آپ کو نئی فورم کی کونسی فیچر پسند آئی ہے۔۔؟

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

زین فورو کی آفیشل فورم پر ایک زمرہ Have you seen..? کے نام سے موجود ہے جس میں زین فورو کی مختلف فیچرز کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔ اب جبکہ محفل فورم بھی زین فورو سوفٹویر پر چل رہی ہے تو یقیناً آپ دوست بھی اس کی مختلف نئی فیچرز کو دریافت کر رہے ہوں گے۔ میں انشاء اللہ نئی فورم کے استعمال سے متعلق تفصیلات فراہم کرنے کے لیے جلد ہی علیحدہ سے ٹیوٹوریل پیش کرنے کا آغاز کروں گا۔ یہ تھریڈ شروع کرنے کا مقصد صرف نئی فورم کی نئی فیچرز کے بارے میں آپ دوستوں کے تاثرات جاننا ہے جو کہ آپ نے فورم پر دریافت کی ہوں۔ اس طرح باقی دوستوں کی معلومات میں بھی اضافہ ہوگا۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ دھاگہ نئی فورم کے بگ رپورٹ کرنے کے لیے نہیں ہے۔ اس کے لیے میں ایک اور تھریڈ شروع کروں گا۔

لیجیے سب سے پہلے میں ایک فیچر کے بارے میں بتاتا ہوں۔ اوپر ممبران والے ٹیب پر ماؤس لیجائیں تو ایک ڈراپ ڈاؤن مینو کھلے گا جس میں حالیہ سرگرمی کے ربط پر جا کر آپ محفل فورم پر ارکارن محفل کی حالیہ سرگرمیوں کو ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ اب آپ بتائیے کہ آپ کو نئی فورم کی کونسی فیچر پسند آئی ہے؟ :)
 
الف نظامی

لائبریرین
السلام علیکم۔ نئے فورم کی شکل کافی بہتر ہے صرف ایک کمی محسوس ہو رہی ہے کہ متن نستعلیق فانٹ میں نہیں نظر آ رہا۔
 
مغزل

محفلین
فی الحال تو محفل میں آوارہ گردی کررہا ہوں تاکہ مانوس ہوجاؤں ۔ مجھے تو تو پچھلے نظام سے تیز تر محسوس ہوا ۔ تھوڑی سی اجنبیت تو بہر حال ہوتی ہے مگر رفتہ رفتہ نئے نظام کے جواہر سامنے آئیں گے۔ چند ایک معروضات متعلقہ لڑیوں میں شامل کی ہیں۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم۔ نئے فورم کی شکل کافی بہتر ہے صرف ایک کمی محسوس ہو رہی ہے کہ متن نستعلیق فانٹ میں نہیں نظر آ رہا۔

لگتا ہے تم نے جمیل نوری نستعلیق نہیں انسٹال کیا ہوا۔ انسٹال کرنے میں ہرج کوئی نہیں ہے۔ دوسری جانب ہم بھی علوی نستعلیق کو فال بیک کے طور پر شامل کر لیں گے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
آپ دوست نوٹ کریں گے کہ فورم میں پرانے وی بلیٹن والے روابط کو نئے روابط پر ری ڈائریکٹ کر دیا گیا ہے۔
فی الوقت پرانے پی ایچ پی بی بی والے والے روابط کام نہیں کر رہے لیکن امید کرتا ہوں کہ ان کے ری ڈائریکٹس بھی جلد فراہم کر دیے جائیں گے۔
 
لگتا ہے تم نے جمیل نوری نستعلیق نہیں انسٹال کیا ہوا۔ انسٹال کرنے میں ہرج کوئی نہیں ہے۔ دوسری جانب ہم بھی علوی نستعلیق کو فال بیک کے طور پر شامل کر لیں گے۔

نبیل بھائی، علوی نستعلیق بھی فال بیک کے طور پر شامل ہے۔ برادرم الف نظامی یا تو ڈیفالٹ تھیم استعمال کر رہے ہیں یا پھر ان کی مشین میں جمیل اور علوی نستعلیق میں سے ایک بھی شامل نہیں۔ :)
 
ہمیں تو اس کے مکالمے یا کنورسیشن کا فیچر پسند آیا۔ اب مشاورت کے لئے علیحدہ فورم بنانے ی ضرورت نہیں پڑے گی۔ کیوں کہ یہ ذاتی پیغامات اور عام فورم پیغامات کی درمیانی شئے ہے۔ :)
 
مقدس

لائبریرین
مجھے تو سارے کا سارا فورم اچھا لگ رہا ہے۔۔۔ بس آئی ہوپ کہ یہ انٹرینٹ ایکسپلورر پر بھی اسی سپیڈ کے ساتھ چلے۔۔ کیونکہ میرے پاس آفس میں صرف انٹرنیٹ ایکسپلورر ہے
 
سعادت

تکنیکی معاون
نبیل بھائی، علوی نستعلیق بھی فال بیک کے طور پر شامل ہے۔ برادرم الف نظامی یا تو ڈیفالٹ تھیم استعمال کر رہے ہیں یا پھر ان کی مشین میں جمیل اور علوی نستعلیق میں سے ایک بھی شامل نہیں۔ :)

میرے پاس سسٹم میں صرف علوی نستعلیق ہی نصب ہے، لیکن فورم کا تِھیم اسے بھی استعمال نہیں کر رہا کیونکہ سٹائل شیٹ میں "Alvi Nastaleeq" درج ہے، جبکہ فونٹ کا پورا نام "Alvi Lahori Nastaleeq" ہے۔ :)
 
mfdarvesh

محفلین
اوتار کافی بڑے سائز کے ہیں اور فورم کچھ روشن روشن سا ہے
فونٹ کچھ چھوٹے ہیں مگر ان کو سیٹ کرنے میں کچھ وقت ملے گا، ٹیکسٹ کا سائز ٹھیک نظر آرہا ہے
 
میرے پاس سسٹم میں صرف علوی نستعلیق ہی نصب ہے، لیکن فورم کا تِھیم اسے بھی استعمال نہیں کر رہا کیونکہ سٹائل شیٹ میں "Alvi Nastaleeq" درج ہے، جبکہ فونٹ کا پورا نام "Alvi Lahori Nastaleeq" ہے۔ :)

اوہ تو یہ بات ہے۔ اگلی تبدیلی میں ہم نیا نام بھی شامل کر دیں گے ان شاء اللہ۔ :)
 
arifkarim

معطل
اصل میں اردو کمیونٹی میں علوی نستعلیق مختلف ناموں سے ریلیز کیا گیا ہے اسلئے سب کے پاس ایک جیسا ورژن نہ ہونے کی وجہ سے اس قسم کے مسائل آتے رہتے ہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
فی الحال تو یہی دیکھا ہے کہ خاصی تیر رفتاری ہے۔
ابھی وقت نہیں ملا کہ تفصیل سےدیکھ سکوں۔
 
عثمان

محفلین
بھئی کوئی ایک فیچر ہو تو بتائیں! :)
فورم کافی تیز رفتار ہے۔ ابھی تو ہم اسے پکڑنے کی ہی کوشش کررہے ہیں۔ :)
 
ابوشامل

محفلین
بہت شاندار :) نبیل اور سعود بھائی مبارکباد کے مستحق ہیں۔ عرصے بعد محفل پر آنا ہوا ہے اور یہ تبدیلی خوشگوار محسوس ہو رہی ہے۔
 
Top