آپ کو کیا پسند ہے؟

شمشاد

لائبریرین
آپ کو کیا پسند ہے ؟

پینٹ قمیص یا شلوار قمیص
سگریٹ یا حقہ
موٹر سائیکل یا کار
برش یا مسواک
بوٹ یا چپل

فی الحال ابھی اتنا ہی۔
 

زین

لائبریرین
1۔شلوار قمیض
2۔سگریٹ اور حقہ دونوں‌نہیں ((اللہ بچائے رکھے کسی بھی قسم کے نشہ اور ہر برائی سے )

((سگریٹ :mad: :mad:
سگریٹ سے اف کتنی نفرت ہے مجھے ، شاہد ہی دنیا میں کسی چیز سے اتنی نفرت ہے ، دفتر میں جب مہمان آجاتا ہے اور سگریٹ پیتا ہے اس کو بھی منع کردیتا ہے ۔ اور میرا دل چاہتا ہے کہ میرے سامنے سگریٹ پینے والے کو سیدھا اوپر پہنچادوں ))
---
3۔موٹر سائیکل
4۔بوٹ
 

عسکری

معطل
مجھے پینٹ اور ٹی شرٹ

سگریٹ حقہ کو مارو گولی اور پینے والوں کو بھی

مجھے موٹر سائکل سے ڈر لگتا ہے کار اچھی ہے

اور مجھے ترکی کی بنی چپل پسند ہے بوٹ بھی پہن لیتا ہوں
 

عسکری

معطل
کیا صرف دانتوں کی وجہ سے سگریٹ نہیں پیتا میں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ بھائی جی یہ بات نہیں بس گندی چیزیں کھانے سے اچھا ہے فروٹ اور جوس کیوں نا پی لیں

آپ جب مجھ سے ملنا ہم مل کر فریش جوس بی لیں گے اوکے پھر کب ملنا ہے ؟:grin:
 

عسکری

معطل
کیا آپ مجھے کاکا سمجھتے ہیں میں بس چند مہنے وہاں رہوں گا اور 30 فروری تو قیامت کے دن ہو گا۔مجھے اب چکر نہیں دینا بڑے بھائی ایک ہم ہین دنیا چھوڑ کر آ رہے ہیں بھئی ایک آپ ہو کہ چکر دے رہے ہو ۔ہی ہی ہی
 

وجی

لائبریرین
آپ کو کیا پسند ہے ؟

پینٹ قمیص یا شلوار قمیص -------- شلوار قمیض
سگریٹ یا حقہ ----------- پان
موٹر سائیکل یا کار ------------------ موٹر سائیکل پر سے گر چکا ہوں اس لیئے کار
برش یا مسواک ---------------- مسواک
بوٹ یا چپل ------------------------ سینڈل
 

عسکری

معطل
ارے بھئی کبھی برش کیے بغیر دن نکلا آپ بھی نا شمشاد بھائی میں اب سمجھا آپ کی طنز
 

علی ذاکر

محفلین
آپ کو کیا پسند ہے ؟

پینٹ قمیص یا شلوار قمیص
سگریٹ یا حقہ
موٹر سائیکل یا کار
برش یا مسواک
بوٹ یا چپل

فی الحال ابھی اتنا ہی۔

-1پینٹ شرٹ
-2 نہ سیگریٹ نہ حقہ اللہ ہی اللہ
-3 کار
-4 برش
-5 بوٹ
ماسلام
 

فہیم

لائبریرین
شمشاد بھائی تو کچھ لکھ ہی ہیں رہے۔
چلو میں ہی کچھ لکھ مارتا ہوں۔

اہم اہم۔۔۔

تو جی پہلا سوال پینٹ شرٹ یا شلوار قمیض۔

مجھے دونوں ہی پسند ہیں۔
موقعے کی مناسبت سے دونوں سوٹوں کا استعمال کرتا ہوں۔
عام طور پر پینٹ‌ شرٹ ہی پہنتا ہوں اور جمعے کے دن شلوار قمیض۔


دوسرا سوال سگریٹ یا حقہ۔

یہاں آکر میں خاموش ہوں۔
ویسے تو سگریٹ شادی کے بعد کی چیز ہے اور حقہ دادا بننے کے بعد کی:rolleyes:
لیکن آج کل تو زمانہ یہ ہے کہ سگریٹ آپ کو اسکول کے بچے بھی پیتے ہوئے مل جائیں گے۔
اس لیے جب یہ رول ٹوٹ ہی گیا تو ہم نے بھی سوچ رکھا ہے کہ ہم اس کو برابر کریں گے۔
اور نہ ہی شادی کے بعد سگریٹ پیے گے اور نہ ہی دادا بننے کے بعد حقہ:grin:

ویسے اگر بات تمباکو کی کی جائے تو سگریٹ اور حقہ دور میں پان اور گٹکے جیسی چیزوں تک سے اللہ کا کرم ہے کہ محفوظ ہوں۔


تیسرا سوال موٹر سائیکل یا کار۔

کار جیسی چیز تو ابھی تک اپنے گھر کی زینت نہیں بنی۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ مجھے اس چار پہیوں والی چیز کو استعمال کرنا بھی نہیں آیا۔ البتہ اس کے ساتھ شغل میلا ضرور کیا ہے۔
استعمال تب سیکھیں گے جب اگر کبھی یہ ہمارے گھر کی زینت بنی تو۔
موٹر سائیکل سے تو چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ اس لیے فی الوقت تو ووٹ اسے کے حق میں جاتا ہے۔
ویسے آج کل موٹر سائیکل بھی ہاتھ میں نہیں۔ لیکن امید ہے کہ جلد ہی ایک چمچماتی ہوئی سی ہاتھ میں آجائے گی:battingeyelashes:


چوتھا سوال برش یا مسواک۔

کوئی شک نہیں کہ مسواک کی خوبیاں بے شمار ہیں۔
لیکن مسواک بہت کم استعمال میں آئی ہے۔
سفیدے کی بھی اور زیتون کی بھی۔
برش ہی استعمال میں رہتا ہے۔ ٹوٹھ پیسٹ اکثر اوقات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی گولگیٹ تو کبھی اسپارکل۔۔۔۔
لیکن اگر کبھی دانتوں میں ایکسٹرا چمک دھمک کی کی ضرورت ہو تو پھر عثمانی منجن سے بہتر کچھ نہیں:biggrin:


پانچواں سوال بوٹ یا چپل

تو اس کے لیے میرا جواب وہی سمجھ لیں جو میں‌ نے سب سے پہلے سوال کے لیے دیا۔
 

فہیم

لائبریرین
اور اگر کسی دن پینٹ‌ شرٹ اور شلوار قمیض دونوں میں‌ سے کچھ نہ ملے۔۔۔ تو:noxxx:
 

فہیم

لائبریرین
لیکن بنیان کا کمبینیشن تو دھوتی کے ساتھ بنتا ہے۔
پائجامے کے ساتھ نہیں۔


اور اب میں سوچ رہا ہون کہ شمشاد بھائی دھوتی باندے اور بنیان پہنے اپنی کیمرے ڈرائیو کرتے ہوئے کیسے لگیں گے:rolleyes:
 

شمشاد

لائبریرین
یہ دھوتی اور بنیان کا combination بنگال میں ہوتا ہے۔ بلکہ بنیان بھی وہ اکثر اتار کر کندھے پر رکھ لیتے ہیں۔ جہاں کوئی اپنے سے بڑا ملا، فوراً بنیان پہن کر اپنے آپ کو مہذب بنا لیتے ہیں۔

یہاں بنیان اور پائجامے کا ساتھ ہے۔ اوپر ثوب پہن لیتے ہیں۔ اور ہاں بنیان یہاں آدھے بازو والی زیادہ استعمال ہوتی ہے۔
 
Top