آپ کا کیمرہ

طالوت

محفلین
جی شمشاد ۔۔ دو ہزار میں تو خاصا اچھا کیمرا مل جائے گا ۔۔ مگر بجٹ بڑھانا ذرا مشکل ہے ، عام ڈیجیٹل کیمرے تو چار پانچ سو ریال میں با آسانی مل جاتے ہیں ۔۔ Xtra تو کافی دور پڑتا ہے Best پر دیکھوں گا ساتھ ہی جریر پر بھی ۔۔ کارفور کے معاملے میں آپ کہہ سکتے ہیں کہ غالبا اس قسم کی چیزوں میں سب سے مناسب قیمت ہوتی ہے؎
وسلام
 

شمشاد

لائبریرین
ظہیر بھائی میرا مشورہ ہے کہ عام ڈیجیٹل کیمرے جو چار پانچ سو ریال میں ملتے ہیں، ان پر پیسے نہ ہی خرچ کریں۔ کسی نہ کسی طرح ہزار تک چلے ہی جائیں۔
 
میں تو بھائیو Nikon Coolpix L11 استعمال کر رہا ہوں۔ چھ میگا پکسل کیمرہ ہے۔ اسی کو استعمال کر کر کے تھوڑی بہت فوٹو گرافی سیکھی ہے۔ اچھا خاصا رزلٹ ہے۔ کیم کورڈر کا شوق بھی اس سے پورا ہوجاتا ہے۔

images
 

فاتح

لائبریرین
یہ ایس ایل آر سے آپ کی کیا مراد ہے ؟

ایس ایل آر دراصل سنگل لینس ریفلیکس کا مخفف ہے۔

سادہ (نان ایس ایل آر) کیمروں میں اوپر ایک چھوٹی سی کھڑکی بنی ہوتی ہے جسے ویو فائنڈر کہا جاتا ہے جس کا تصویر کھینچنے والے لینس سے کوئی ربط نہیں ہوتا۔
جب کہ ایس ایل آر سے مراد ایسا کیمرا ہے جس میں دیکھنے اور تصویر کھینچے کے لیے ایک ہی لینس استعمال ہوتا ہے۔ ذیل کی تصویر ملاحظہ ہو کہ کیسے ایک ہی لینس سے تصویر کو بیک وقت فلم اور ویو فائنڈر پر منعکس کیا جاتا ہے:
slr2.gif


لیکن آج کل یہ اصطلاح کسی حد تک غلط طور پر ایسے کیمرا کے لیے بھی استعمال کی جا رہی ہے جس میں لینس تبدیل کیے جا سکتے ہوں۔ حالانکہ لینس تبدیل کرنے کی خصوصیت کا ایس ایل آر سے کوئی واسطہ نہیں۔
 

شاہ فیصل

محفلین
فاتح بھائی آپکی بات درست ہے کہ ڈی ایس ایل آر اور عدسے تبدیل کرنے کی خصوصیت دو مختلف چیزیں ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ ابھی تک کوئی ایسا کیمرا نہیں آیا جو ڈی ایس ایل آر نہ ہو لیکن عدسے تبدیل کیے جا سکتے ہوں۔ دوسری طرف تقریبا ہر نیا ڈی ایس ایل آر عدسے تبدیل کرنے کی سہولت بھی دیتا ہے۔ :)
 

زیک

مسافر
میرے پاس ابھی تک نائکن ڈی 80 ہی ہے۔ ایک 55 تا 300 ملی میٹر لینز اور فلیش بھی خریدی تھی کسی زمانے میں۔

اکثر اچھی تصاویر ایس ایل آر ہی سے لیتا ہوں مگر فوری آن لائن کرنے کو یا جلدی مین آئی فون کا بھی کافی استعمال کرتا ہوں۔
 
Top