
نایاب

:grin:
آپ مجھ سے کہیں زیادہ جانتے ہیں زندگی '' لفظ کو :chatterbox:
پھر مجھ سے کیوں سننا چاہ رہے ہیں ۔۔ اب میں اتنی سنجیدہ ہوکر ایسی سنجیدہ سنجیدہ باتیں نہیں سمجھا سکتی ۔ :noxxx: مجھ سے سئیریس نہیں رہا جاتا اسلئے میں کیا بات کروں گی زندگی پے ۔
جانے دیں اسکو :battingeyelashes: ویسے بھی جان کر سمجھ کر کرنا کیا ہے :grin: جو گزر رہی ہے ۔۔جیسی گزر رہی ہے وہی زندگی ہے ۔

chips.gif
 
نایاب

لائبریرین
کیا بات ہے آپ نایاب بھائی۔ بہت ہی اچھا اور منفرد انداز تحریر ہے آپ کا۔

السلام علیکم
محترم شمشاد بھائی
بہت شکریہ
اللہ سدا اپنی رحمتوں سے نوازے آمین
آپ کے یہ الفاظ میرے لیئے حوصلہ افزائی کا ٹانک ہیں ۔
اور یہ سب آپ جیسی ہستیوں کی تحریر سے اخذ کیا ہوا ہے ۔
نایاب
 
نایاب

لائبریرین
:grin:
آپ مجھ سے کہیں زیادہ جانتے ہیں زندگی '' لفظ کو :chatterbox:
پھر مجھ سے کیوں سننا چاہ رہے ہیں ۔۔ اب میں اتنی سنجیدہ ہوکر ایسی سنجیدہ سنجیدہ باتیں نہیں سمجھا سکتی ۔ :noxxx: مجھ سے سئیریس نہیں رہا جاتا اسلئے میں کیا بات کروں گی زندگی پے ۔
جانے دیں اسکو :battingeyelashes: ویسے بھی جان کر سمجھ کر کرنا کیا ہے :grin: جو گزر رہی ہے ۔۔جیسی گزر رہی ہے وہی زندگی ہے ۔

chips.gif

اپیا جی
سدا خوش رہیں آمین
سنجیدہ نہ ہوتے ہوئے بھی
اتنی سنجیدہ تعریف لفظ " زندگی " کی
کہ جیسی گزرنی ہے ویسی ہی گزرے گی ۔
سو کیوں نہ زندہ دلی کے ساتھ ہنستے مسکراتے گزاریں اس زندگی کو ۔
دکھ کوئی فسانہ تو نہیں ہوتے جنہیں سنا سنا کر زندگی کو غم زدہ کر لیں ۔
اور زندگی جینا عذاب ہو جائے ۔
سو ہنسو کھیلو زندگی گزارو کسی کا دل دکھائے بنا ۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
۔۔تعبیر جب سیکھ لیا تو مجھے بھی اسکی الف بے بتائیے گا مجھے تو یہ بھی پتا نہیں یوگا کرتے کیوں ہیں اور کیا ہوتا ہے اس میں ۔۔۔
آپ سیکھ لیں تو پھر مجھے بھی تھوڑا بہت نالج دے دیجئیے گا ۔۔۔

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا

میری بہنا
خواہش رہے گی کہ آپ دوران یوگا
اپنے جسم و جاں پر گذرنے والے مشاہدات کو
تحریر کریں ۔
اللہ کی امان سدا آپ پر آمین
نایاب

وعلیکم السلام اور السلام علیکم

لیں جی آپ دونوں کی بات کا جواب ایک ساتھ دے رہی ہوں :)

پہلے تو مین بھی شمشاد جی کہ بات دہراؤں گی کہ آپ بہت بہت اچھا لکھتے ہیں نایاب بھائی

مجھے سے پہلے اور زیادہ تو آپ نے اتنا اچھا لکھا ہے یوگا کے بارے میں

آپ کی خواہش سر آنکھوں پر :)

یوگا کا تجربہ ناقابل فراموش اور بیان سے باہر ہے میرے لیے۔میں صرف لکھ سکتی ہوں لیکن آپ وہ جادو نہیں محسوس کر سکتے جو اس انسٹکٹر کی آواز میں ہے لگتا ہے کہ آپ سچ میں ہپنا ٹائز ہو چکے ہیں ۔ اس وقت سچ میں خود کو بھول کر کسی اور ہی دنیا میں ہوتے ہیں۔سچ میں خود کو بہت ہلکا پھلکا اور ریلیکسڈ فیل کرتے ہیں۔

انسٹکٹر کا کہنا ہے کہ جب ہم سانس لیتے/کھنچتے ہیں تو او کی آواز آتی ہے اور جب سانس نکالتے/خارج کرتے ہیں تو ایم کی آواز آتی ہے اس لیے اسے اوم کہتے ہیں۔ جب وہ اوم کہتی تھی تو اس وقت مجھے اچھا نہیں لگتا وہ آواز مجھے چھبتی ہے میں اس وقت میں اللہ اللہ کہتی ہوں۔ اس کے بعد وہ ایک آسن کرواتی ہیں جس میں ہاتھوں کی خاص پوزیشن لیکر انکھیں بند کرنی ہوتی ہیں اور وہ بولتی جاتیں ہے کہ تصور کریں کہ آپ ایسے سمندر کنارے ہیں جو آپ کا پہلے سے دیکھا بھالا ہے اور ساتھ ہی ساتھ وہ منظر کشی کرتی جاتی ہیں اور ساتھ ہی کچھ پھولوں کے کلر اور روشنیاں بتاتی ہیں کہ یہ آپ کے دماغ کے لیے ہے ذہانت کے لیے یہ دل کی مضبوطی اور خوبصورتی کے لیے وغیرہ وغیرہ
ساتھ ہی وہ کہتی جاتی ہین کہ جب آپ breath outکرتے ہیں تو آپ اپنی منفی سوچ یا جو چیزیں آپ کو اپنے مین منفی لگتی ہیں بلکہ دنیا میں خراب لگتی ہین ان کو سانس کے ساتھ اپنی زندگی سے باہر نکالتے ہیں۔ کچھ ایکسرسائزز بھی ساتھ ساتھ چلتی ہیں ڈیڑھ گھنٹے کی کلاس ہوتی ہے اور آخری بیس منٹ ریلکسیشن کے ہوتے ہیں جس میں ہم فرش پر لیٹے ہوتے ہین انکھیں بند کر کےساتھ ہی میں جو میں وہ کہتی جاتی ہیں کہ ہم سب نے اسے فالو کرنا ہے اور کچھ باتیں اپنے دماغ میں دہرانی ہوتی ہیں۔ اس میں بھی تصور کروایا جاتا ہے اور خود کو وہین محسوس کیا جاتا ہے ساتھ میں وہ جسم کے ہر ہر حصے کا نام لیتی جاتی ہے کہ آپ اس کو محسوس کریں اور سونا نہیں ہے۔ آخر میں اس کے ساتھ ہی کلاس ختم کرتی ہیں کہ جہاں ہیں اس کمرے کا تصور کریں اور اردگرد کو بھی تصور کریں اپنے آپ کو زمین پر لیٹا ہوا محسوس کریں ہاتھ ہلائیں اور بعد میں پاؤں اور ہاتھوں سے آنکھوں کو ہلکا سا تھپتھپائیں اور آنکھیں کھول دیں۔

ایک چیز مجھے بہت اچھی لگی کہ اس مشق کے دوران بار بار یہ الفاظ دہرائے جاتے ہیں کہ آپ جو ہیں اس پر شکر کریں اور سب ٹینشن اور بری چیزوں کو اپنے اندر سے دور پھینکیں جو گزر گیا اسے بھول جائیں اس سے اپنا آج نا خراب کریں وغیرہ وغیرہ :)
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام اور السلام علیکم

یوگا کا تجربہ ناقابل فراموش اور بیان سے باہر ہے میرے لیے۔میں صرف لکھ سکتی ہوں لیکن آپ وہ جادو نہیں محسوس کر سکتے جو اس انسٹکٹر کی آواز میں ہے لگتا ہے کہ آپ سچ میں ہپنا ٹائز ہو چکے ہیں ۔ اس وقت سچ میں خود کو بھول کر کسی اور ہی دنیا میں ہوتے ہیں۔سچ میں خود کو بہت ہلکا پھلکا اور ریلیکسڈ فیل کرتے ہیں۔

انسٹکٹر کا کہنا ہے کہ جب ہم سانس لیتے/کھنچتے ہیں تو او کی آواز آتی ہے اور جب سانس نکالتے/خارج کرتے ہیں تو ایم کی آواز آتی ہے اس لیے اسے اوم کہتے ہیں۔ جب وہ اوم کہتی تھی تو اس وقت مجھے اچھا نہیں لگتا وہ آواز مجھے چھبتی ہے میں اس وقت میں اللہ اللہ کہتی ہوں۔ :)

السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
اللہ تعالی سدا آپ کو اپنی امان میں رکھے آمین
بہت شکریہ
آپ نے دوران یوگا کے مشاہدات و احساسات سے آگاہ کیا ،
اوم (aum)
اے جاگنے والی صورت
ایم گہری نیند
یو جاگنے اور گہری نیند سونے کے درمیان کا وقت
اوم ( میں اک اکیلا واحد ہون ۔ اور چاہوں تو کئی میں سما سکتا ہوں ۔ )
اوم (پراناوا) ( ایسی طاقت جو جسم و روح کے درمیان تعلق کو قائم کرکے زندگی کو رواں رکھتی ہے )
سے مراد ایسی طاقت جو انسان کے وجود میں حس ادراک و عمل کو توانا کرتی ہے ۔
اور اچھائی برائی میں تفریق کرتے ہوئے انسان کی روح کو آلائشات نفس سے پاک کرتی ہے ۔
قدیم ہندو نظریات کے مطابق انسان کا سانس لینا اس کی روح کو ایسی تازگی اور طاقت بخشتا ہے
جس سے روح انسانی ایسی طاقت پاتی ہے کہ انسانی جسم بنا کچھ کھائے پیئے بھی زندہ رہ سکتا ہے ۔
اور روح اتنی توانا ہو سکتی ہے کہ اپنی تخلیق کی اصل منزل کو پا لے
انسان کی سانس اس کے نفس سے منسلک ہوتی ہے ۔
نفس اس سانس کو روح کے لیے توانائی میں بدل دیتا ہے ۔
یوگا کی مشق سے انسان اپنے دماغ پر ایسی گہری پرسکون نیند طاری کرنے کی کوشش کرتا ہے کہ
جس میں دماغ خوشی و مسرت دکھ و غم سے آزاد رجائیت بھرے خواب دیکھے
اور رنگ و نور کی بارش سے یہ عزم توانا کرے کہ میں جو ہوں جیسا ہوں بہتر ہوں اگر مجھے اپنے نفس پر قابو رہا ۔
نیند سے بیدار ہونے پر انسانی دماغ خیالات و خواہشات کے ہجوم سے خالی ہو تا ہے ۔
اور انسان خواہش لذت نفس کے اثر سے نکل کر اپنے اس دنیا میں آنے کے مقصد کو پا سکنے کی تگ و دو کرتا ہے ۔
اسے چاہے نروان کی تلاش کہا جائے ۔ یا سیدھے رستہ پر چلنے کی خواہش ۔
جیسی خواہش سے انسان سانس لیتا ہے ویسی ہی سانس انسانی جسم میں داخل ہو کر اس میں موجود روح کو غذا فراہم کرتی ہے ۔
اور یہی سانس جب جسم انسانی سے واپس ہوتی ہے تو اپنے ساتھ وہ نفس کی ٹھکرائی غذا واپس لے آتی ہے ۔
اب اگر نفس روح پر غالب اور شریر شیطانی خواہش کا مالک ہے تو اس کی روح سانس سے صرف شر ہی جذب کرے گی ۔
اور اگر نفس پر روح غالب اور خواہش پاک ہے تو روح اس سانس سے طیب اور پاکیزہ غذا جذب کرے گی ۔
انسانی دماغ اور دل بیک وقت کسی خواہش کو رد یا قبول کرنے کے لیے روح کے سامنے دلائل کا ڈھیر لگا دیتے ہیں ۔
نفس دل سے اور عقل دماغ سے منسلک ہوتی ہے ۔
( دل تو رب کا گھر ہے ) یہ کلمہ اک الگ وضاحت کا محتاج
اور روح ان دونوں کے درمیان اک عامل کا کردار ادا کرتی ہے ۔
اور جو بھی جذبہ خواہش شر و خیر کا طاقت ور ہو ۔ روح اسی کی ہی تابع ہو جاتی ہے ۔
یوگا میں اوم کا استعمال اصل میں ارتکاز توجہ کے ساتھ اپنے وجود کے گرد لپٹے ہوئے
اس روشن نورانی حالے ( ہمزاد ۔ نسمہ ۔ چھایا) کو اس قدر حساس بنانا ہوتا ہے کہ
سانس لیتے وقت صرف وہ غذا جسم میں داخل ہو جو شر سے پاک ہو ۔
لفظ اوم بظور اک نکتہ ارتکاز استعمال کیا جاتا ہے ÷
مسلمان صوفیاء نے اوم کی جگہ " اللہ ھو " کا لفظ استعمال کیا ہے اور یوگا کو لفظ مراقبہ سے بدل دیا ہے ۔
اور اللہ ہو سے مراد “ اللہ نورالسموات والارض “ہے ۔
( بے شک اللہ زمین وآسمانوں کا نور ہے )
وہ اک اکیلا واحد نور جس نے زمینوں آسمانوں کو روشن کیا ہوا ہے ۔
اللہ ( سانس کا جسم میں دخول )
ھو (سانس کا جسم سے خروج ۔)
میری ذاتی رائے میں مراقبہ یوگا سے بہتر نتائج دیتا ہے ۔
یوگا اور مراقبہ میں صرف سوچ و فکر کا اختلاف ہے ۔
باقی مراقبہ کے سب ہی آسن یوگا سے مستعار لیے گئے ہیں ۔
اس تحریر سے اختلاف برائے اصلاح میرے لیے سودمند ہو گا ۔
نایاب
 
تعبیر

محفلین
السلام علیکم
محترمہ تعبیر بہنا
سدا خوش وآباد رہیں ۔ آمین
آپ تو جانیں ہی کہ
چمن میں کھلے سب پھول ہی اپنی اپنی جگہ
اک منفرد اور دل کو چھو لینے والی خوشبو بکھیر رہے ہوتے ہیں ۔
اور اس خوشبو سے چمن کی سیر میں مصروف ہر ہستی لطف اندوز ہوتی ہے ۔
کوئی رنگت گلاب اور خوشبو سے جسم انسانی میں رواں گرم سرخ لہو کے جوش اور ابال کو سمجھتا ہے
تو کوئی چنبیلی کے پاس کھڑا اخلاق انسانی کو سمجھ رہا ہوتا ہے ۔
کیسی دھیمی دھیمی پیاری خوشبو ہے ،
بہت آہستگی سے روح میں اپنا ٹھکا نہ بنارہی ہے ۔
محفل اردو کا چمن بھی مہک رہا ہے ایسے ہی گلوں کی مانند ۔
کچھ ہستیاں تو سچ میں مہکتے چہکتے پھولوں جیسی ہیں ۔
اور ان کی تحریر کے لفظ ایسی خوشبو بکھیرتے ہیں ۔
جس سے ذہن و علم کی پیاس تو بجھتی ہی ہے ۔
اور ساتھ میں تزئین کردار کی نصیحت ملتی ہے ۔
اور مجھے حسد نہیں بلکہ رشک ہوتا ہے ان پر
اور خواہش نایاب ہوتی ہے کہ کاش میں بھی ایسا ہوتا ۔
نایاب

وعلیکم السلام

نہیں چلے گی نہیں چلے گی ڈپلومیسی نہیں چلے گی

اس لیے صحیح صحیح نا بتائیں اور ویسے بھی جائز تعریف ضرور کرنی چاہیے کہ اس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے :)
 
نایاب

لائبریرین
وعلیکم السلام

نہیں چلے گی نہیں چلے گی ڈپلومیسی نہیں چلے گی

اس لیے صحیح صحیح نا بتائیں اور ویسے بھی جائز تعریف ضرور کرنی چاہیے کہ اس سے حوصلہ افزائی ہوتی ہے :)

السلام علیکم
تعبیر بہنا
اس سے پہلے کہ آپ کچھ اور نعرے لگا کر مجھ سے سچ اگلوائیں ۔
میں اقبالی بیان دے دیتا ہوں ۔
سن 2006 کے شروع تک مجھ ان پڑھ کو کمپیوٹر تو کیا ۔ کی بورڈ کی کیز کا بھی علم نہیں تھا ۔
پاکستان میں میری نصف بہتر کی خالہ زاد بہن کے پاس کمپیوٹر تھا ۔
ان بہن کے صاحب بھی پردیس میں تلاش رزق میں مشغول تھے ۔
وہ ان کے ساتھ یاہو پر بات کیا کرتی تھی ۔
میرا رابطہ اپنی نصف بہتر کے ساتھ ٹیلی فون اور خط و کتابت پر تھا ۔
اور اس نے اپنی خالہ زاد بہن سے یاہو استعمال کرنا سیکھ کر
اک خط میں حکم صادر کیا کہ
"پی سی خریدو اور یاہو کی آئی ڈی بناؤ ٹیلی فون کا خرچہ بچے گا "
"حکم حاکم مرگ مفاجات "
اسکی خواہش کی تکمیل لازم تھی ۔ سو پی سی خرید لیا ۔
اور اک نیٹ کیفے والے دوست سے یاہو چلانا سیکھ لیا ۔
اسے لمبے لمبے خط لکھنا میری پسندیدہ عادت تھی ۔
روز کچھ نا کچھ لکھتا تھا ۔ اور ہفتے کے آخری دن سب لکھا کانٹ چھانٹ کر اسے پوسٹ کر دیتا تھا ۔
اب یاہو پر براہ راست روزانہ بات ہونے لگی ۔
اب خط تو پورے ہفتے کی سعی سے لکھے جاتے تھے ۔
یاہو پر اتنی شعر و شاعری کہاں سے کرتا ۔
خواتین پاکیزہ شعاع اخبار جہاں سے پڑھ پڑھ کر لکھنا اور سنانا ۔
بہت دقت طلب کام تھا ۔
اک دن ویسے ہی عربی زبان میں اس کا نام لکھ کر انٹر نیٹ میں سرچ کر دیا ۔
اور جو رزلٹس کھلے ان میں سب سے اوپر اک مشہور نظم کا مصرعہ اردو میں لکھا تھا ۔
اس پر کلک کیا تو اردو محفل کے گلشن میں داخل ہو گیا ۔
سب سے پہلی نظر محترم جناب ( " ظفری بھائی " ) پر پڑی ۔
بس پھر کیا تھا ۔ ان کی لکھی اک خوبصورت نظم اپنی نصف بہتر کو پڑھ کر سنائی ۔
وہ بھی خوش اور میں بھی ۔
کافی عرصہ تک صرف پسندیدہ شاعری والا حصہ زیر مطالعہ رہا ۔
پھر اردو محفل کے گلشن کی دل جمعی سے سیر شروع کر دی ۔
اور اک ایسے چمن سے روشناس ہوا ۔
جہاں پر کھلے پھول زندگی کے ہر رنگ کو سمیٹے علم و عرفان کی خوشبو بکھیر رہے تھے ۔
تعبیر بہنا تفصیل تو پڑھنی ہی پڑے گی کہ
کچھ سوالوں کے جواب آسان نہیں ہوتے ۔
(جاری ہے )
نایاب
 
تعبیر

محفلین
وعلیکم السلام
wow how romantic :grin: سب شوہروں کو آپ کے پاس بھیجنا چاہیے کہ کچھ سیکھیں خاص کر میرے والے کو :laughing:
تفصیل پڑھنے سے میں نہیں ڈرتی بلکہ آپ تو میں ڈھونڈ ڈھونڈ کر آپ کے جوابات پڑھتی ہوں۔ 2006 سے آپ محفل کو جانتے ہیں اور ممبر 2008 میں بنے :eek: :confused:

ہمم ظفری کا انداز تحریر ہے ہی ایسا کہ کوئی متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا ۔ پر ظفری کی پوسٹ کی ہوئی شاعری تو خاصی درد اور آہوں سے بھرپور ہوتی ہے اور آپ نے وہ شاعری سیلکٹ کی بھابھی کو سنانے کے لیے :eek:

باقی تفصیل کا شدت سے انتظار رہے گا :)
 
شمشاد

لائبریرین
ابھی ظفری کو اطلاع کرتا ہوں کہ آپ کی شاعری پڑھکر یہ حالات ہوئے تو اس کی بخشش کا سبب تو بن ہی جائے گی اس کی شاعری۔
 
Top