آپ کا کیمرہ

زیک

مسافر
ابھی تک کوئی آئیڈیا نہیں آیا کسی کو کہ میں شروع شروع میں کونسا کیمرہ یوز کروں ہاتھ صاف کرنے کے لیے کم خرچ میں جیسے یوزڈ میں آئی فون ایٹ یا ڈی ایس ایل کیمرہ جس سے سینامیٹک وڈیوز اچھی بن جائیں اور بجٹ بس چالیس پچاس ہزار سے اوپر کا نہ ہو
آپ کے بجٹ کے مطابق فون ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ کوشش کریں کہ فون دو تین سال سے زیادہ پرانا ماڈل نہ ہو۔
 
اگر تو موبائل وغیرہ سے شروع میں کام چلانا چاہتے ہیں تو یہ دیکھئیے آئی فون 7 کا رزلٹ
ifone7-1.jpg

ifone7-2.jpg

اور یہ ہے آئی فون 11 پرو کا رزلٹ
ifone11pro-1.jpg

ifone11pro-2.jpg

اگر ویڈیو کوالٹی دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ بھی دکھا دیں گے۔
کل تک اپنے کیمرہ کا رزلٹ بھی دکھاتے ہیں۔ ہمارا بس اتنا ہی تجربہ ہے۔
بہت ہی زبردست رزلٹ ہے آئی فون 11 کا یہ موبائل ہے کتنے کا؟
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
آئی سیون سے پنک کلر کا پھول اچھا ہے اور یلو والا جو بڑا ہے وہ اچھا ہے مگر چھوٹا والا کچھ بلر لگ رہا ہے اور الیون سے سفید پھول اتنا شارپ نہیں آیا جیسا پرپل آیا ہے ایسا کیوں ہوتا ہے کون بتائے گا؟

کیا یہ دونوں الیون سے بنائی ہیں؟ روشنی کم لگ رہی ہے بہت زیادہ برائٹ کرنے کے لیے کیا الگ سے ایڈیٹنگ کرنی ہوتی ہے؟

معذرت کہ ذہن میں نجانے کیوں 11 رہ گیا۔ آئی فون 12 پرو ہے۔
 
آپ کے بجٹ کے مطابق فون ہی آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ کوشش کریں کہ فون دو تین سال سے زیادہ پرانا ماڈل نہ ہو۔
بہت شکریہ بھائی صاحب کل میں نے کافی وقت یوٹیوب دیکھا اور کیمرہ یوز کرنے کی تین باتیں نوٹ کرلیں تھیں آئی ایس او اور شٹر اسپیڈ اور اپرچر اور بہت سارے سینامیٹک مووز بھی دیکھے اور سمجھنے کی بھی کوشش کی۔ اب کوشش کروں گا کہ لینسز کا یوز بھی تھوڑا تھوڑا سمجھوں اور ایک جگہ دیکھا کہ موبائل میں وائیڈ اینگل لینس یوز ہوتا ہے دراز پر جاکر دیکھا تو بہت سستا مل رہا تھا ۳۰۰ کے آس پاس تو کیا آئی فون ۸ اگر لوں تو کیا اس میں بھی وائیڈ اینگل لینس لگانا پڑتا ہے یا کوئی ضرورت نہیں ہوتی؟
 
عرفان سعید

محفلین
پرانے وقتوں میں ابو کا مینولٹا کا ایس‌ایل‌آر فلم کیمرہ بھی کافی استعمال کیا۔
آپ نے مینولٹا کا ذکر کیا تو کچھ تجسس ہوا کہ کبھی آپ نے ونٹیج لینزز کو ڈیجٹیل کیمرے پر اڈاپٹ کر کے استعمال کیا ہے؟ اگر ہاں، تو کیسا تجربہ رہا؟
 
زیک

مسافر
آپ نے مینولٹا کا ذکر کیا تو کچھ تجسس ہوا کہ کبھی آپ نے ونٹیج لینزز کو ڈیجٹیل کیمرے پر اڈاپٹ کر کے استعمال کیا ہے؟ اگر ہاں، تو کیسا تجربہ رہا؟
نائکن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس کے اکثر ڈی ایس ایل آر پرانے لینزز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن چونکہ میں نائکن پر 2008 سے ہوں اس لئے ونٹیج لینز استعمال نہیں کئے
 
عرفان سعید

محفلین
نائکن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس کے اکثر ڈی ایس ایل آر پرانے لینزز بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ لیکن چونکہ میں نائکن پر 2008 سے ہوں اس لئے ونٹیج لینز استعمال نہیں کئے
آجکل پرانے لینز Sony a6400 کے ساتھ استعمال کرنے کا سودا ذہن میں سمایا ہوا ہے۔ تجربے کے طور پر کینن FD ماؤنٹ کا لینز سونی پر آزمایا۔ بالکل آٹومیٹک گاڑی سے اچانک مینول کار ڈرائیو کرنے والے احساسات تھے، لیکن لطف آیا!
 
اس کا اڈاپٹر دستیاب ہے؟

پرانے لینز پر چونکہ اپرچر رنگ ہوتا تھا لہذا فل مینول موڈ میں استعمال ہو سکتے ہیں اور دلچسپ رزلٹ دیتے ہیں۔ لیکن بہت سے لینز 24 میگاپکسل ریزولوشن پر مکمل شارپ نہیں
 
زیک

مسافر
زیک
میری متفرق تصاویر ۔۔۔
1000 مم کا لینز اگر آپ نے استعمال کیا ہے تو کون سا؟ اور کیسا تجربہ رہا؟
نائکن کا 80-400mm رینٹ پر لیا تھا۔ ٹیمرون کا 150-600 بھی آسانی سے مل جاتا ہے۔ 600mm ڈی ایکس باڈی پر 900 کا کام دیتا ہے۔ اس سے زیادہ کے لئے تنزانیہ سفاری میں نائکن کا پوائنٹ اینڈ شوٹ کیمرہ P900 بھی استعمال کیا جو 2000 ملی میٹر کے برابر جاتا ہے
 
عرفان سعید

محفلین
سونی کا مررلیس بکوا دیا بیگم نے! اب کینن کا R10خریدا ہے-
اگر آپ کینن پر منتقلی کا سوچ رہے ہیں اور فل فریم ترجیح نہیں تو R10 یا زیادہ فیچر کے لیے R7، کی آپشن ہے۔
اگرچہ مررلیس پر منتقلی کے بعد کیمرے کا لینز ماؤنٹ ای-ایف سے آر-ایف میں تبدیل ہو گیا ہے لیکن کینن کے پرانے ای-ایف لینز مناسب آڈاپٹر کے ساتھ بہت اچھا ساتھ دے رہے ہیں۔ ابھی تک کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔
 
زیک

مسافر
موجودہ ایس ایل آر چھ سات سال سے میرے پاس ہے۔ جب بھی لینز تبدیل کرتا ہوں کافی احتیاط کرتا ہوں کہ دھول کیمرے میں نہ چلی جائے۔ لیکن اکثر باہر پھرتے ٹریک پر یا پہاڑوں جنگلوں یا ساحل پر لینز بدلنا ہی پڑتا ہے۔ حال میان میں نے نوٹ کیا کہ آسمان کی تصاویر میں ایک دھبہ سا آ رہا ہے۔ لینز صاف کرنے پر بھی ختم نہ ہوا۔ کیمرے کا سینسر کلین فنکشن بھی استعمال کیا لیکن خاص فرق نہ پڑا۔

سینسر پر یہ دھول دیکھنے کے لئے اپرچر کو ایف 22 پر سیٹ کیا۔ مینول فوکس قریب ترین رکھا اور زوم کر کے آسمان کی تصویر لی۔ اس میں آپ سینسر پر ڈسٹ سپاٹس دیکھ سکتے ہیں۔
IMG_5223.jpeg

پہلے خود سینسر صاف کرنے کا ارادہ کیا لیکن پھر کیمرہ شاپ کا آئیڈیا بہتر لگا کہ مجھے بھی صفائی کے لئے آلات خریدنے پڑتے اور شاپ کی کلیننگ کی قیمت اتنی ہی تھی۔
 
View attachment 1479

پہلے خود سینسر صاف کرنے کا ارادہ کیا لیکن پھر کیمرہ شاپ کا آئیڈیا بہتر لگا کہ مجھے بھی صفائی کے لئے آلات خریدنے پڑتے اور شاپ کی کلیننگ کی قیمت اتنی ہی تھی۔
سینسر کی صفائی کے لیے کن آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔؟
لگے ہاتھوں یہ بھی پوچھتا چلوں کہ کبھی کسی لینز کو کھول کر ٹھیک کیا ہے۔؟
 
زیک

مسافر
سینسر کی صفائی کے لیے کن آلات کی ضرورت ہوتی ہے۔؟
میں نے یہ آرڈر کرنے کا سوچا تھا:

بلوئر

سینسر سواب اور سلیوشن

کچھ لوگ سینسر برش بھی استعمال کرتے ہیں لیکن وہ کچھ مہنگا ہے۔
 
زیک

مسافر
لگے ہاتھوں یہ بھی پوچھتا چلوں کہ کبھی کسی لینز کو کھول کر ٹھیک کیا ہے۔؟
ایسا سوچیں بھی نہیں۔ ایک لینز کافی سال پہلے گرا تھا اور اس کے دو پلاسٹک کے حصے علیحدہ ہو گئے تھے اور الیکٹرانکس نظر آ رہی تھی۔ وہ ایک اچھی رپیئر شاپ کو دیا تھا جنہوں نے ٹھیک کر کے اور ٹیسٹ کر کے واپس کیا۔

لینز کے باہر کی صفائی البتہ باقاعدگی سے کرتا ہوں۔
 
Top