آپ اردو محفل پر کیوں آتے ہیں؟

آئیے دوستو، ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ اردو محفل پر ہم کیوں آتے ہیں؟

  • اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں

    Votes: 33 52.4%
  • سیاست اور مذہب کے زمرے دلچسپی کا سبب ہیں

    Votes: 3 4.8%
  • وقت پاس کرنے آتے ہیں

    Votes: 5 7.9%
  • پبلک فورمز اور فیس بک کی طرح اس کی بھی عادت سی ہو گئی ہے

    Votes: 12 19.0%
  • کوئی اور وجہ، جو جواب کی شکل میں نیچے لکھ سکتے ہیں

    Votes: 10 15.9%

  • Total voters
    63
ایرس چلے جاتے۔۔۔ پلوٹو سے سات کروڑ میل کے فاصلے پر ہی تو ہے۔۔۔ اگلی مرتبہ اپنے محمداحمد بھائی کو بھی ساتھ لےجائیے گا۔
مریخ تک جاتے جاتے سانس پھولا ہے۔ واپس آتے آتے کھجور نہ ملی تو سیدھے مجھ تک ہی آئیں گے۔۔۔۔ :p
آپ عطارد سے نکلیں۔۔۔۔ ہماری طرف کا چکر لگا لیں۔۔۔ :p

یہ کیا بھئی سارے دور ہی دور کی باتیں کیے جا رہے ہیں، کوئی ہم سورج والوں کی طرف آنے کی بات ہی نہیں کرتا :)
 
مجھے عادت تو محفل کی ہے بلکہ دیگر سوشل میڈیا کے مقابلے میں کہیں اور زیادہ ہے۔اردو محفل میری روزمرہ کے معمول کا حصہ ہے۔بس یوں سمجھ لیں کہ مئے جیسا نشہ ہے جو اپنی خودی میں ڈبوئے رکھتا ہے۔محفلین اور محفل میرے لیے اساتذہ کا درجہ رکھتے ہیں۔محفل کی بدولت سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کا موقع میسر آیا ہے۔یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس محفل میں آنے کے بعد مجھے اردو زبان کی سہی قدر و قیمت اور اہمیت کا پتا چلا۔یہاں کے محفلین کے آپسی دوستانہ رویہ ،محبت مثالی ہے۔اس محفل میں جو بھی مواد پیش کیا جاتا ہے وہ علم و تحقیق سے خالی نہیں ہوتا۔میں نے آج تک اردو زبان اور اردو ادب کے لیے اتنا منظم اور متحرک پلیٹ فورم نہیں دیکھا۔
دعا یہی ہے کہ اللہ کریم اس محفل کو اسی طرح آباد رکھے اور یہاں ہمیشہ علم وحکمت کے آبشار بہتے رہیں ،شعر و اشعار سے یہ باغ سدا مہکتا رہے اور اردو ادب کے طالب ہمیشہ اپنی روح کو محفل سے سیراب اور مشکبار کرتے رہیں۔آمین
 
Top