آپ کہاں پر مقیم ہیں؟

میم نون

محفلین
میں اٹلی کے ضلع MODENA میں رہتا ہوں۔
شرع خواندگی اور ترقی کے لحاظ سے اہم شہروں میں سے ایک ہے

وہسے تو یہ: دوائیوں ، کپڑہ (اب کافی کم ہو گیا ہے( ، لکڑی کا سامان ، اور دوسرے بہت سے اہم کارحانوں کا مرکز ہے، لیکن جو چیز زہیادہ اہمیت کی حامل ہے وہ ہیں FIAT ٹریکٹرز کے کارخانے۔


http://maps.google.it/maps?oe=UTF-8...401,12.98584&spn=11.491502,20.083008&z=6&om=1
 

شمشاد

لائبریرین
میں سعودی عرب کے شہر ریاض میں قیام پذیر ہوں۔ سعودی عرب کا دارالحکومت ہے۔
سخت گرم اور خشک علاقہ ہے اور لوگ بھی بس ایسے ہی ہیں۔ ;)
 

الف عین

لائبریرین
مجھے تو سب جانتے ہیں نا!!!
میں حیدر آباد میں ہوں جسے پہلے حیدر آباد دکن کہتے تھے تاکہ پاکستان کے حیدر آباد سندھ سے ممیز کیا جا سکے۔ دکنی زبان، حیدر آبادی تہذیب، حیدر آبادی بریانی، سچّے موتی، قلعہ گولکنڈہ جو ہیروں کا باراز تھا (جہاں سے کوہِ نور بھی فروخت ہوا تھا)، عثمانیہ یونیورسٹی، جہاں سب سے پہلے اردو ذریعۂ تعلیم کا نظم رکھا گیا تھا اور دارا لترجمہ میں ہر علم کی کتابوں کا ترجمہ کیا گیا تھا۔
 

میم نون

محفلین
ہم وہاں ہیں جہاں سے ہم کو بھی
کچھ ہماری خبر نہیں آتی

وارث بھائی آپ تو ہمارے "بیلی" ہیں، تو سیالکوٹ کا ہی کچھ بتائیں۔
ائیر پورٹ کب چالو کر رہے ہیں؟ کہ ہمیں بھی کچھ فائدہ ہو :grin:
اور سنائیں کیا حالات ہیں سیالکوٹ کے؟

ویسے کیا آپ سیالکوٹ شہر سے ہیں؟

والسلام، نوید
 

محمد وارث

لائبریرین
بیلی کیا گرائیں کہیں، نوید صاحب۔

سیالکوٹ ویسا ہی ہے جیسا آپ اسے چھوڑ کر گئے تھے۔;)

ایئر پورٹ شروع ہو بھی گیا تو مستقبلِ قریب میں آپ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا کہ کارگو فلائٹس کا پلین ہے فی الحال۔ پچھلے تین سالوں سے تو میں سن رہا ہونکہ اس سال شروع ہوجائے گا، لیکن ابھی تک نہیں ہوا۔

حالات بھی ویسے ہی ہیں، ٹریفک کے مسائل بہت بڑھ گئے ہیں۔ میرا تعلق کشمیر روڈ سے ہے، نو دس پہلے اسے وزیرآباد روڈ کہتے تھے۔
 

فاتح

لائبریرین
اور ہمارے متعلق تو سلیم کوثر کے الفاظ میں پروفائل سے ہی ظاہر ہے کہ:
بس ہمیں عشق کی آشفتہ سری کھینچتی ہے
رزق کے واسطے ہم نے کبھی ہجرت نہیں کی;)
 

میم نون

محفلین
وارث بھائی، ائیر پورٹ کے بارے میں‌تو یہ خبر ہے جنگ نیوز کی
http://search.jang.com.pk/urdu/search_details.asp?nid=215152
جنگ نیوزWednesday نے کہا:
سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

سیالکوٹ (جنگ نیوز) سیالکوٹ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی تعمیر کا کام آخری مراحل میں داخل ہوگیا ہے۔ توقع ہے کہ رواں سال کے آخر تک ہوائی اڈے سے پروازوں کاآغاز کردیا جائے گا۔ سیالکوٹ ائیر پورٹ تاجر برادری کا اپنی مدد آپ کے اصول کے تحت بننے والا ملک کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔ ہوائی اڈے کی تکمیل سے پاکستانی برآمدات کے حجم میں اضافہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس ہوائی اڈے سے سیالکوٹ ، گجرات اور گجرانوالہ کی برآمدی مصنوعات کی ترسیل میں آسانی پیداہوگی اور ان علاقوں سے برآمدات کا حجم دوگنا ہو کر ایک ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا جبکہ دوسری طرف ہوائی اڈے کی تکمیل سے علاقے میں سماجی ، معاشی اور انسانی وسائل کی ترقی کی نئی راہیں بھی کھلیں گی۔

اللہ کرے سچّی ہی ہو
yes_sir.gif
 

محمد وارث

لائبریرین
آمین۔

نوید صاحب، اس وقت سیالکوٹ کی برآمدات کوئی 600 ملین ڈالرز کے قریب ہیں، لیکن فوری طور پر ان کے دگنا ہونے کا امکان نہیں ہے کہ ایئر پورٹ بننے سے کارگو کے "ٹرانزٹ ٹائم" میں لاہور ایئر پورٹ کے مقابلے میں یہی کوئی دو تین دن کی کمی ہوگی، جس سے اتنا "بُوسٹ" ایک دم نہیں ملنے والا کہ اصل مقابلہ تو قیمت اور کوالٹی کا ہے وہ بھی چائنا اور فار ایسٹ کے دیگر ممالک کے ساتھ۔

لیکن بہرحال ترقیاتی کاموں سے علاقے میں ترقی تو ہوتی ہے اور اسکی سب سے زیادہ خوشی ہے۔ باقی سیالکوٹ کی تاجر برادری نے اپنی مدد آپ کے تحت بہت سے پراجیکٹ مکمل کئے ہیں جیسے سیالکوٹ ڈرائی پورٹ اور اب یہ ایئر پورٹ۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ سٹی ڈویلپمنٹ پراجیکٹ سے سیالکوٹ کی سڑکوں کی حالت بہت بہتر کی ہے، یہ ایک ٹیکس تھا جو انہوں نے خود ہی اپنے اوپر لگایا تھا ایکسپورٹس پر 0٫25 فیصد کے شرح سے اور پھر ان کروڑوں روپے کا صحیح استمعال بھی ہوا ہے کہ سیالکوٹ کی سڑکوں کی حالت بہت بہتر ہوگی ہے۔
 

میم نون

محفلین
آپکی بات بالکل درست ہے ساجد بھائی۔۔۔
لیکن سب سے پہلا فائدہ تو تاجروں کو یہ ہوگا کہ انکا "ٹرالرز" کا جو کرایہ ہوتا ہے سامان کو لاہور تک لے جانے کا اور وہان سے لانے کا وہ بچے گا۔۔۔ اسکے بعد ڈرائی پورٹ کی آمدن میں اضافہ ہو گا کہ پہلے جو سامان گجرات اور گوجرانوالہ سے لاہور جاتا تھا اب وہ سیالکوٹ ڈرائی پورٹ سے جایا کرے گا۔۔۔ اور یہ تمام رقم نئے پراجیکٹس کےلیئے اور علاقے کی ترقی کیلیئے استعمال ہو گی، اور پھر ائیر پورٹ کی کمائی الگ، روز گار میں اضافہ ہو گا۔۔۔
اور جیسے ہی (چند سال بعد( انٹرنیشنل پروازیں شروع ہوں گی تو ہمیں‌بھی کچھ سہولت ہو گی اور سیاحت میں‌بھی کچھ اضافہ ہو گا۔ ہمارا گھر تو ایئر پورٹ سے 4-5 کلو میٹر ہے کہ 10 منٹ میں‌گھر پہنچ جائیں۔ :grin:

ہاں ، سیالکوٹ کے تاجر مبارک باد کے مستحق تو ہیں‌ہی کہ جسطرح انھوں نے"ڈویلپمنٹ اپنی مدد آپ کے تحت" کی جو مثال نا صرف پاکستان بلکہ ساری دنیا کے سامنے پیش کی ہے۔۔۔ اور امریکہ کی ایک احبار میں ایک آرٹیکل تھا (اب مجھے یا نہیں‌کہاں پر( جسمیں جسمیں‌انھوں نے سیالکوٹ کے تاجروں کی تعریف کی تھی کہ انھوں نے بڑی تیزی اور سمجھداری کیساتھ کم عمر بچوں سے مزدوری لینے کے سسٹم کو ختم کیا (حالانکہ ابھی بھی بالکل حتم نہیں‌ہوا(


والسلام، نوید
 

محمد وارث

لائبریرین
ہاں آپ بالکل بجا کہہ رہے ہیں، یہ فوائد تو ہیں اور انہی کی خوشی ہے۔

چائلڈ لیبر ختم کرنے کے طرف آپ نے جو اشارہ کیا ہے، تو بس یوں سمجھیں میں اسکا راز دار ہوں;) کیونکہ جب یہ پروگرام شروع ہوا تھا 1997 میں تو میری بھی پہلی جاب تھی اور ضمنی کام بھی یہی ملا تھا۔ واضح رہے کہ یہ پروگرام صرف "ساکر یا فٹ بال انڈسٹری" کیلیے ہے۔ کوئی شک نہیں کہ آئی ایل او اور فیفا کے ساتھ مل کر سیالکوٹ کی تاجر برادری نے اس سلسلے میں بہت کام کیا ہے۔ اور سیالکوٹ اور اسکے دور دراز کے علاقوں میں سے جہاں فٹ بال سیئے جاتے ہیں بچوں کے کام کرنے کو بند کیا اور ان کیلیے سکول بنوائے اور مفت تعلیم دلوا رہے ہیں۔ اور میں خود چونکہ بالکل ابتدا سے اس پروگرام کے ساتھ وابستہ رہا ہوں لہذا مشکلات جانتا ہوں۔

کاغذات میں یہ کام سو فیصدی مکمل ہو چکا ہے، یعنی اب سیالکوٹ کی ساکر بال انڈسٹری میں چائلڈ لیبر نہیں ہے، حقیقت میں بھی نوے فیصد کے قریب یہ بات صحیح ہے۔ اُس وقت کے امریکہ کے صدر بل کلنٹن نے بھی اس پروگرام کی تعریف کی تھی اور سیالکوٹ کے تاجروں کو مبارک باد تھی۔ گو آئی ایل او اب اس پروگرام سے نکل گئی ہے لیکن ایک انڈیپنڈنٹ ادارے کے ذریعے مانیٹرنگ کا کام اب بھی جاری ہے۔

کچھ عرصہ پہلے جالندھر، انڈیا سے بھی بہت سے وفود سیالکوٹ آئے تھے اس پراجیکٹ کے مطالعے کیلیے اور اب بالکل سیالکوٹ کی طرز پر جالندھر میں بھی یہ پراجیکٹ چل رہا ہے۔

بہرحال یہ کریڈٹ تو ہے سیالکوٹ کے پاس۔

۔
 

میم نون

محفلین
چاند کے کونسے کونے میں رہتی ہیں؟ کہ شمشاد بھائی ایک فلیٹ خریدنے کا سوچ رہے تھے :grin:


والسلام، نوید
 
رہئیے ایسی جگہ چل کر جہاں‌کوئی نہ ہو
ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم نوا کوئی نہ ہو
بے در و دیوار سا ایک گھر بنایا چاہئیے
جس کا پتہ کوئی نہ ہو اور نشاں کوئی نہ ہو
پڑیے گر بیمار تو تیمار دار کوئی نہ ہو
اور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو
غالب

شعر مجھے درست یاد نہیں رہتے۔ کوئی غلطی ہو تو یقیناَ شاعر نے کی ہوگی :)
 

محمد وارث

لائبریرین
رہئیے ایسی جگہ چل کر جہاں‌کوئی نہ ہو
ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم نوا کوئی نہ ہو
بے در و دیوار سا ایک گھر بنایا چاہئیے
جس کا پتہ کوئی نہ ہو اور نشاں کوئی نہ ہو
پڑیے گر بیمار تو تیمار دار کوئی نہ ہو
اور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو
غالب

شعر مجھے درست یاد نہیں رہتے۔ کوئی غلطی ہو تو یقیناَ شاعر نے کی ہوگی :)


فاروق صاحب، "شاعر" نے جو جو غلطیاں کی ہیں وہ اوپر سرخ رنگ میں اور نیچے درستگی کے ساتھ نیلے رنگ میں عرض ہیں۔

رہیے اب ایسی جگہ چل کر جہاں کوئی نہ ہو
ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم زباں کوئی نہ ہو


بے در و دیوار سا اک گھر بنایا چاہیے
کوئی ہم سایہ نہ ہو اور پاسباں کوئی نہ ہو


پڑیے گر بیمار تو کوئی نہ ہو تیمار دار
اور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو


نہ جانے آخری مصرعہ "شاعر" سے کیسے بچ گیا۔ ;)

اور آپس کی بات شعر مجھے بھی یاد نہیں رہتے، یہ تو دیوانِ غالب ای بُک سے دیکھ کر لکھ دیئے ہیں۔

۔


 

زینب

محفلین
رہئیے ایسی جگہ چل کر جہاں‌کوئی نہ ہو
ہم سخن کوئی نہ ہو اور ہم نوا کوئی نہ ہو
بے در و دیوار سا ایک گھر بنایا چاہئیے
جس کا پتہ کوئی نہ ہو اور نشاں کوئی نہ ہو
پڑیے گر بیمار تو تیمار دار کوئی نہ ہو
اور اگر مر جائیے تو نوحہ خواں کوئی نہ ہو
غالب

شعر مجھے درست یاد نہیں رہتے۔ کوئی غلطی ہو تو یقیناَ شاعر نے کی ہوگی :)

ارے آپ یہاں۔۔۔۔۔۔حیرانی ہوئی اور اچھا بھی لگا آپ کو سیاست سے نکل کے یہاں کی سیر کرتے ہوئے
 
Top