آپ کو نئی فورم کی کونسی فیچر پسند آئی ہے۔۔؟

چوڑائی کا کوئی ایسا پنگا نہیں۔
پہلے وی بلیٹن پر بھی سائیڈ پر ہی نمودار ہوتی تھیں۔
ابھی آپ دیکھیں کہ نیچے ہونے میں ایک تو ہمیں ویسے ہی پسند نہیں اور دوسرا وہاں تازہ ترین پیغامات کو لیے کر صرف لائنز ہی نمودار ہورہی ہیں۔
جبکہ سائیڈ میں ہونے پر یہ تعداد 8-10 تک ہوسکتی ہے۔

اور ٖآپ یہ بھی جانتے ہیں کہ تازہ ترین پیغامات کا ایک باقاعدہ صفحہ بھی موجود ہے۔ لہٰذا پورٹل پیج پر جانے کی ضرورت ہی نہیں۔ :)
 
وہ تو خیر پہلے بھی ہوتا تھا۔
لیکن ہمیں ذاتی طور پر پورٹل پر بسیرا کرنا پسند ہے۔

حالانکہ پورٹل پیج سلو ہوتا ہے اور اس کو لوڈ کرنے پر سرور کے زیادہ ریسورسیز ضائع ہوتے ہیں۔ پورٹل باقاعدہ محفلین کے لئے نہیں ہوتا بلکہ کبھی کبھار آنے والوں اور زائرین کے لئے ہوتا ہے۔ :)
 
فہیم

لائبریرین
حالانکہ پورٹل پیج سلو ہوتا ہے اور اس کو لوڈ کرنے پر سرور کے زیادہ ریسورسیز ضائع ہوتے ہیں۔ پورٹل باقاعدہ محفلین کے لئے نہیں ہوتا بلکہ کبھی کبھار آنے والوں اور زائرین کے لئے ہوتا ہے۔ :)

اب ہم کیا کریں کہ ہمیں ٹیوٹا کرولا کا 1980 کا ماڈل ہی چلانے میں مزہ آتا ہے نہ کہ بگاٹی ویرن چلانے میں:)
لیکن خیر اگر تو یہ ممکن نہیں تو مینج تو ہم مار ہی لیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
جو مراسلہ ایک دفعہ دیکھ لیا، وہ دوبارہ نظر نہیں آتا جبتک کوئی دوسرا رکن اس میں کچھ پوسٹ نہ کر دے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔
 
جو مراسلہ ایک دفعہ دیکھ لیا، وہ دوبارہ نظر نہیں آتا جبتک کوئی دوسرا رکن اس میں کچھ پوسٹ نہ کر دے۔ ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

ایسا اس لئے ہوتا ہے تاکہ فہرست چھوٹی ہوتی رہے۔ ویسے آپ خواندہ اور غیر خواندہ سبھی حالیہ پیغامات دیکھنا چاہئیں تو اس کے لئے بھی ربط موجود ہے۔ :)
 
اب ہم کیا کریں کہ ہمیں ٹیوٹا کرولا کا 1980 کا ماڈل ہی چلانے میں مزہ آتا ہے نہ کہ بگاٹی ویرن چلانے میں:)
لیکن خیر اگر تو یہ ممکن نہیں تو مینج تو ہم مار ہی لیں گے۔

دل چھوٹا نہ کریں، ہم نے کچھ مزید تبدیلیاں کی ہیں پورٹل پیج پر۔ اب وہاں آن لائن اسٹاف اور تازہ ترین یوزر اسٹیٹس اپڈیٹ کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ نیز حالیہ پیغامات کی تعداد تین سے بڑھا کر پانچ کر دی گئی ہے اور نیوز بلاک سے اوپر رکھ دیا گیا ہے تاکہ اس تک رسائی سہل ہو۔ امید ہے کہ نیا لے آؤٹ پسند آئے گا۔ ہم تو سوچ رہے تھے کہ تین کالمی لے آؤٹ سیٹ کر دیں لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سبھی کے پاس وائڈ اسکرین مانیٹر دستیاب نہیں ہوتے۔ :)
 
ہمممممم،
یہ تو آپ نے زیادہ اچھا کردیا :)
شاید اصل الجھن کی وجہ نیوز بلاک کا اوپر ہونا ہی تھا۔
اب وہ الجھن دور ہوگئی :)
 
:)
آپ ماشاءاللہ جینیئس بندے ہیں اور ہماری سوچ کر اچھے انداز میں سمجھ لیتے ہیں۔
اس لیے ہمیں معلوم تھا کہ آپ کچھ نہ کچھ اچھا کردیں گے :)

سردیوں میں مکھن کچھ سستا ہو جاتا ہے کیا قبلہ؟ :)

خیر مذاق بر طرف، یہ تو آپ کی محبت ہے۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
پورٹل پیج فی الحال ڈیفالٹ سیٹنگز اور لے آؤٹ کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے۔ اس پورٹل سسٹم میں کافی پوٹینشل ہے۔ انشاءاللہ وقت کے ساتھ اس کا استعمال بہتر بناتے رہیں گے۔
 
پورٹل پیج فی الحال ڈیفالٹ سیٹنگز اور لے آؤٹ کے ساتھ استعمال ہو رہا ہے۔ اس پورٹل سسٹم میں کافی پوٹینشل ہے۔ انشاءاللہ وقت کے ساتھ اس کا استعمال بہتر بناتے رہیں گے۔

ہم نے تھوڑی سی کسٹمازیشن کر دی ہے لہٰذا اب یہ طے شدہ نہیں رہا۔ تبدیلیوں کی تفصیلات پچھلے مراسلوں میں بیان کر چکے ہیں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
ہم نے تھوڑی سی کسٹمازیشن کر دی ہے لہٰذا اب یہ طے شدہ نہیں رہا۔ تبدیلیوں کی تفصیلات پچھلے مراسلوں میں بیان کر چکے ہیں۔ :)

شکریہ ابن سعید۔ دراصل میرا آئیڈیا پورٹل پیج کو فورم کے فیچر کونٹینٹ کو نمایاں کرنے کے لیے استعمال کے لیے ہے۔ آئیڈیا یہ ہے کہ نیوز یا میگزین پیج کے انداز میں لیڈ، فیچر وغیرہ ترتیب کے ساتھ دکھائے جائیں اور یہ سب مناسب تھمب نیلز یا کیپشن امیجز کے ساتھ دکھائے جائیں۔ میرے خیال میں اس طرح فورم کے پورٹل پیج کی افادیت بڑھے گی۔ لیکن اس کے لیے کچھ کسٹم بلاک ڈیویلپ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ اس پورٹل سسٹم میں منتخب مراسلات کو نیوز سلائیڈ یا اکارڈین میں دکھانے کی فیچر بھی شامل ہے لیکن ان کے استعمال کے لیے بھی متعلقہ مراسلات میں تصاویر شامل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔
 
الم

محفلین
سب سے بہترین اےجیکس کا استعمال لگا تمام جگہوں پہ۔ اس سے پیج ریلوڈنگ سے بچت ہو گئی جیسے تدوین وغیرہ میں انتظار کرنا پڑتا تھا اب سب ختم۔نیوز فیڈز بھی بہت اچھے لگے۔
 
راج

محفلین
تھیم بہت خوبصورت ہے یعنی رنگ اور سب سے اہم تھریڈ میں فونٹ سائز بہت واضح ہے۔
بہت ہی شاندار
 
Top