آپ کہاں پر مقیم ہیں؟

عندلیب

محفلین
مجھے تو سب جانتے ہیں نا!!!
میں حیدر آباد میں ہوں جسے پہلے حیدر آباد دکن کہتے تھے تاکہ پاکستان کے حیدر آباد سندھ سے ممیز کیا جا سکے۔ دکنی زبان، حیدر آبادی تہذیب، حیدر آبادی بریانی، سچّے موتی، قلعہ گولکنڈہ جو ہیروں کا باراز تھا (جہاں سے کوہِ نور بھی فروخت ہوا تھا)، عثمانیہ یونیورسٹی، جہاں سب سے پہلے اردو ذریعۂ تعلیم کا نظم رکھا گیا تھا اور دارا لترجمہ میں ہر علم کی کتابوں کا ترجمہ کیا گیا تھا۔
اعجاز صاحب مین تو اپکونہیں جانتی نا :rolleyes:
مگر یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی ہمارے حیدرآباد مین رہتے ہیں۔ حیدراباد میں آپ کہاں رہتے ہیں؟ میں تو بنجارہ ہلز میں رہتی ہون۔ فی الوقت سعودی عرب کے عروس البلاد شہر میں قیام ہے۔
 
damsel

معطل

ہم تو ایک ہی عروس البلاد کو جانتے ہیں یہ سعودی عرب میں کونسا عروس البلاد ہے؟:confused::confused:
 
شمشاد

لائبریرین
ہم تو ایک ہی عروس البلاد کو جانتے ہیں اور وہ ہے " کراچی " جس کو کسی کی نظر لگ گئی۔
 
اعجاز صاحب مین تو اپکونہیں جانتی نا :rolleyes:
مگر یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ بھی ہمارے حیدرآباد مین رہتے ہیں۔ حیدراباد میں آپ کہاں رہتے ہیں؟ میں تو بنجارہ ہلز میں رہتی ہون۔ فی الوقت سعودی عرب کے عروس البلاد شہر میں قیام ہے۔

یہ لیجئے چاچو محفل میں ترنگے کی ایک اور پاسبان!! :)
 
الف عین

لائبریرین
ہاں۔ ابھی ان کو خوش آمدید کہہ کر ہی آ رہا ہوں۔
عندلیب۔۔۔ ہمارا گھر لنگر حوض میں ہے، جسے آج کل لنگر ہاؤس کر دیا گیا ہے۔ نہیں۔ ہم اس حوض کے مینڈک نہیں ہیں۔۔ جب انڈیا آئیں تو آپ مل سکتی ہیں۔۔ یا اب’ آپ‘ کا سلسلہ ختم۔۔۔ تم مل سکتی ہو۔۔
 
الف عین

لائبریرین
ویسے ایک یہاں ’حیدر‌آبادی‘ نام کے رکن بھی ہیں۔ جن کی دستخط ہی ہے کہ ’صرف باتاں نئیں کرتے ہم حیدرآبادیاں‘
 
میں بھی ایک بار اور بتا ہی دوں کی پچھلے چار سالوں سے دہلی میں ہوں۔ اگلے ماہ بی ٹیک کے امتحانات تمام ہو جائیں گے تو پھر سوچنا ہوگا کہ کہاں جانا ہے۔ خیر اب تو دہلی میں گھر بھی لے لیا ہے تو یہاں سے ربط تو ٹوٹنا نہیں ہے۔

میری مستقل سکونت ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔ خیر چھوڑیے شمشاد بھائی آ گئے تو دہرا ہی دیں گے وہ جملہ۔
 
Top