آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

محمد وارث

لائبریرین
صحیح‌ کہہ رہے ہیں‌ آپ ، مجھے بھی نہیں‌ ملا۔ بس اندازے سے کہہ دیا تھا لیکن دیکھا تو نہیں‌تھا۔

شکریہ نظامی صاحب، ایک عنایت اور کریں اگر آپ نے بیدل کا دیوان ڈاؤنلوڈ کیا ہے تو اس میں ردیف 'تا' کے تحت یہ غزل ڈھونڈنے کی کوشش کریں یعنی 'ہر کہ از بزمِ تو برخاست، پریشاں برخاست'۔ یہ غزل کا شعر ہے سو اگر بیدل کا ہے تو دیوان میں لازمی ہونا چاہیے، افسوس کہ میں خود یہ کام پرسوں سے پہلے نہیں کر سکتا کہ بیدل کا دیوان صرف دفتر میں ہے اور گھر کے ڈائل اپ کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کر بھی نہیں سکتا :)

یہ شعر اگر بیدل کے دیوان میں بھی نہیں ملتا، جسے میں خود بھی انشاء اللہ دیکھوں گا، تو پھر ڈاکٹر تقی عابدی صاحب سے رابطے کی سبیل کر کے ان سے غالب پر اس 'الزام' کا ماخذ پوچھا جا سکتا ہے، میرا خیال ہے کہ فیس بُک کے ذریعے سے ڈاکٹر صاحب سے رابطہ ہو ہی جائے گا، ایک مضمون کا مسالہ تیار ہو رہا ہے میرے لیے شاید :)
 

شاعر بدنام

محفلین
دیوانِ غالب مصور ، یعنی : مرقع چغتائی کو اردو اکیڈمی آندھرا پردیش نے ابھی حال میں شائع کیا ہے۔ بس وہی ایک دوست کے ہاں جستہ جستہ دیکھ رہا تھا۔ ممکن ہے اسی ہفتہ خرید لوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابھی تھائی لینڈ کے سفر کے دوران اور اے ائی ٹی میں قیام کے دوران خالد حسینی کا ناول
دی کائٹ رنرر پڑھا ۔ بہت ہے بے کار تعصبی ناول ہے۔

خالد حسینی کا کائٹ رنر بہت اچھا ناول ہے اور یہ طالبان کے اصل کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ The Bookseller of Kabul کا مطالعہ بھی کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے جو کہ محض فکشن نہیں ہے بلکہ حقیقی مشاہدات پر مبنی کتاب ہے۔
 
تعصبی فکشن ناولوں‌کی یہی خرابی ہوتی ہےکہ کچھ لوگوں کو اچھے لگتے ہں اور کچھ کو برے۔
میرا نہیں‌خیال کہ غیر حقیقی کردار حقیقی حالات کی نمائندگی کرتے ہیں۔
ویسے اپ کو تجویز کردہ ناول وقت ملنے پر ضرور پڑھوں گا۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
جل تو جلال تو آئی بلا کو ٹال تو

یہ وہی بات ہے کہ میرا ایک دوست ایک نو وارد ایکٹر کا انٹرویو لے رہا تھا۔ میرے دوست نے سوال کیا کہ "آپ کا کیا خیال ہے کہ نئے آنے والوں کے لئے کس طرح سٹوڈیو کے دروازے کھل سکتے ہیں تو وہ صاحب بولے "بڑی آسان بات ہے سٹوڈیو کے چوکیدار سے کہیں کہ وہ سٹوڈیو کا دروازہ کھول دے تو وہ کھول دے گا" یہاں بات ہو رہی ہے کہ آپ کیا پڑھ رہے ہیں یعنی آپ کونسی کتاب کا مطالعہ کر رہے ہیں اور ان صاحب نے یہ لکھ دیا۔ واہ رے بھولے بادشاہ! :)
 

ابوشامل

محفلین
خالد حسینی کا کائٹ رنر بہت اچھا ناول ہے اور یہ طالبان کے اصل کردار کی بھرپور عکاسی کرتا ہے۔ اس کے علاوہ the bookseller of kabul کا مطالعہ بھی کافی مفید ثابت ہو سکتا ہے جو کہ محض فکشن نہیں ہے بلکہ حقیقی مشاہدات پر مبنی کتاب ہے۔
کائٹ رنر پر ایک فلم بھی بن چکی ہے۔ پوری فلم دیکھنے کا تو موقع نہیں ملا لیکن اس کا ٹائٹل بہت ہی شاندار تھا۔ اس میں خطاطی کو متحرک انداز میں انتہائی خوبصورت پیرائے میں پیش کیا گیا۔
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ نظامی صاحب، ایک عنایت اور کریں اگر آپ نے بیدل کا دیوان ڈاؤنلوڈ کیا ہے تو اس میں ردیف 'تا' کے تحت یہ غزل ڈھونڈنے کی کوشش کریں یعنی 'ہر کہ از بزمِ تو برخاست، پریشاں برخاست'۔ یہ غزل کا شعر ہے سو اگر بیدل کا ہے تو دیوان میں لازمی ہونا چاہیے، افسوس کہ میں خود یہ کام پرسوں سے پہلے نہیں کر سکتا کہ بیدل کا دیوان صرف دفتر میں ہے اور گھر کے ڈائل اپ کے ساتھ ڈاؤنلوڈ کر بھی نہیں سکتا :)

یہ شعر اگر بیدل کے دیوان میں بھی نہیں ملتا، جسے میں خود بھی انشاء اللہ دیکھوں گا، تو پھر ڈاکٹر تقی عابدی صاحب سے رابطے کی سبیل کر کے ان سے غالب پر اس 'الزام' کا ماخذ پوچھا جا سکتا ہے، میرا خیال ہے کہ فیس بُک کے ذریعے سے ڈاکٹر صاحب سے رابطہ ہو ہی جائے گا، ایک مضمون کا مسالہ تیار ہو رہا ہے میرے لیے شاید :)

دیوانِ بیدل میں بھی مذکورہ شعر نہیں ہے، اور ڈاکٹر سید تقی عابدی صاحب کو ای میل بھی کر دی ہے اس سلسلے میں، ان کے جواب کے بعد ہی کچھ صورتحال واضح ہو سکے گی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پاکستان قیام کے دوران ایک ناولٹ غالب اور ڈومنی پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ :noxxx: اس ناولٹ کی نثر نہایت ادّق طرز کی ہے، کم از کم مجھے تو پڑھنے میں کافی مشکل ہوئی۔ البتہ غالب کی زندگی کے کچھ پہلو ضرور سامنے آئے۔ :)
غالب ہی پر ایک اور کتاب غالب کا سفر کلکتہ بھی پڑھنے کا آغاز کیا تھا۔ یہ کتاب غالب اکیڈمی دہلی نے شائع کی ہے۔ اس کے مصنف کا نام اس وقت بھول رہا ہے۔ میں نے یہ کتاب تو پوری نہیں پڑی، البتہ میں نے اس کتاب پر اپنے والد صاحب کا لکھا ہوا تبصرہ ضرور پڑھا ہے جو ایک ادبی جریدے میں شائع ہوا تھا۔ وقت ملا تو اس تبصرے کو یہاں ضرور شئیر کروں گا۔
 

الف نظامی

لائبریرین
تحفظ ماحول اور اسلام
Conservation and Islam
مولفین:
ڈاکٹر قبلہ ایاز
پروفیسر مطالعات سیرت ، پشاور یونیورسٹی

ڈاکٹر معراج الاسلام ضیاء
ایسوسی ایٹ پروفیسر ، علوم اسلامیہ و عربی ، شیخ زید اسلامک سنٹر ، پشاور یونیورسٹی

ڈاکٹر محمد ممتاز ملک
کنزرویٹر ، وائلڈ لائف صوبہ سرحد

بہادر نواب
لیکچرار شعبہ ماحولیات ، پشاور یونیورسٹی
فہرست مندرجات
باب اول
حیاتیاتی تنوع اور ماحولیاتی نٍظام میں توازن
حیاتیاتی تنوع اور اس کی اہمیت
اسلام اور ماحولیاتی نظام میں توازن
باب دوم
پانی اور متعلقہ مباحث
پانی اور اسلامی تعلیمات
میٹھے پانی کی اقسام
پانی : چند حقائق و آداب

باب سوم
زمین اور متعلقہ مباحث
زمین اور اسلامی تعلیمات
دین کیا کہتا ہے؟
پہاڑ
پہاڑ اور اسلامی تعلیمات

باب چہارم
فضا اور متعلقہ مباحث
کرہ ہوائی اور اسلامی تعلیمات
فضائی آلودگی کم کرنے کی اسلامی حکمت عملی

باب پنجم
نباتات و حیوانات اور متعلقہ مباحث
نباتات
نباتات پر اثر انداز انسانی عوامل
نباتات اور اسلامی تعلیمات
پودوں کی اقسام بلحاظ ساخت
حیوانات
حیوانات اور اسلامی تعلیمات

باب ششم
ماحول کی صفائی اور اسلامی تعلیمات
طہارت و پاکیزگی کا مفہوم
رسول اللہ کا تعامل

باب ہفتم
سیاحت اور اسلامی تعلیمات

پبلشر: عالمی تنظیم برائے تحفظ ماحول wwf پاکستان ، ہیڈ آفس لاہور۔
 

سویدا

محفلین
محمد اسد مشہور نومسلم ہیں‌جن کی کتاب روڈ ٹو مکہ معروف ہے اور ان کی اس کتاب کو بنیاد بناکر جرمنی میں‌ایک فلم بھی بنائی گئی ہے

اور غالبا کچھ روز قبل جیو نے وہ دکھا بھی دی
 
A Brief History of Time
BriefHistoryTime.jpg

Stephen Hawking​
 

مغزل

محفلین
گزشتہ ماہ ’’ نقوش کا رسول نمبر ، تاریخِ ابنِ اسحق‘‘ مرۃ العروس پڑھنے کا موقع ملا اور اس مہینے ، ۔۔۔۔۔
ابنِ خلدون ، مارکسی تنقید، تنقیدی معائر اور عصری بصیرت ۔۔۔ لسٹ کی ہیں جو کل رات سے شروع کی ہیں۔
 
Top