آپ کے بہترین دوست( بیسٹ فرینڈ) کا تعارف

ہماری بہترین دوست ہماری شریکِ حیات ہیں، اور یہ اس لئے کہ بہت اچھی ہیں اور میری کمی کمزوری کو درگذر کردیتی ہیں اور ہر اچھے برے وقت میرے ساتھ کھڑی ہوتی ہیں۔اور یہ اللہ جل شانہ کا مجھ پر احسانِ عظیم ہے، میری دعا ہے کہ جس طرح یہاں میرے ساتھ ہیں اللہ کے کہ جنت میں بھی میری حور کے طور پر میرے ساتھ ہوں۔اور ایک راز کی بات وہ مجھے ملی بھی یہیں نیٹ پر تھیں۔
آہا ۔ چوہدری صاحب، جب ہم آپ کہتے ہیں ’’شریکِ حیات‘‘ ۔۔۔ تو یہ بات تو سب دوستیوں کو پیچھے چھوڑ گئی! ’’ان کے بعد‘‘ ؟
ویسے میرا اندازہ ہے کہ ’’وہ والی دوست‘‘ کی بات بھی نہیں ہو رہی۔ ہے نا لئیق احمد صاحب!!
 
مجھے تو ڈر ہے کہ یہاں بیسٹ فرینڈ کا ذکر حرام ہی نہ ہو۔ :)

آہا ۔ چوہدری صاحب، جب ہم آپ کہتے ہیں ’’شریکِ حیات‘‘ ۔۔۔ تو یہ بات تو سب دوستیوں کو پیچھے چھوڑ گئی! ’’ان کے بعد‘‘ ؟
ویسے میرا اندازہ ہے کہ ’’وہ والی دوست‘‘ کی بات بھی نہیں ہو رہی۔ ہے نا لئیق احمد صاحب!!
نہیں ایسی کوئی پابندی نہیں۔ جو آپ کو بیسٹ فرینڈ لگتا ہے آپ کا جیسے چاہے ذکر کریں۔ :)
 
نایاب

لائبریرین
1977 سے لیکر 1995 تک بے شمار دوست ایسے پائے جن کی دوستی میرے لیئے ناقابل فراموش ہے ۔
لیکن ان سب کا تعلق معاشرے کے برا سمجھے جانے والے طبقے سے رہا ۔۔
برائی میں مبتلا تھا سو زمانے کی نگاہ میں برے ہی میرے سنگی ساتھی تھے ۔
یہ الگ بات کہ یہ " برے " بہت سے مشہور " اچھوں " سے اچھے دکھے ۔۔
یہ " بروں " کی دنیا شاید کبھی مجھ سے نہ چھٹتی ۔ گر مجھے میری سچی " رضوانہ " نہ ملتی ۔
جس نے مجھے میرے تمام ظاہری عیوب کے ہمراہ دل سے قبول کیا ۔
راضی بر رضا رہتے اپنے مقدر پر شاکر ہوتے قدم بہ قدم میرے ساتھ چلتی رہی ۔ کبھی شکوہ نہ کبھی گلہ
اس کی سچی دوستی مجھے اس مقام پر لے آئی کہ مجھے سدھرنا ہی پڑا ۔۔ اس دنیا سے رابطہ ختم کرنا پڑا ۔ ۔۔۔۔۔
وہی میری بیسٹ فرینڈ ہے جو میری ذات کی اصلیت سے آگاہ ہے ۔
وہ مجھے اتنا جانتی سمجھتی ہے جتنا میں خود سے بھی آگاہ نہیں ۔
اس سے بڑھ کر اس کا تعارف اور کیا ہو کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ " رضوانہ نایاب " ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
1977 سے لیکر 1995 تک بے شمار دوست ایسے پائے جن کی دوستی میرے لیئے ناقابل فراموش ہے ۔
لیکن ان سب کا تعلق معاشرے کے برا سمجھے جانے والے طبقے سے رہا ۔۔
برائی میں مبتلا تھا سو زمانے کی نگاہ میں برے ہی میرے سنگی ساتھی تھے ۔
یہ الگ بات کہ یہ " برے " بہت سے مشہور " اچھوں " سے اچھے دکھے ۔۔
یہ " بروں " کی دنیا شاید کبھی مجھ سے نہ چھٹتی ۔ گر مجھے میری سچی " رضوانہ " نہ ملتی ۔
جس نے مجھے میرے تمام ظاہری عیوب کے ہمراہ دل سے قبول کیا ۔
راضی بر رضا رہتے اپنے مقدر پر شاکر ہوتے قدم بہ قدم میرے ساتھ چلتی رہی ۔ کبھی شکوہ نہ کبھی گلہ
اس کی سچی دوستی مجھے اس مقام پر لے آئی کہ مجھے سدھرنا ہی پڑا ۔۔ اس دنیا سے رابطہ ختم کرنا پڑا ۔ ۔۔۔ ۔۔
وہی میری بیسٹ فرینڈ ہے جو میری ذات کی اصلیت سے آگاہ ہے ۔
وہ مجھے اتنا جانتی سمجھتی ہے جتنا میں خود سے بھی آگاہ نہیں ۔
اس سے بڑھ کر اس کا تعارف اور کیا ہو کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ وہ " رضوانہ نایاب " ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
یوں تو آپ ہر دل عزیز ہیں ہی ،،، اور مجھے بھی آپ نے تعرف والے زمرے میں ہی جیت لیا ،،، مگر نایاب بھائی آپ کے اس نایاب مراسلہ سے آپ نے ایک بار پھر بھائی کو جیت لیا ،،، بہت اچھا لگتا ہے کہ میری صحبت میں اب آپ جیسے دوست شامل ہیں ۔۔۔ اس کا شکریہ نہ ادا کروں گا کہ بس دعا ہی دعا ہے ،،، دل سے نکلتی ڈھیر ساری دعا ،،، میرے بڑے بھائی کسی کی نظر نہ لگے آپ کو !! آمین !!
 
جی جناب تو ہم بھی اپنے بہترین دوست کا مختصر سا تعارف کروائے دیتے ہیں۔

szy8nm.jpg

یہ ہیں ڈاکٹر راجہ وسیم احمد صاحب۔
مکینیکل انجئینر اور انگلینڈ سے پی ایچ ڈی ہیں۔ پیشے کے اعتبار سے استاد ہیں اور ٹیکسلا انجئینرنگ یونیورسٹی میں پڑھاتے ہیں۔
دوستی کی طوالت - لنگوٹیے تو نہیں لیکن اس سے کم بھی نہیں۔ ہماری شادی میں 'دولہا کے دوست' کے فرائض بخوبی انجام دے چکے ہیں۔
ان کی خوبی یہ ہے کہ 'ناں' کا لفظ ان کی لغت میں شاید ہے ہی نہیں۔ ہم ان سے سائیکل کو پنکچر لگانے، قربانی کے جانور کی کھال اتارنے، گھر کے جنریٹر اور کمپیوٹر کی خرابی دور کرنے، چکی سے دانے پسوا کر لانے یا گھر میں رنگ و روغن کرنے تک، کوئی بھی کام کہہ سکتے ہیں۔ اور یہ ماتھے پر کوئی شکن لائے بغیر ہر کام کر دیتے ہیں۔
گذشتہ کچھ عرصے سے ہمیں ائیر پورٹ سے لانا اور لے جانا بھی انھوں نے اپنے ذمہ لے رکھا ہے۔ ان سے ملاقات کا بہترین وقت چھٹی والے دن فجر کی نماز کے فوراً بعد کوئی سری پائے والا ہوٹل ہے۔ بصورت دیگر ہفتہ بھر بعد شکل دیکھاتے ہیں اور رات گئے تک کچہری رہتی ہے۔ جب تک گھر سے پانچ سات کالیں نہ آ جائیں ، واپس گھر نہیں جاتے۔
ان کی واحد خامی یہ ہے کہ ورکنگ دنوں میں اگر ملاقات کی ہامی بھر لیں تو آدھے گھنٹے بعد آنے کا مطلب کم از کم 4، 5 گھنٹے ہوتا ہے۔ اللہ پاک نے انھیں ایک بیٹے سے نواز رکھا ہے۔ دعا گو ہوں کہ اپنے مختصر سے خاندان کے ساتھ ہمیشہ خوش و خرم رہیں ۔آمین
 
1977 سے لیکر 1995 تک بے شمار دوست ایسے پائے جن کی دوستی میرے لیئے ناقابل فراموش ہے ۔
لیکن ان سب کا تعلق معاشرے کے برا سمجھے جانے والے طبقے سے رہا ۔۔
برائی میں مبتلا تھا سو زمانے کی نگاہ میں برے ہی میرے سنگی ساتھی تھے ۔
یہ الگ بات کہ یہ " برے " بہت سے مشہور " اچھوں " سے اچھے دکھے ۔۔
یہ " بروں " کی دنیا شاید کبھی مجھ سے نہ چھٹتی ۔ گر مجھے میری سچی " رضوانہ " نہ ملتی ۔
جس نے مجھے میرے تمام ظاہری عیوب کے ہمراہ دل سے قبول کیا ۔
راضی بر رضا رہتے اپنے مقدر پر شاکر ہوتے قدم بہ قدم میرے ساتھ چلتی رہی ۔ کبھی شکوہ نہ کبھی گلہ
اس کی سچی دوستی مجھے اس مقام پر لے آئی کہ مجھے سدھرنا ہی پڑا ۔۔ اس دنیا سے رابطہ ختم کرنا پڑا ۔ ۔۔۔ ۔۔
وہی میری بیسٹ فرینڈ ہے جو میری ذات کی اصلیت سے آگاہ ہے ۔
وہ مجھے اتنا جانتی سمجھتی ہے جتنا میں خود سے بھی آگاہ نہیں ۔
اس سے بڑھ کر اس کا تعارف اور کیا ہو کہ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔ وہ " رضوانہ نایاب " ہے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
آپ نے تو ایک بزرگ کا مقولہ یاد دلا دیا کہ نیک بیوی سامان دنیا سے نہیں سامان آخرت سے ہے ۔ :)
بہت زیادہ خوش قسمت ہیں آپ دونوں۔
اللہ پاک خوش رکھے اور جوڑی سلامت رکھے :)۔ آمین
 
ساقی۔

محفلین

۔۔بزرگ کا نام بتا سکتے ہیں آپ؟
 
آخری تدوین:

نایاب

لائبریرین
آپ نے تو ایک بزرگ کا مقولہ یاد دلا دیا کہ نیک بیوی سامان دنیا سے نہیں سامان آخرت سے ہے ۔ :)
بہت زیادہ خوش قسمت ہیں آپ دونوں۔
اللہ پاک خوش رکھے اور جوڑی سلامت رکھے :)۔ آمین
نام یاد نہیں۔ کتاب غالباً نزہۃ المجالس تھی۔ بہرحال اس مقولے سے مراد یہ ہے کہ نیک بیوی کا فائدہ دنیاوی سے زیادہ اخروی ہے۔ یعنی نیک بیوی جنت میں لے جانے کا سبب بن جاتی ہے۔ :)
آمین ثم آمین
بلاشک " وفادار شریک حیات " اللہ کی جانب سے تحفہ خاص ہوتا ہے ۔۔۔۔
گر مجھے جنت کا کوئی کونہ نصیب ہو گیا تو اس کا سبب بھی میری مکمل بہتر ہی ہوگی ۔۔۔۔
کیونکہ اس کا میرے ساتھ طرز عمل یہ گواہی دیتا ہے کہ " میرے بنا وہ جنت بھی ٹھکرا دے گی "
بہت دعائیں
 
Top