آپ کا پسندیدہ ساؤنڈ ٹریک

ابوشامل

محفلین
آپ کو کس فلم کا کون سا ساؤنڈ ٹریک پسند ہے، مجھے فلم The Message کا ساؤنڈ ٹریک Entry to Mecca بہت پسند ہے، اسے آپ مندرجہ ذیل ربط سے سن سکتے ہیں:
Entry to Mecca
 

جہانزیب

محفلین
اس کے علاوہ مجھے Gladiator کے ساونڈ ٹریک کے علاوہ Now we are free بھی بہت پسند ہے ۔
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=iFsEQWK7wUU[/ame]
 

ابوشامل

محفلین
بہت شکریہ جہانزیب، Now we are free تو بہت شاندار ہے۔ اس کے علاوہ Braveheart اور Kingdom of Heaven کے ساؤنڈ ٹریکس بھی بہت پسند ہیں مجھے۔
 

جہانزیب

محفلین
Braveheart کی موسیقی تو لاجواب ہے ہی ۔ مجھے اس کے علاوہ The last samurai کا ساؤنڈ ٹریک بہت پسند ہے، بلکہ Braveheart, The last samurai اور Gladiator ، The last of mohicans تمام فلمیں میں ان گنت دفعہ دیکھ چکا ہوں ۔ سب سے زیادہ بار شاید Gladiator دیکھی ہے، مسلسل ایک سال تک ۔:grin:
 

جہانزیب

محفلین
اس کے علاوہ The pirates of the Caribbean کا ساؤنڈ ٹریک اگر آپ نے سنا ہو تو؟ ویڈیو اس لئے نہیں لگا رہا کہ صحفہ بہت دیر سے کھلے کا پھر باقیوں کے لئے ۔
 

ابوشامل

محفلین
Gladiator میری پسندیدہ ترین فلموں میں سرفہرست ہے۔ البتہ Pirates of the Caribbean دیکھنے کا اتفاق نہیں ہوا۔ آپ نے The Message کے ساؤنڈ ٹریکس سنے ہیں؟
 

جہانزیب

محفلین
فلم دیکھی ہے، علیحدہ سے کبھی نہیں‌ سنے، ویسے The Message دیکھتے ساؤنڈ تریک پر دھیان کم ہی جاتا ہے ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے بھی بریو ہارٹ میں amazing grace گوسپل کا ٹریک پسند ہے۔
کچھ آوازیں مجھے بہت پسند ہیں لیکن مجھے کبھی ان کا سراغ نہیں مل سکا ہے۔ 1984 کی لاس اینجلس اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں جو آرکسٹرا پلے کیا گیا تھا وہ بہت متاثر کن لگا تھا۔ اس کے علاوہ 1986 میں پاکستان اور بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ کے سلسلے میں پی ٹی وی نے کچھ موسیقی تیار کی تھی جو مجھے بہت اچھی لگتی تھی لیکن یہ بھی دوبارہ کبھی سننے میں نہیں آئی۔
 

ابوشامل

محفلین
نہیں قیصرانی بھائی سننے کا اتفاق نہیں ہوا۔ کوئی لنک دے دیں تو شاید موقع مل جائے۔

ایک کمپیوٹر گیم Stronghold Crusader کے ساؤنڈ ٹریکس بھی بہت اعلٰی قسم کے ہیں۔
یہ یوٹیوب پر سنے جا سکتے ہیں، مثلاً چند ایک یہ دیکھیے

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=9-8AlDJWLYY[/youtube]

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=iUu-CTs56Sg[/youtube]

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=Oc4AnNZcdQA[/youtube]​
 

فہیم

لائبریرین
مجھے کافی ساؤنڈ ٹریک پسند ہیں
انہیں میں سے ایک حاضر ہے
ابھی اس کو انجوائے کریں

یہ محمد حسن کا انٹری تھیم میوزک ہے۔

[ame]http://uk.youtube.com/watch?v=iYRFYH2ixjE[/ame]
 
Top