آپ کو نئی فورم کی کونسی فیچر پسند آئی ہے۔۔؟

یوسف-2

محفلین
مجھے تو " فائل اَپ لوڈ کریں" والی آپشن پسند آئی۔ غالبا" یہ پہلے نہیں تھی۔ اسے "بلا اجازت" استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔:)
 
فہیم

لائبریرین
اگر ہم سے پوچھا جائے تو ہمیں تو زین فورو میں سب سے اچھا جو لگا ہے وہ ہے!
نبیل بھائی کی خوشی :)
کہ جب سے وی بلیٹن سے زین فورو پر منتقلی ہوئی ہے حضرت کی خوشی سے بانچھیں کھلی جارہی ہیں :)
اب اس سے اچھا فیچر بھلا کیا ہوگا کہ نبیل بھائی بہت زیادہ فرینڈلی ہوگئے ہیں:)
 
نبیل

تکنیکی معاون

ہا ہا ۔۔
مجھے بھی تم اپگریڈ کے بعد بہت پسند آ رہے ہو۔ فورم کی اپگریڈ، تمہاری نہیں۔ :)
تم بھی فورم کی اپگریڈ کے بعد بہت سیانے ہوگئے ہو۔
 
میرے پاس سسٹم میں صرف علوی نستعلیق ہی نصب ہے، لیکن فورم کا تِھیم اسے بھی استعمال نہیں کر رہا کیونکہ سٹائل شیٹ میں "Alvi Nastaleeq" درج ہے، جبکہ فونٹ کا پورا نام "Alvi Lahori Nastaleeq" ہے۔ :)

ہم نے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ کیا اب آپ محفل کو علوی لاہوری نستعلیق میں دیکھ پا رہے ہیں؟ :)
 
کچھ کلرز بہت ہلکے ہیں، پڑھنے میں دقت کا سامنا ہے

ہلکے رنگوں میں تو ایسی چیزیں رکھی گئی ہیں جو کم استعمال ہونے والے آپشن ہیں۔ جو پڑھنے والی چیزیں ہیں وہ تو واضح رنگوں میں ہیں۔ کیا آپ کی جانب سے کسی مخصوص حصے کی جانب اشارہ مل سکتا ہے جہاں توجہ دینے کی ضرورت ہو؟ :)
 
imsabir

محفلین
فورم کی تیز رفتاری کافی بہتر ہوگئی ہے۔ اور کلر کافی اچھے ہیں اور اطلاعات اور ان باکس کا خود کار اپ دیٹ بھی کافی بہتریں چیز لگی ہے
 
بشیر احمد

محفلین
مجھے تو زین فورو کی سب بڑی خوبی یہی نظر آئی رہی کہ یہ عنقریب
اردو وی بلیٹن کو یاد ماضی بنادے گا ۔
اور پھر باقی مانندہ فورم ایسے دکھائی دیں گے
جیسے پی ایچ بی بی وغیرہ سے وی بلیٹں پر منتقلی کے بعد
پی ایچ بی بی بیسڈ فورمس
اسپیڈ بہت اچھی لگی ، ایڈیٹر میں لکھتے ہوئے بھی بہت اچھا لگا رہا ہے ۔
لیکن لگتا ہے کچھ فیسٹلیز ابھی غیر فعال کی ہوئی ہیں جن کی فعالیت کے بعد بہت ہی اچھا لگے گا ۔
 
سعادت

تکنیکی معاون
ہم نے کچھ تبدیلیاں کی ہیں۔ کیا اب آپ محفل کو علوی لاہوری نستعلیق میں دیکھ پا رہے ہیں؟ :)

بالکل دیکھ پا رہا ہوں۔ :) بس صرف وہ کارڈ، جو اراکین کے ناموں پر کِلک کرنے سے ظاہر ہوتا ہے، اُس میں علوی نستعلیق استعمال نہیں ہو رہا، باقی ہر جگہ موجود ہے۔
 
باذوق

محفلین
فورم ٹاپ نیوی گیشن میں breadcrumb اسٹائل نمایاں اور خوبصورت لگ رہا ہے۔ بس ذرا سا فانٹ سائز بڑا کر دیجئے تو مناسب رہے گا۔ کم از کم 14 پکسل تو رہنا چاہیے جبکہ اس وقت 11px ہے۔

سٹائل شیٹ میں "Alvi Nastaleeq" درج ہے، جبکہ فونٹ کا پورا نام "Alvi Lahori Nastaleeq" ہے۔
اسٹائل شیٹ میں تو multiple فانٹ نام ڈیفائن کئے جا سکتے ہیں لیکن ایڈیٹر کی jscript فائل میں ڈراپ ڈاؤن کیلیے صرف ایک ہی نام استعمال میں آ سکتا ہے۔ "نفیس ویب نسخ" نام سے یہ تین alternate فانٹ :
Nafees Web Naskh,Nafees Pakistani Web Naskh,Nafees Pakistani Naskh
دینے کیلیے js فائل میں کیا کرنا ہوگا؟
 
بالکل دیکھ پا رہا ہوں۔ :) بس صرف وہ کارڈ، جو اراکین کے ناموں پر کِلک کرنے سے ظاہر ہوتا ہے، اُس میں علوی نستعلیق استعمال نہیں ہو رہا، باقی ہر جگہ موجود ہے۔

اف! چونکہ وہ تبدیلی اسٹائل پراپرٹی سے باہر کی گئی تھی اس لئے رہ گئی۔ ابھی تبدیل کیئے دیتے ہیں۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
ویسے تو سب ٹھیک ٹھاک ہے۔
بس ایک عدد پورٹل مل جائے
اور ساتھ میں وقت کی مناسبت سے پوسٹس دیکھنے کی سہولت تو کیا ہی بات ہو۔
 
فہیم

لائبریرین
پہلی کے لیے شکریہ۔
دوسری اگر آپ کی سمجھ نہیں آئی
تو پھر شاید ہم ہی کچھ غلطی کررہے ہوں۔
وہ ہوتا ہے نہ۔
ایک گھنٹہ پرانے، ایک دن پرانے، دو دن پرانے، تین تین پرانے پیغامات وغیرہ وغیرہ۔
 
پہلی کے لیے شکریہ۔
دوسری اگر آپ کی سمجھ نہیں آئی
تو پھر شاید ہم ہی کچھ غلطی کررہے ہوں۔
وہ ہوتا ہے نہ۔
ایک گھنٹہ پرانے، ایک دن پرانے، دو دن پرانے، تین تین پرانے پیغامات وغیرہ وغیرہ۔

تازہ ترین پیغامات کئی صفحات پر محیط ہو سکتے ہیں۔ ان کو دور تک دیکھتے جائیں۔
 
Top