شمشاد بھائی تو کچھ لکھ ہی ہیں رہے۔
چلو میں ہی کچھ لکھ مارتا ہوں۔
اہم اہم۔۔۔
تو جی پہلا سوال پینٹ شرٹ یا شلوار قمیض۔
مجھے دونوں ہی پسند ہیں۔
موقعے کی مناسبت سے دونوں سوٹوں کا استعمال کرتا ہوں۔
عام طور پر پینٹ شرٹ ہی پہنتا ہوں اور جمعے کے دن شلوار قمیض۔
دوسرا سوال سگریٹ یا حقہ۔
یہاں آکر میں خاموش ہوں۔
ویسے تو سگریٹ شادی کے بعد کی چیز ہے اور حقہ دادا بننے کے بعد کی
لیکن آج کل تو زمانہ یہ ہے کہ سگریٹ آپ کو اسکول کے بچے بھی پیتے ہوئے مل جائیں گے۔
اس لیے جب یہ رول ٹوٹ ہی گیا تو ہم نے بھی سوچ رکھا ہے کہ ہم اس کو برابر کریں گے۔
اور نہ ہی شادی کے بعد سگریٹ پیے گے اور نہ ہی دادا بننے کے بعد حقہ
ویسے اگر بات تمباکو کی کی جائے تو سگریٹ اور حقہ دور میں پان اور گٹکے جیسی چیزوں تک سے اللہ کا کرم ہے کہ محفوظ ہوں۔
تیسرا سوال موٹر سائیکل یا کار۔
کار جیسی چیز تو ابھی تک اپنے گھر کی زینت نہیں بنی۔ اور شاید یہی وجہ ہے کہ مجھے اس چار پہیوں والی چیز کو استعمال کرنا بھی نہیں آیا۔ البتہ اس کے ساتھ شغل میلا ضرور کیا ہے۔
استعمال تب سیکھیں گے جب اگر کبھی یہ ہمارے گھر کی زینت بنی تو۔
موٹر سائیکل سے تو چولی دامن کا ساتھ رہا ہے۔ اس لیے فی الوقت تو ووٹ اسے کے حق میں جاتا ہے۔
ویسے آج کل موٹر سائیکل بھی ہاتھ میں نہیں۔ لیکن امید ہے کہ جلد ہی ایک چمچماتی ہوئی سی ہاتھ میں آجائے گی
چوتھا سوال برش یا مسواک۔
کوئی شک نہیں کہ مسواک کی خوبیاں بے شمار ہیں۔
لیکن مسواک بہت کم استعمال میں آئی ہے۔
سفیدے کی بھی اور زیتون کی بھی۔
برش ہی استعمال میں رہتا ہے۔ ٹوٹھ پیسٹ اکثر اوقات تبدیل ہوتے رہتے ہیں۔ کبھی گولگیٹ تو کبھی اسپارکل۔۔۔۔
لیکن اگر کبھی دانتوں میں ایکسٹرا چمک دھمک کی کی ضرورت ہو تو پھر عثمانی منجن سے بہتر کچھ نہیں
پانچواں سوال بوٹ یا چپل
تو اس کے لیے میرا جواب وہی سمجھ لیں جو میں نے سب سے پہلے سوال کے لیے دیا۔