آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

نعمان برنی

محفلین
الف نظامی صاحب

آپ کی جانب سے شمیم احمد کی ایک اور کتاب کا تعارف حاصل کر کے خوشی ہوئی۔ متذکرہ کتاب میرے پاس موجود تو نہیں مگر موضوعات کی فہرست سے کتاب کی اہمیت کا اندازہ خوب ہو رہا ہے۔ بحرحال ’’2 + 2 = 5‘‘ کے علاوہ میرے پاس ’’برشِ قلم‘‘ اور موجود ہے جسے اس کے بعد پرھنے کا ارادہ ہے۔
 

Saraah

محفلین
بہت اچھا تھریڈ ہے
میں آجکل بانو قدسیہ کا ناول حاصل گھاٹ پڑھ رہی ہوں
جلد ہی کچھ اقتباس شیئر کروں گی
 
شکریہ تلمیذ صاحب۔ ممتاز مفتی کی اس کتاب کا مجھے واقعی علم نہیں تھا۔ ممتاز مفتی نے اپنی کتابوں علی پور کا ایلی اور الکھ نگری میں اپنے ایک عزیز کا ذکر کیا ہوا ہے جو بلحاظ پیشہ ڈاکٹر تھے اور مرتد ہو گئے تھے اور انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کے ایک صاحبزادے ہمارے ہمسائے میں رہتے تھے اور ان سے ہمارے نہایت اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ان کا چند سال قبل انتقال ہو گیا ہے۔

آپ کو ممتاز مفتی کی تحاریر پر مبنی مجموعے مفتیانے کا علم تو ہوگا۔ کیا رام دین کے مضمامین اس میں شامل ہیں؟

میرے مطالعے میں اتفاق سے آج کل ممتاز مفتی کی ایک کتاب "تلاش" ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ "کلاسک اردو ادب" ممتاز مفتی کے بغیر نا مکمل ہے ،، مقام افسوس ہے کہ مجھے اس کا احساس دیر سے ہوا مین کوشش کرونگی کہ کچھ اقتباسات شیئر کر سکوں
 

موجو

لائبریرین
السلام علیکم!
مجھے آج یہ دھاگہ ملا تو سوچا آج سے ہی اس میں‌ مراسلت کروں‌
سب سے پہلے محترم بھائی نبیل کا شکریہ یہ دھاگہ انہوں بٹا
میں‌آج کل
"خدا اور رسول کا تصور اسلامی تعلیمات میں"
یہ کتاب مولانا چلال الدین عمری صاحب لکھی ہوئی ہے
میں‌یہ پہلے تقریبا آدھی پڑھ چکا تھا لیکن درمیان خلا آگیا پھر اب دوبارہ سے شروع کی ہے ۔
آئندہ
مولانا مودودی کی کتاب خطبات پھر پڑھنے کا ارادہ ہے۔
 

خوشی

محفلین
ہمارے ادھر لوگ اپنی کتابیں بہت سنبھال کے رکھتے ھیں اس لئے کوئی کتاب ہاتھ نہیں لگتی خرید کے ہی پڑھنے پڑتی ھے
 

خوشی

محفلین
قسم تو نہیں کھائی نہ کھاتی ہوں ، ویسے آبی آُ کو کیوں لگا کہ آپ کا کام میں نے سنبھال لیا ھے

آج کل شفیق لرحمن کی مزید حماقتیں پڑھ رہی ہوں
 

قمراحمد

محفلین
آپ آج کل کیا پڑھ رہے ہیں؟

میں نے آج ہی مصنف "ہاشم ندیم" کا مشہور ناول "خدا اور محبت " ختم کیا ہے۔ یہ ناول اُنھوں نے دنیا کی ہر محبت اور ہر محبت کرنے والے کے نام کیا ہے۔ ایک بہت ہی بہترین ناول ہے جو کہ کلاسیکی انداز میں لکھا گیا ہے۔ جس میں مذہب اور محبت کی تکرار کو لے کر کئی سوالات کے جوابات تلاش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور ساتھ ہی ساتھ محبت کے جذبہ کو نہایت ہی خوبصورتی سے قلم بند کیا گیا ہے۔

ہاشم ندیم پاکستان کے معروف ومنفرد ڈرامارائٹر اور ناول نگار ہیں۔ اِن کا ایک اور مشہور ناول "عبد اللہ" روزنامہ جنگ کے سنڈے میگزین میں گذشتہ سال شائع ہوتا رہا ہے۔ اور اب اُسی عبداللہ ناول کا سیکوئیل، جنگ کے سنڈے میگزین میں شائع ہورہا ہے۔ جب میں نے اِن کا ناول عبداللہ پڑھا تھا تو میں نے خاص طور پر پاکستان سے اپنے بھائی کو کہہ کر ہاشم ندیم کے سارے شائع شدہ ناولز
"بچپن کا دسمبر"
"خدا اور محبت" اور
"عبداللہ" منگوائے تھے۔

جن لوگوں نے زندگی مٰیں کبھی بھی کسی سے محبت کی ہو ، یا ابھی بھی کرتے ہیں ،اُن کو یہ ناول لازمی پڑھنا چاہیئے۔ اگر اللہ تعالی نے مجھے ہمت اور وقت دیا تو میں یہ ناول اُردو محفل پر ضرور پوسٹ کرونگا۔
 

عین عین

لائبریرین
قسم تو نہیں کھائی نہ کھاتی ہوں ، ویسے آبی آُ کو کیوں لگا کہ آپ کا کام میں نے سنبھال لیا ھے

آج کل شفیق لرحمن کی مزید حماقتیں پڑھ رہی ہوں


اففففففففففف ۔۔۔۔۔ مزید حماقتیں‌ کرو گی پھر؟ سیکھ کر وہاں‌ سے

ایک دعائیہ شعر

جل ککڑیانِ شہر مٰیں‌ تیرا شمار ہو
اک بار ہی فقط نہیں بار بار ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
Top