آپ عید پر کونسا لباس پہنیں گے؟

تیشہ

محفلین
سفید قمیض کرتا ٹائپ اور سفید شلوار سل کر آئی تھی پاکستان سے تو کافی رہے گی ۔۔۔۔۔۔۔
بوچھی عید پر اپنے قومی لباس کو ترجیح دیں ، کم از کم میری اپنے قومی لباس میں گردن کچھ اکڑ سی جاتی ہے کہ میں اسے دنیا کا بہترین لباس سمجھتا ہوں
وسلام

چلئیے اس بار میں آپکی بات مان کر قومی لباس کو ترجیح دے ہی لیتی ہوں ، کیا یاد کریں گے کس فرمابردار باجو سے پالا پڑا ہے ساڑھی پہنتے پہنتے قومی لباس پر آگئی ہوں :hatoff: مگر میری گردن اکڑتی ہی نہیں کہ گردن میں آجکل درد ہے ۔ :music: قومی لباس تو میں ہر ، دوسرے تیسرے دن پہنتی ہوں ، ساڑھی تو کبھی پہنی ہی نہیں اسلئے شوق پورا کر رہی ہوں ، پہن کر ۔ :hatoff:
 
شمشاد

لائبریرین
اب تک آپ رومن اردو میں ہی لکھتے ہیں۔ اردو لکھنے میں دشواری ہے تو بتائیں، ہم آپ کی مدد کے لیے تیار ہیں۔
 
سارا

محفلین
امی جو کپڑوں کا ڈھیر لائی ہیں انہی میں سے پہننا پڑے گا البتہ ابھی یہ طے نہیں کیا کہ کونسا پہننا ہے۔۔:rolleyes:
 
حجاب

محفلین
میں عید کے دن اسکائی بلو اور وائٹ مکس پرنٹ کاٹن کی شلوار قمیض پہنوں گی دوسرے دن اسٹون کلر اور ریڈ مکس کاٹن کا سوٹ ، عید ملنے جاؤں گی سب سے نیوی بلو کاٹن کے سوٹ پر گلابی ستاروں کے کام والا سوٹ پہن کر :)
 
تعبیر

محفلین
واہ راجا جی آپ گپ شپ میں وہ بھی اتنے سارے ٹاپکس کے ساتھ
میں نے بھی عید پر ایک ٹاپک سوچا تھا اور سچ پوچھیں تو کچھ سوالات بالکل یہی تھے۔

چلیں واپس اتے ہیں آپ کے سوال کی طرف میں نے ابھی سوچا نہیں۔ ہیں کچھ نئے سوٹ پڑے ہوئے انہی میں سے کوئی پہن لونگی۔ نا ہمارے ہاں کسی نےآنا ہے اور نہ ہم نے کسی کے ہاں جانا ہے۔ سو کیا فرق پڑتا ہے
 
جیا راؤ

محفلین
آج ہم نے اسموک پنک کلر کا ٹراؤزر شرٹ پہنا ہے بلیو دوپٹے کے ساتھ۔۔۔۔ کل سیاہ لباس زیب تن کرنے کا ارادہ ہے اور تیسرے دن شاید بلیو جینز کے ساتھ سرخ کرتی پہن لیں۔۔ :confused:
 
محسن حجازی

محفلین
ہم نے کرتا شلوار زیب تن کر رکھا ہے کوئی سفید کے کسی شیڈ کا۔
اب اللہ جانے اس رنگ کو کیا کہتے ہیں۔

اس بے رنگ عالم میں رنگ سے ایک شعر یاد آیا:

ناتجربہ کاری سے واعظ کی یہ باتیں ہیں
اس رنگ کو کیا جانے پوچھو تو کبھی پی ہے۔
 
تعبیر

محفلین
خاتون کسی کے آنے نا آنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا عید آپکا تہوار ہے اسے آپ اپنے لیئے سیلیبریٹ کریں
وسلام

خاتون کس کو بولا :eek: :mad:

محترم کم از کم عید پر تو نہ ڈانٹیں :)

اکیلے تو بابا ادم کو بھی جنت جیسی جگہ میں مزا نہیں آیا تھا
 
تیشہ

محفلین
واہ راجا جی آپ گپ شپ میں وہ بھی اتنے سارے ٹاپکس کے ساتھ
میں نے بھی عید پر ایک ٹاپک سوچا تھا اور سچ پوچھیں تو کچھ سوالات بالکل یہی تھے۔

چلیں واپس اتے ہیں آپ کے سوال کی طرف میں نے ابھی سوچا نہیں۔ ہیں کچھ نئے سوٹ پڑے ہوئے انہی میں سے کوئی پہن لونگی۔ نا ہمارے ہاں کسی نےآنا ہے اور نہ ہم نے کسی کے ہاں جانا ہے۔ سو کیا فرق پڑتا ہے

:confused:

تو پھر آپ نے کیا پہنا ۔؟ میں تو ساڑھی پہن کر ہاتھ پے ہاتھ دھر کر بیٹھنے کے پلان میں تھی ۔ ساڑھی کیا پہنتی کچن سے فرصت ہی نہیں مل سکی :cry: سارے سپنے ٹوٹ کے چکنا چور ہوئے ۔ کہ اس سے پہلے کہ میں ساڑھی پہن کے نکلتی ، گھر والے خود سب میرے گھر دھاوا بول گئے ۔ اور میں ساڑھی تو کیا پہنتی ۔ عید کا جوڑا بھی عید پے پہن ہی نا سکی ۔ کچن کچن کچن :blush:
 
سارا

محفلین
میں نے پہلے دن بلیک پہنا تھا اوپر سفید کام ہوا تھا یہ رنگ خاص کر اس لیے پہنا کہ سارا دن کچن میں گزارنا تھا
دوسرے دن پرپل اور بلیک۔۔۔
کل گھر کے ہی حلیے میں رہنا ہے کہ بہت زیادہ کام کرنا ہے کچن میں۔۔
 
سارہ خان

محفلین
:confused:

تو پھر آپ نے کیا پہنا ۔؟ میں تو ساڑھی پہن کر ہاتھ پے ہاتھ دھر کر بیٹھنے کے پلان میں تھی ۔ ساڑھی کیا پہنتی کچن سے فرصت ہی نہیں مل سکی :cry: سارے سپنے ٹوٹ کے چکنا چور ہوئے ۔ کہ اس سے پہلے کہ میں ساڑھی پہن کے نکلتی ، گھر والے خود سب میرے گھر دھاوا بول گئے ۔ اور میں ساڑھی تو کیا پہنتی ۔ عید کا جوڑا بھی عید پے پہن ہی نا سکی ۔ کچن کچن کچن :blush:

اوو باجو ہم تو آپ کی ساڑھی میں تصویروں کے انتظار میں تھے ۔۔:grin: پھر نیکسٹ ڈے پہن لیتیں نا ساڑھی آپ۔۔ ۔۔ :roll:
 
سارہ خان

محفلین
میں نے پہلے دن لائٹ اور ڈارک پرپل سوٹ پہنا ۔۔۔ دوسرے دن براؤن اور گرین کامبینیشن میں شرٹ اور دوپٹے پر انہی دو رنگوں میں اسٹونز اور دھاگے کی کڑھائی پہن کے دعوت اٹیند کی ۔۔ اور آج وائٹ ریڈ اور اورنج شیڈ کا سوٹ پہن کے ایک اور دعوت اٹینڈ کرنی ہے ۔۔:)
 
Top