آپ نے کونسی کتابیں خریدی ہیں؟

موجو

لائبریرین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
اس دفعہ The Seven Habits of Highly Effective People خریدی ہے جانے کب وقت ملے اسے پڑھنے کا۔
 
:confused: مجھے سمجھ نہیں آتی جب لوگوں کے پاس پڑھنے کا وقت ہی نہیں ہوتا تو کتابیں لیتے کیؤں ہیں :chatterbox:
اور مجھے یہ بھی سمجھ نھیں آتی جو کام کاج کرتے ہیں انکے پاس وقت کیسے نکلتا ہے کتابیں پڑھنے کو :battingeyelashes:

:party:

‌ویسے تو اتوار کا دن ہم نے ایک گروپ بنایا ہوا ہے وہاں جاکر ہم ادبیات اور دیگر موضوعات پر گفتگو کرتے ہیں۔ کتابیں پڑھنے کے لئے میں نے یہ کیا ہے کہ ہر وقت زیر مطالعہ کتاب ساتھ گاڑی میں بھی رکھتا ہوں جہاں گاڑی کھڑی ہوتی ہے وہاں میری کتاب کھل جاتی ہے چاہے 4 سطریں ہی کیوں نہ پڑھ لوں

اور بہن باقی سب خیریت ہے نا؟
 

سویدا

محفلین
میرا معمول یہ ہے کہ رات کو سونے سے پہلے ضرور کوئی نہ کوئی کتاب پڑھتا ہوں‌

کچھ کتابیں‌اپنی سائیڈ ٹیبل پر رکھی ہوئی ہیں‌ان سے جستہ جستہ مطالعہ کرتا رہتا ہوں‌ جب وہ پوری ہوجاتی ہیں‌تو ان کو شیلف میں‌رکھ کر اور دو چار کتابیں‌نکال لیتا ہوں‌

اگر رات کو سونے سے پہلے پڑھنے کا مطالعے کا معمول بنا لیا جائے تو اس کی آہستہ آہستہ عادت بھی ہوجاتی ہے اور پھر مزہ بھی آنے لگتا ہے پھر ایک وقت ایسا آتا ہے کہ پڑھے بغیر نیند ہی نہیں‌آتی

جس کو کتاب گردی کا شوق نہ ہو اب وہ یہ چاہے کہ آج ایک دن میں‌یہ ذوق اس میں‌بیدار ہوجائے تو ایسا ممکن نہیں‌ہے آہستہ آہستہ سب ہوجاتا ہے
 

ساجد

محفلین
ایک کتاب ہے جو ہمیشہ زیر مطالعہ رکھتا ہوں لیکن پھر بھی اس کی تشریح و تفسیر زیر بحث لانے سے لرزاں رہتا ہوں کہ مجھ ایسا جاہل اس کلام ربی (قرآن پاک) کے مضامین و نصوص کے معاملے میں کوئی گستاخی نہ کر بیٹھے۔
ویسے آج کل میرا میلانی تضاد ملاحظہ فرمائیے کہ صبح قرآن کی تلاوت تو رات کو جوش مرحوم کے (یادوں کی برات) سوانح حیات یا پھر تاریخ بر صغیر پر کچھ مل جائے تو۔
 

سویدا

محفلین
اور پھر جب پاپ بیتی بھی ختم ہوجائے تو کشور ناہید کی بری عورت کی کتھا

قرآن کریم کی تلاوت صبح میں جاری رکھیے گا

رات میں‌ان کتب کا مطالعہ تو بیلنس برقرار رہے گا
 

سویدا

محفلین
اوپر عنوان آپ دیکھیے غور سے تو

یہ دھاگہ مطالعہ کتب ہی کا ہے اور میں نے آپ کو اردو ادب کی کتابوں‌کا ہی مشورہ دیا ہے

اس میں‌اتنا برا ماننے والی کیا بات ہے

اپ نے قرآن کے ساتھ یادوں‌کی برات کے مطالعے کا ذکر کیا

،،،،،،،،،،،،،،،،،،، تو برا مان گئے
 

مدرس

محفلین
ذوق مطالعہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نعمت ہے لیکن سب سے پہلے دینی طور پر بنیادی دین کا مطالعہ کر نا چا ہیئے ''مثلا،عقائد ،تفسیر ،حدیث ،فقہ اور تاریخ اسلام
خداکرے ذوق مطالعہ اور تازہ
مدر س
 

سویدا

محفلین
دجال حقیقت ہے اس سے انکار نہیں‌لیکن اس موضوع پر آج کل اکثر

افسانوی قسم کی باتیں‌ہیں‌!
 

قیصرانی

لائبریرین
میں تو آج کل کتاب خریدتا ہی نہیں کہ پڑھنے کی فرصت کہاں ملتی ہے۔ ویسے پچھلے دس پندرہ دن میں یہ کتابیں ملی ہیں۔
دوسری دستک۔ شعری مجموعہ۔ حسن فرخ
ایک کتاب کا نام بھول گیا، لیکن شکار سے متعلق ہے، کسی نقش بندی صاحب کی۔۔ اس کو پڑھنے کا کوئی ارداہ نہیں۔ سافٹ کاپی کی جگہ ہارڈ کاپی بھیج دیتے ہیں لوگ!!

سید قمر احمد نقوی نقش بندی کی کتاب ہوگی۔ اس کا نام کیا ہے؟ اگر کچھ مزید تفصیلات مل جائیں تو مشکور ہوں گا۔ محترم شاعر بھی ہیں اور بہت اچھے شاعر
 
آجکل ایک کتاب خریدی ہے ہوئی جو ایک دوست نے مجھے ادھار دینی تھی مگر جب برسا برس تک ادھار نہ دی تو اب میں نے خود ہی خرید لی ہے۔

The Da Vinci Code by Dan Brown

اس کے علاوہ جو مفت میں ہاتھ لگی ہیں کتابیں اور تھوڑا تھوڑا پڑھ رہا ہوں وہ یہ ہیں۔

تلاش از ممتاز مفتی
روح اسلام از سید امیر علی
حکیم سعید کے طبی مشورے
 

مدرس

محفلین
ویسے کیا کسی نے خواجہ عزیز الحسن مجذوب کی شاعر ی پڑھی ہے جو دینی مزاج اور حب فی اللہ میں‌ڈوبی ہو ئی ہے
جس کا نام’’ کشکول ‘‘ہے
 

طالوت

محفلین
چند ہفتے پہلے "الکھ نگری" (ممتاز مفتی) خریدی تھی ۔ گزشتہ دنوں 'فتنہ انکار قران کب اور کیسے" (عزیز اللہ بوہیو) کی حصہ اول اور دوم تحفتا ملی ہیں اور زیر مطالعہ ہیں ۔۔
وسلام
 

فاطمہ راحی

محفلین
آج تک کتابیں ادھار نہیں لیں۔ دیں ضرور ہیں ( جو کبھی واپس نہیں ملیں)
ہمارا کتابوں کا شوروم ہے اس لیے مجھے کتابیں آسانی سے مل جاتیں ہیں۔
 
Top