آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جاسمن

لائبریرین
20180310_132641.jpg

آج کل محمد یہ پڑھ رہا ہے۔
نئی کتابوں میں سے ایک۔
 
جاسمن

لائبریرین
کیا محمد یا آپ کو یہ سمجھ آیا کہ ایزلین حضرت عیسی کی تمثیل ہے؟
ہائے!:)
پہلے کوشش ہوتی تھی کہ ہر کتاب پڑھ کے محمد کو دوں۔
اب تو اتنی موٹی موٹی موئی انگریزی کی کتابیں دیکھ کر ہول اٹھنے لگتے ہیں۔:)
محمد سےملاقات ہوگی تو پوچھوں گی۔ان شاءاللہ۔
 
زیک

مسافر

کتاب میں ڈائریکٹ کوئی مذہبی بات نہیں ہے اور مجھے اور بیٹی دونوں کو نارنیا سیریز پسند ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
ان کے ناولز میں سب کچھ شامل ہوتا ہے ۔۔ قاری کو مکمل ٹرانس میں لے لیتے ہیں

مجھے ان کی منظر کشی بھی بہت زیادہ پسند ہے۔ نیز ان کی کہانی کا ہیرو لوگوں سے جو محبت کرتا ہے اور ان کے کام آتا ہے۔۔۔مجھے یہ بھی بہت اچھا لگتا ہے۔
ایک اور بات ان کے ناول کی کئی ہیروئینز سب انسانوں سے محبت کرتی ہیں۔دوست دشمن سب سے۔
اور محبت سے دشمن کے دل جیتنا بھی طاہر جاوید مغل کی کہانیوں کی ایک خاص صفت ہے۔
 
مجھے کہانی کی طوالت ۔۔ منظر کشی۔۔ قریہ قریہ ہیرو ، ہیروئن، ولن کو لیکر گھومنا۔۔ اورکوئی ایک خاص کردار ایسا ڈالنا جس کا کبھی کبھی ذکر آنے کے باوجود کہانی میں جان اس سے ہو ۔ محبت، نفرت، مزاح ، فکشن، جادو، روحانیت، عقلیت، کردار کی خامیاں و خوبیاں ۔۔ سب ایسے بیان کرتے ہیں کہ بلاشبہ حقیقت کا گمان ہوتا ہے
 
بلاشبہ وہ بہترین کہانی کار ہیں۔اللہ انہیں صحت کامل،خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔آمین!
 
سب سے پہلے موج کوثر کے واسطے سے شمس العلماء علامہ شبلی نعمانی کو باقاعدہ پڑھنے کا موقع ملا۔ پھر ایسی دلچسپی ہوئی کہ اس تعلق اور بھی کئی کتابیں دیکھیں۔ حیات شبلی کا فی الوقت مطالعہ جاری ہے۔ چونکہ شبلی کی حیات سے اور بھی کئی اہم موضوعات جڑے ہوئے ہیں مثلا شبلی کے سر سید سے تعلقات، ندوہ کی معتمدی اور پھر بعد میں علاحدگی، جدید علم کلام، اردو انشاء پردازی کے ایک نئے عہد کا آغاز، قدیم طریقہء تعلیم کی جدید پر تفضیل وغیرہ۔ اسلئے بیک وقت کئی ایک موضوعات سے دلچسپی ہو گئی ہے۔
 
Top