آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

میں نے یہ تھریڈ اس مقصد کے لیے شروع کیا ہے کہ یہاں تمام دوست اس کتاب یا ان کتب کے نام اور ان کے اقتباسات شیئر کریں جو حال میں ان کے زیر مطالعہ ہو اور وہ کتابیں بھی جو وہ مستقبل میں پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ اس طرح ہمیں ایک دوسرے کے زیر مطالعہ مواد سے واقفیت حاصل ہوگی اور ہمیں چند نئی اور اچھی کتابوں کا علم ہو سکتا ہے۔ اس کا آئیڈیا مجھے Shelfari ویب سائٹ کو دیکھ کر آیا ہے جو کہ مطالعہ کتب کے حوالے سے ایک سوشل نیٹورکنگ ویب سائٹ ہے۔ چونکہ ابھی فورم میں کوئی ایسا سسٹم مہیا نہیں ہے لہذا فی الحال میں اسی تھریڈ کے ذریعے کسی حد تک یہی کام کرنا چاہ رہا ہوں۔ اگر آپ اپنی زیر مطالعہ کتاب یا کتب سے متعلقہ کوئی ویب روابط جیسے کہ ایمیزون وغیرہ کے روابط فراہم کر سکیں یا ان کے سرورق پیش کر سکیں تو اور بھی اچھا ہوگا۔

والسلام
 
نبیل

تکنیکی معاون
آج کل میں کافی شوق سے جنرل الیکٹرک کمپنی کے سابقہ سی ای او (چیف ایگزیکٹو آفیسر) جیک ویلش (Jack Welch) کی کتابیں پڑھ رہا ہوں۔ جیک ویلش گزشتہ صدی کے کامیاب ترین بزنس لیڈز میں شمار ہوتا ہے اور اسے بیسویں صدی کا منیجر آف دی سنچری بھی کہا جاتا ہے۔ جیک ویلش کی قیادت میں جنرل الیکٹرک نے خود کو کئی مرتبہ بدلتی ہوئی بزنس کی صورتحال کے مطابق ازسرنو ڈھالا اور یہ دنیا کی سب سے زیادہ قابل قدر (valuable) کمپنی گنی جاتی ہے۔ جیک ویلش 1981 میں جنرل الیکٹرک کا چیرمین بنا اور وہ 2001 تک اس عہدے پر فائز رہا۔ کمپنی کے چئیرمین کے ریٹائرمنٹ کے بعد سے جیک ویلش نے بزنس کی تعلیم دینے اور کتابیں تصنیف کرنے پر اپنی توجہ مبذول کر دی ہے۔ اس کی خود نوشت سوانح حیات [ame="http://www.amazon.com/Jack-Straight-Gut-Welch/dp/B0002EAU40/ref=pd_bbs_sr_1?ie=UTF8&s=books&qid=1195942536&sr=8-1"]Straight from Gut[/ame] ایک مقبول کتاب ثابت ہوئی ہے۔ میں آج کل اس کا مطالعہ کر رہا ہوں اور یہ کتاب پڑھنے میں کافی دلچسپ ہے۔ اس کتاب میں جیک ویلش کے بچپن اور ابتدائی تعلیم کے مختصر حالات ہیں اور اس کے بعد اس کی جنرل الیکٹرک میں ملازمت، اس کے کمپنی کے چیرمین بننے اور اس کے بعد کمپنی کو چلانے کے حالات لکھے ہوئے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
Straight from the Gut پڑھنے کے بعد میں جیک ویلش کی ایک اور کتاب [ame="http://www.amazon.com/Winning-Jack-Welch/dp/0060753943/ref=pd_sim_b_img_1"]Winning[/ame] پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ جیک ویلش نے یہ کتاب اپنے تجربے کے مطابق منیجرز اور بزنس لیڈرز کے لیے لکھی ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
میری عادت ہے کہ کئی کتابیں بیک وقت پڑھنا شروع کر دیتا ہوں، بہرحال آج کل جو پڑھ رہا ہوں ان میں۔

'تاریخِ پاک و ہند' ہے، یہ ایک ہی جلد میں تین کتابیں ہیں جس میں ایک عہدِ قدیم، دوسری سلاطین دہلی اور تیسری مغلیہ عہد پر پے۔ یہ کتابیں اصل میں غیر ملکی پروفیسروں کی کتابیں ہیں (انکے طرزِ تحریر سے معلوم پڑتا ہے) لیکن شاید ساٹھ کی دہائی میں 'غیر قانونی' ترجمہ ہو کر پاکستان سے چپھی ہے (مترجموں کے نام ندارد)، ناشر تعلیمی ادارہ، اردو بازار، لاہور ہے۔ اچھی، مستند اور غیر جانبدارانہ کتاب ہے۔

دوسری کتاب جو آج کل میرے زیرِ مطالعہ ہے، وہ مجھے کوئی آٹھ، دس سال بعد واپس ملی ہے ایک دوست سے (میری خوش قسمتی)۔ اسکا نام 'بیسویں صدی کے شاہکار افسانے' ہے۔ مرحوم صغیر ملال نے دنیا کے چند بہترین مصنفین کے افسانوں کا ترجمہ کیا ہے، ان مصنفین میں ٹالسٹائی، الڈس ہکسلے، سارتر، کافکا، بورخیس، جیمز جوائس، ہمینگوے، او ہنری وغیرہ شامل ہیں۔ کیا خوبصورت اور لازوال افسانے اس میں شامل ہیں۔ ویلکم بک پورٹ کراچی نے 1991 میں شائع کی تھی۔

اور تیسری The Autobiography of Bertrand Russel ہے، بہت عرصہ پہلے پڑھی تھی، قندِ مکرر کے طور پر دوبارہ پڑھ رہا ہوں۔
 
زیک

مسافر
میں آجکل انگریزی کا ایک ناول پڑھ رہا ہوں۔ اس سے زیادہ بتانا مضر صحت ہو سکتا ہے اس لئے اسی پر اکتفا کریں۔
 
میں اج کل صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی زندگیوں‌پر لکھی گئی کتاب الحمدللہ پڑھ رہاہوں
The Companions of the Holy Prophet : Brief Biographical Sketches of 53 Sahaba and Sahabiyat (Rafi Ahmad Fidai) Revised Edition
talkislam_1973_3186499120
 
تلمیذ

لائبریرین
نہایت عمدہ دھاگہ شروع کیا ہے آپ نے نبیل جو مختلف کتابوں اور ان کے مواد کے بارے میں محفل کے ارکان کے علم میں یقیناً اضافے کا باعث بنے گا۔

میں آج کل ممتاز مفتی کی ایک نسبتاً غیر معروف کتاب 'رام دین' پڑھ رہا ہوں جو مختلف مضامین اور انشائیوں پر مشتمل ہے اور کافی دلچسپ ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میری عادت ہے کہ کئی کتابیں بیک وقت پڑھنا شروع کر دیتا ہوں، بہرحال آج کل جو پڑھ رہا ہوں ان میں۔

شکریہ وارث۔ آپ تو شاید کئی کتابوں کا مطالعہ اکٹھے شروع کرکے انہیں پورا پڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہوں لیکن میں اس عادت کی وجہ سے اکثر کتابوں کو بیچ میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔ آپ کی مذکورہ کتب کو پڑھنے کا مجھے بھی اشتیاق ہوا ہے۔ میں اپنے والد صاحب سے دریافت کروں گا، شاید ان کی لائبریری میں یہ موجود ہوں گی۔ میں تاریخ میں اپنا علمی خلا پورا کرنے کے لیے کتابیں اکٹھی تو کر لیتا ہوں لیکن انہیں پڑھنے کے لیے جو یکسوئی چاہیے وہ میرے پاس عنقا ہے۔ میں گزشتہ سال پاکستان گیا تھا تو وہاں سے شیخ محمد اکرام کی کتابیں آب کوثر، موج کوثر اور رود کوثر لے کر آیا تھا۔ یہ مجھے پڑھنے کا موقع تو نہیں ملا ہے لیکن میری بیگم نے یہ پڑھ لی ہیں۔ :) اسکے علاوہ میں اپنے والد صاحب کی لائبریری سے علامہ ابن جوزی کی کتاب تلبیس ابلیس لایا ہوں۔ یہ کتاب دلچسپ ضرور ہے لیکن یہ آسان ریڈنگ نہیں ہے۔ میں شاید اس کے اقتباسات پڑھنے پر گزارا کروں گا۔ اس کے علاوہ میں ابوالکلام آزاد کی کتابیں قول فیصل، تذکرہ اور انسانیت موت کے دروازے پر لایا ہوں جن میں سے اب تک صرف انسانیت موت کے دروازے پر پڑھنے کا موقع مل سکا ہے۔ یہ ان چند کتابوں کا تذکرہ ہے جو میں پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن ابھی تک پڑھ نہیں سکا ہوں۔ جو کتابیں انگریزی اور جرمن میں پڑھ رہا ہوں یا پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں وہ اس کے علاوہ ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں اج کل صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی زندگیوں‌پر لکھی گئی کتاب الحمدللہ پڑھ رہاہوں
The Companions of the Holy Prophet : Brief Biographical Sketches of 53 Sahaba and Sahabiyat (Rafi Ahmad Fidai) Revised Edition
talkislam_1973_3186499120

شکریہ ہمت علی۔ اگر آپ اس کتاب کے مصنف کے بارے میں کچھ تفصیل فراہم کریں اور اس کتاب کے اقتباسات فراہم کریں تو اس سے بھی ہماری معلومات میں کچھ اضافہ ہوگا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نہایت عمدہ دھاگہ شروع کیا ہے آپ نے نبیل جو مختلف کتابوں اور ان کے مواد کے بارے میں محفل کے ارکان کے علم میں یقیناً اضافے کا باعث بنے گا۔

میں آج کل ممتاز مفتی کی ایک نسبتاً غیر معروف کتاب 'رام دین' پڑھ رہا ہوں جو مختلف مضامین اور انشائیوں پر مشتمل ہے اور کافی دلچسپ ہے۔

شکریہ تلمیذ صاحب۔ ممتاز مفتی کی اس کتاب کا مجھے واقعی علم نہیں تھا۔ ممتاز مفتی نے اپنی کتابوں علی پور کا ایلی اور الکھ نگری میں اپنے ایک عزیز کا ذکر کیا ہوا ہے جو بلحاظ پیشہ ڈاکٹر تھے اور مرتد ہو گئے تھے اور انہیں قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کے ایک صاحبزادے ہمارے ہمسائے میں رہتے تھے اور ان سے ہمارے نہایت اچھے تعلقات رہے ہیں۔ ان کا چند سال قبل انتقال ہو گیا ہے۔

آپ کو ممتاز مفتی کی تحاریر پر مبنی مجموعے مفتیانے کا علم تو ہوگا۔ کیا رام دین کے مضمامین اس میں شامل ہیں؟
 
جیہ

لائبریرین
نبيل بھائی آپ بھی کمال کرتے ہیں۔ آب کوثر، موج کوثر، رود کوثر کیسا خزانہ پاس ہے اور ابھی تک پڑھا نہیں۔ میں تو دو بار پڑھ چکی ہوں۔

میں آج کل ایک پشتو کتاب " انسان د سفر پہ لارہ" پڑھ رہی ہوں۔ یہ پشتو کی دوسری طویل نظم ہے جو 8000 اشعار پر مشتمل ہے۔ اور اس میں انسانی ارتقا کو موثر طریقے پر منظوم کیا ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہا ہا ۔۔
جویریہ بہن، آپ نے وارث کے متعلق کچھ نہیں لکھا جنہوں نے ایک کتاب کسی کو پڑھنے کے لیے مستعار دی تھی اور وہ کتاب انہیں آٹھ سال بعد واپس بھی مل گئی تھی۔ :grin:
 
جیہ

لائبریرین
ملی تو تھی نا چاہے آٹھ سال بعد ہی سہی۔ میں نے تو اب تک کسی کو کوئی کتاب نہیں دی (اور نہ ہی واپس کی);)۔
 
میں اج کل صحابہ کرام رضوان اللہ اجمعین کی زندگیوں‌پر لکھی گئی کتاب الحمدللہ پڑھ رہاہوں
The Companions of the Holy Prophet : Brief Biographical Sketches of 53 Sahaba and Sahabiyat (Rafi Ahmad Fidai) Revised Edition
talkislam_1973_3186499120

ضرور کیوں نہیں۔
یہ کتاب دھلی انڈیا سے شائع ہوئی ہے اور اسکا ریوائسڈ ایڈیشن 2007میں چھپا ہے. کتاب کے بارے میں‌کتاب کے فلیپ سے ہی۔

The lives of Sahab-e-Karam or the companions of the Holy Prophet (SAW) are living examples of how the message of truth and righeousness enshrined in the Holy Quran and the traditions of the Holy Prophet (SAW) are to be followed as well as spirit.
The present book, through a gripping account of the deeds and practices of these sacred souls, gives an authentic display of the characters and conducts of a bunch of model Muslims in practical light.
The book compromise of four parts. While the first three part contain short but comprehensive biographies of the Companions (Sahaba-e-Karam) of the Prophet Mohammad (SAW), the fourth part deals exclusively with the lives of female companions (Sahabiat) of the Holy Prophet (SAW).

ابھی میں‌نے پہلے حصے سے حضرت زید بن حارثہ (رضی اللہ عنہ)، حضرت ابو عبداللہ زبیر بن عوام (رض)، حضرت مِقداد بن امر الاسود (رض)، حضرت معصب بن عمیر (رض) ، حضرت ابو ذرغفاری (رض)، حضرت خباب بن ارات (رض) اور حضرت بلال بن رباح (رض) کے بارے میں‌پڑھا ہے۔

ایک اقتباس ملاحظہ ہو
"ایک دن جب حضرت زید بن حارثہ جب پانی کے ایک بڑے مشکیزہ کو اپنی کمر پر لادے جارہے تھے تو ایک صحابیِ رسول (ص) نے دیکھ لیا اور چاہاکہ وہ مشکیزہ ان سے لے کر خود منزل تک پہچادیں۔ مگر حضرت زید بن حارثہ نے کہا:
"اللہ تم پر برکت نازل کرے۔ میں یہ خود کروں گا تاکہ کسی بھی قسم کا لیڈرشپ کا فخر میرے دماغ میں جگہ نہ پانے پائے۔
وہ دوسروں کو بھی سادہ زندگی گزارنے کی ترغیب دیتے ۔ ان کے گھر میں‌سوائے چند برتنوں کے اور چند پرانی چادروں کے کچھ نہ تھا۔۔ وہ کہا کرتے " اس گھر کو اراستہ کرنے سے کیا فائدہ جہاں سے انسان کو ایک دن چلے جانا ہے"۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ وارث۔ آپ تو شاید کئی کتابوں کا مطالعہ اکٹھے شروع کرکے انہیں پورا پڑھنے میں کامیاب ہوجاتے ہوں لیکن میں اس عادت کی وجہ سے اکثر کتابوں کو بیچ میں ہی چھوڑنے پر مجبور ہو جاتا ہوں۔ آپ کی مذکورہ کتب کو پڑھنے کا مجھے بھی اشتیاق ہوا ہے۔ میں اپنے والد صاحب سے دریافت کروں گا، شاید ان کی لائبریری میں یہ موجود ہوں گی۔ میں تاریخ میں اپنا علمی خلا پورا کرنے کے لیے کتابیں اکٹھی تو کر لیتا ہوں لیکن انہیں پڑھنے کے لیے جو یکسوئی چاہیے وہ میرے پاس عنقا ہے۔ میں گزشتہ سال پاکستان گیا تھا تو وہاں سے شیخ محمد اکرام کی کتابیں آب کوثر، موج کوثر اور رود کوثر لے کر آیا تھا۔ یہ مجھے پڑھنے کا موقع تو نہیں ملا ہے لیکن میری بیگم نے یہ پڑھ لی ہیں۔ :) اسکے علاوہ میں اپنے والد صاحب کی لائبریری سے علامہ ابن جوزی کی کتاب تلبیس ابلیس لایا ہوں۔ یہ کتاب دلچسپ ضرور ہے لیکن یہ آسان ریڈنگ نہیں ہے۔ میں شاید اس کے اقتباسات پڑھنے پر گزارا کروں گا۔ اس کے علاوہ میں ابوالکلام آزاد کی کتابیں قول فیصل، تذکرہ اور انسانیت موت کے دروازے پر لایا ہوں جن میں سے اب تک صرف انسانیت موت کے دروازے پر پڑھنے کا موقع مل سکا ہے۔ یہ ان چند کتابوں کا تذکرہ ہے جو میں پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں لیکن ابھی تک پڑھ نہیں سکا ہوں۔ جو کتابیں انگریزی اور جرمن میں پڑھ رہا ہوں یا پڑھنے کا ارادہ رکھتا ہوں وہ اس کے علاوہ ہیں۔

کتابیں سبھی تو نہیں پڑھیں جاتیں نبیل، بیچ میں میں بھی چھوڑ دیتا ہوں جیسے تلبیس ابلیس:)

شیخ اکرام صاحب کی کتب لاجواب اور پڑھنے کے قابل ہیں، اور مولانا آزارد کی 'انسانیت موت کے دروازے پر' واقعی ایک اچھوتے موضوع پر کتاب ہے۔

ہا ہا ۔۔
جویریہ بہن، آپ نے وارث کے متعلق کچھ نہیں لکھا جنہوں نے ایک کتاب کسی کو پڑھنے کے لیے مستعار دی تھی اور وہ کتاب انہیں آٹھ سال بعد واپس بھی مل گئی تھی۔ :grin:

مجھے تو 'کلیاتِ فراز' بھی کوئی اتنے عرصے کے بعد واپس ملے ہیں، وہ بھی دینے والے کا شکر گذار ہوں کہ اس نے کتاب واپس کرتے ہوئے کہا تھا کہ بھئی تمھاری محنت کی کمائی تھی حالانکہ اسے کیا معلوم کہ یہ ان پیسوں سے خریدی تھی تو جو میں اپنے والدِ مرحوم سے ٹیوشن فیس کے نام پر مسلسل چار سالوں تک وصول کرتا رہا :grin:۔

دراصل جب میرے ملنے والوں کی تعداد پانچ سات تھی (اب صرف دو ہیں) تو میں نے ایک پالیسی بنائی ہوئی تھی کہ ایک وقت میں صرف ایک کتاب مستعار دیتا تھا اور کہتا تھا کہ پہلی واپس کرو تو دوسری لے جاؤ، یوں میں نے سوچ رکھا تھا کہ زیادہ سے زیادہ نقصان ایک کتاب کا ہوگا۔ اب بھی میری کئی کتابیں 'گم شدہ' ہیں اور ان میں سب سے زیادہ افسوس ہنری کسنجر کی "ڈپلومیسی" کا ہے، وہ بھائی صاحب ایک عرصے سے ملے ہی نہیں بلکہ کبھی سر راہ نظر آتے ہیں تو آنکھیں چرا کر نکل جاتے ہیں:(
 
تلمیذ

لائبریرین
آپ کو ممتاز مفتی کی تحاریر پر مبنی مجموعے مفتیانے کا علم تو ہوگا۔ کیا رام دین کے مضمامین اس میں شامل ہیں؟

جی ہاں میں نے اس مجموعے کا نام تو سنا ہے، لیکن یہ ابھی تک نظر سے نہیں گذری، اس لئے مَیں 'رام دین' کے اس میں شامل ہونے کے بارے میں کچھ کہہ نہیں سکتا۔ ویسے میرا خیال ہے نہیں ہوگی کیونکہ یہ فیروزسنز کی شائع کردہ ایک الگ مکمل کتاب ہے۔
 
یہ واقعی بہت عمدہ سلسلہ شروع کیا ہے نبیل اور مبارکباد کے مستحق ہو۔

تلبیس ابلیس میں نے کافی حد تک پڑھی تھی اور پھر ایک کزن کو پڑھنے کے لیے دی اور اس کے بعد ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ظاہر ہے کہ آج تک واپس نہیں ملی۔ :) ویسے عمدہ کتاب ہے اور دلچسپ انداز میں لکھی گئی ہے پڑھ کر شیطان کی خداداد ذہانت اور قابلیت کا انسان معترف ہو جاتا ہے ، کیسا عبقری اور فطین ہستی ہر شخص کے ساتھ ہے اور پھر بھی لوگ گلہ کرتے ہیں کہ انہیں کوئی ذہین اور مستقل استاد زندگی میں میسر نہیں آتا۔

وارث‌ کی طرح میں بھی کئی کتابیں بیک وقت شروع کرنے کا عادی ہوں اس وجہ سے ختم کم ہی ہوتی ہیں اور ادھوری کافی رہ جاتی ہیں۔

God of Tomorrow

Data Warehousing Design, Development and Best Practices by SOUMENDRA MOHANTY

طلسم ہوشربا خلاصہ از حسن عسکری

داستان الف لیلی حصہ دوم

اسرار منطق
 
Top