آپ کیا پڑھ رہے ہیں؟

جیہ

لائبریرین
پولو کولھو کے سپنش ناول Al-Chemist کا انگریزی ترجمہ پڑھ رہی ہوں ۔ اس ناول کو عالمی سطح پر بیسٹ سیلر کا اعزاز حاصل ہے
 

جیہ

لائبریرین
پھر تو صابر صاحب آپ کو میرے ذوقِ مطالعہ کا بخوبی اندازہ ہوا ہوگا :)
 

تیلے شاہ

محفلین
علی پور کا ایلی تیسری دفعہ شروع کیا ہے
(بیگم سے لڑائی ہوتی ہے تو شروع کر دیتا ہوں اور ہر دفعہ صلح ہونے پر روک دیتا ہوں)
 

جیہ

لائبریرین
پچھلے ہفتے یہ کتابیں پڑھیں

شفیق الرحمان کی مد و جزر ۔افسانوں کا مجموعہ
ابن انشا کا سفر نامہ نگری نگری پھرا مسافر
 

جیہ

لائبریرین

اس کتاب کی پروف ریڈٰنگ میں نے کی تھی

خاک و خون
از ، محمد مقصود شہید

خاک و خون تو شاید نسیم حجازی کا ناول ہے۔۔۔۔ یہ والی کس موضوع پر ہے؟

امام اعظم اور علم حدیث
تصنیف علامہ محمد علی صدیقی کاندھلوی
ناشر۔مکتبۃ الحسن

بقول غالب
اک تیر مرے سینے میں مارا کہ ہائے ہائے

اسی موضوع پر ایک کتاب جس کا نام تھا "ابن ماجہ اور علم الحدیث" 3 سال پہلے ہمارے مسجد کے امام صاحب مجھ سے مانگ کر لے گئے تھےاور واپس کرنے سے انکاری ہے :(
 

جیہ

لائبریرین
فاطمہ زاویہ در اصل پی ٹی وی پروگرام "زاویہ" کی تحریری اور کتابی شکل ہے۔ اگر نصیحتیں سننی ہوں تو یہ کتاب پڑھیں
 
Top