اعجاز صاحب مین تو اپکونہیں جانتی نامجھے تو سب جانتے ہیں نا!!!
میں حیدر آباد میں ہوں جسے پہلے حیدر آباد دکن کہتے تھے تاکہ پاکستان کے حیدر آباد سندھ سے ممیز کیا جا سکے۔ دکنی زبان، حیدر آبادی تہذیب، حیدر آبادی بریانی، سچّے موتی، قلعہ گولکنڈہ جو ہیروں کا باراز تھا (جہاں سے کوہِ نور بھی فروخت ہوا تھا)، عثمانیہ یونیورسٹی، جہاں سب سے پہلے اردو ذریعۂ تعلیم کا نظم رکھا گیا تھا اور دارا لترجمہ میں ہر علم کی کتابوں کا ترجمہ کیا گیا تھا۔
مگر یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی ہمارے حیدرآباد مین رہتے ہیں۔ حیدراباد میں آپ کہاں رہتے ہیں؟ میں تو بنجارہ ہلز میں رہتی ہون۔ فی الوقت سعودی عرب کے عروس البلاد شہر میں قیام ہے۔