آپ اس وقت کیاکر/ سوچ رہے ہیں؟ (9)

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

شمشاد

لائبریرین
سوچ رہا ہوں کہ اب چھٹیوں میں وہ تمام کام نمٹا ہی لیئے جائیں جو کہ اس بہانے سے ٹال رہا تھا کہ چھٹیوں میں کروں گا، پر اب تو وقت آہی گیا ہے۔

خالی سوچنے سے کچھ نہیں ہوگا۔
عمل سے زندگی بنتی ہے
اٹھ باندھ کمر کیا ڈرتا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
MCS Final کے پیپرز دیئے ہیں۔ آخری سمسٹر تھا اب اللہ کے فضل سے جاب کی تلاش شروع کرنے لگا ہوں۔
اللہ آپ کو کامیاب کرے اور بہت اچھی سی جاب بھی عطا فرما دے آمین


میں تو بارش میں باہر نکل جاؤں، سردیوں کی بارش میں صرف بارش دیکھنے کے لیے ہی سہی۔
او نہیں شمشاد بھائی، ٹھنڈ لگ جائے گی،بس سے دور سے ہی برستی دیکھیں، کافی ہوگا، مری میں برف باری ہو چکی ہے اب سارا پاکستان وہاں اکٹھا ہو جائے گا، عجیب بد نظمی مچ جائے گی (میں نے استعمال کی لیا ہے وہ فارمولا :) )
 

میم نون

محفلین
جی کچھ اتنے حاص نہیں، کچھ تو کمپیوٹر سے متعلق ہیں:
لیپ ٹاپ کو ٹھیک کرنا ہے۔
اس سال گرمیوں میں جو سیروتفریح کی اسکی تصویریں نکالنی ہیں کیمرے سے اور پھر انکی چھانٹی کرنی ہے۔
گرافکس میں کچھ ٹیوٹوریل لکھنے کا ارادہ ہے (لیکن وقت پر منحصر ہے)
اسکے علاوا بھی چند ایک۔
 

mfdarvesh

محفلین
اللہ معاف کرے، جو روٹی نہیں پکا کے ویتی وہ بارش بھیج دے گی ہاں آپ کے بادل ضرور ادھر سے کھینچ کے لے آئی گی
 

ahsan_gold

محفلین
کھوکھر صاحب اللہ بہتر جانتا ہے کہ اگلا سال کیسا ہو گا۔
اگر ہم نے پچھلے سال جیسی غلطیاں پر نظر ڈال کر انہیں سدھارا نا
تو اگلا سال آپ سمجھہ سکتے ہیں کہ کیسا ہو سکتا ہے۔
 

mfdarvesh

محفلین
اللہ اس آنے والا سال کو پاکستان کے لیے کامیابی کا سال بنا دے اور ہمیں مہنگائی، بد امنی اور لوڈشیڈنگ سے نجات مل جائے آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top