آپ کا کیمرہ

زیک

مسافر
اچھی کوالٹی کی ویڈیو بنانے کے لیے کون سا ڈی۔ایس۔ایل۔آر کیمرہ بہتر رہے گا؟
زیک
ڈی ایس ایل آر کی بجائے میں مررلیس کا مشورہ دوں گا۔ سونی، نائکن، کینن اور فیوجی کے مررلیس اچھے ہیں۔ آپ کے بجٹ اور دوسری ضروریات پر منحصر ہے کہ کونسے ماڈل بہتر رہیں گے۔
 
زیک

مسافر
کچھ تذبذب کا شکار ہو گیا ہوں۔
کیمروں کی دوکان پر سروے کے لیے گیا تو انہوں نے کینن 850 ڈی یا 90 ڈی کو کینن کے مررلیس پر فوقیت دی۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
کیمرہ شاید اگلے مہینے خریدوں۔
کینن مررلیس کا ایک مسئلہ اس وقت لینز ماؤنٹ کا ہے۔ بہت زیادہ ماؤنٹ ہیں جس کی وجہ سے کیمرہ اپگریڈ کرتے ہوئے آپ کے لینز شاید استعمال قابل نہ رہیں۔

سونی اور فیوجی کے مررلیس زیادہ میچور ہیں کہ وہ زیادہ عرصہ سے اس مارکیٹ میں ہیں۔ نائکن کے مررلیس بھی اچھے ہیں لیکن کینن اور نائکن نے کچھ دیر سے اس مارکیٹ میں انٹری دی۔

Dpreview پر ریویو موجود ہیں جس سے آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے
 
عرفان سعید

محفلین

یہاں تو نہیں لیکن کچھ اور ریویو دیکھے تھے۔

فن لینڈ میں کووڈ کی وجہ سے پچھلے سال نومبر سے لائبریریوں میں داخلہ ممنوع ہے، صرف کتاب لینے اور واپس کرنے جاسکتے ہیں۔ ورنہ ہیلسنکی کی سنٹرل لائبریری میں ایک مکمل فوٹو اور وڈیو سٹوڈیو ہے، جسے چھ گھنٹے کے لیے بک کر کے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ سٹوڈیو میں Sony A7 III کا کیمرہ ہے۔ لائبریری میں داخلہ ممنوع نہ ہوتا تو اب تک اسے چیک کر چکا ہوتا۔
امید ہے کہ کچھ دنوں میں لائبریری میں احتیاطی تدابیر کے ساتھ داخلہ ممکن ہو سکے گا، تب اس کیمرے کو ضرور چیک کرنے کا ارادہ ہے۔
 
محمد عمر

لائبریرین
کینن مررلیس کا ایک مسئلہ اس وقت لینز ماؤنٹ کا ہے۔ بہت زیادہ ماؤنٹ ہیں جس کی وجہ سے کیمرہ اپگریڈ کرتے ہوئے آپ کے لینز شاید استعمال قابل نہ رہیں۔

میں ایم سکس مارک ٹو استعمال کر رہا ہوں۔ اس کے لیے ماؤنٹ اڈاپٹر دستیاب ہے اور میرے پرانے تمام لینز اس پر کام کرتے ہیں۔
کینن کے مرر لیس کیمرہ مجھےپسند نہیں آیا۔ میری رائے میں یہ ویڈیو کو مدِّنظر رکھ کر ڈیزائن کیے گئے ہیں اور فوٹو گرافی کے لیے کچھ خاص آسانی نہیں۔ کنٹرول بہت زیادہ پیچیدہ ہیں۔ ویو فائنڈر کی کمی بری طرح محسوس ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ویدر شیلڈڈ نہیں ہیں اور آٹو فوکس بھی عمومی ہے۔ میری ذاتی رائے میں اگر آپ ویڈیو گرافی کو ترجیح نہیں دیتے تو ڈی ایس ایل آر ہی بہتر انتخاب ہے۔
 
نائکن نے مررلیس میں کافی حد تک ڈی ایس ایل آر والا ہی انٹرفیس رکھا ہے۔

عرفان کا سوال ہی ویڈیو گرافی کا تھا اسی لئے مررلیس کا مشورہ دیا تھا
 
عرفان سعید

محفلین
کینن مررلیس کا ایک مسئلہ اس وقت لینز ماؤنٹ کا ہے۔ بہت زیادہ ماؤنٹ ہیں جس کی وجہ سے کیمرہ اپگریڈ کرتے ہوئے آپ کے لینز شاید استعمال قابل نہ رہیں۔

سونی اور فیوجی کے مررلیس زیادہ میچور ہیں کہ وہ زیادہ عرصہ سے اس مارکیٹ میں ہیں۔ نائکن کے مررلیس بھی اچھے ہیں لیکن کینن اور نائکن نے کچھ دیر سے اس مارکیٹ میں انٹری دی۔

Dpreview پر ریویو موجود ہیں جس سے آپ کو فیصلہ کرنے میں آسانی ہو سکتی ہے
کچھ سوچ بچار اور کچھ ریویوز دیکھنے کے بعد Sony A6400 مررلیس کا ذہن بن رہا ہے، آپکی کیا رائے ہے؟
 
اچھا کیمرہ ہے۔ صرف دو باتیں: 4K30p آپ کے لئے کافی ہے؟ شدید ایکشن ویڈیو کے لئے شاید 60p بہتر ہو۔ دوسرے کیمرے میں امیج سٹیبلائزیشن نہیں ہے اگر لینز میں ہو تو آپ کو دیکھنا ہو گا کہ کم روشنی میں ویڈیو کے لئے وہ کیسا کام کرتی ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
آپکی رائے کا بہت شکریہ
4K30p آپ کے لئے کافی ہے؟ شدید ایکشن ویڈیو کے لئے شاید 60p بہتر ہو۔
فی الحال تو ٹھیک رہے گا۔ شدید ایکشن ویڈیو کے لیے ابھی ضرورت نہیں ہے۔
دوسرے کیمرے میں امیج سٹیبلائزیشن نہیں ہے اگر لینز میں ہو تو آپ کو دیکھنا ہو گا کہ کم روشنی میں ویڈیو کے لئے وہ کیسا کام کرتی ہے۔
کم روشنی میں ویڈیو کی ضرورت بھی شاید ابھی نہ ہو۔ بلکہ سٹوڈیو لائٹنگ کے ماحول میں زیادہ تر ویڈیو بنانے کا ارادہ ہے۔
 
عرفان سعید

محفلین
اچھا کیمرہ ہے۔ صرف دو باتیں: 4K30p آپ کے لئے کافی ہے؟ شدید ایکشن ویڈیو کے لئے شاید 60p بہتر ہو۔ دوسرے کیمرے میں امیج سٹیبلائزیشن نہیں ہے اگر لینز میں ہو تو آپ کو دیکھنا ہو گا کہ کم روشنی میں ویڈیو کے لئے وہ کیسا کام کرتی ہے۔
آپ کے 4K30p والے تبصرے کے بعد Sony 6400 اور Sony 6600 کے درمیان تذبذب کا شکار رہا۔ جیب کی حالت دیکھتے ہوئے آج Sony 6400 آڈر کر دیاہے۔ کچھ دنوں میں آزمانے کا موقع مل جائے گا۔
 
عرفان سعید

محفلین
بوکے ایفکیٹ کے لیے سِگما کے لینز کیسے ہیں؟
مثال کے طور پر
sigma 16 mm f 1.4
sigma-16mm-1-4-c-dc-dn_2_1.jpg

زیک
 
Top