آپ اردو محفل پر کیوں آتے ہیں؟

آئیے دوستو، ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ اردو محفل پر ہم کیوں آتے ہیں؟

  • اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں

    Votes: 33 52.4%
  • سیاست اور مذہب کے زمرے دلچسپی کا سبب ہیں

    Votes: 3 4.8%
  • وقت پاس کرنے آتے ہیں

    Votes: 5 7.9%
  • پبلک فورمز اور فیس بک کی طرح اس کی بھی عادت سی ہو گئی ہے

    Votes: 12 19.0%
  • کوئی اور وجہ، جو جواب کی شکل میں نیچے لکھ سکتے ہیں

    Votes: 10 15.9%

  • Total voters
    63

وجی

لائبریرین
معلومات اور بہت حد تک اپنی اردو کو ٹھیک رکھنے کے لیئے
پڑھنے اور لکھنا ضروری ہوتا ہے ۔ تبھی یاد رہتے ہیں الفاظ و املاء
 
سیما علی

لائبریرین
یہ تحریر کہہ رہی ہے۔۔۔ شہر سے دور اک کٹیا ہم نے بنوائی ہے ۔۔۔۔ اور اس کٹیا کے ماتھے پر یہ لکھوایا ہے۔ سب مایہ ہے۔۔۔
لفظ چھن جائیں مگر تحریر ہو روشن جہاں
ہونٹ ہوں خاموش لیکن گفتگو باقی رہے
خاص نین بھیا کے لئیے؀
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
لفظ چھن جائیں مگر تحریر ہو روشن جہاں
ہونٹ ہوں خاموش لیکن گفتگو باقی رہے
خاص نین بھیا کے لئیے؀
جو دکھ رہا اسی کے اندر جو ان دکھا ہے وہ شاعری ہے
جو کہہ سکا تھا وہ کہہ چکا ہوں جو رہ گیا ہے وہ شاعری ہے

یہ شہر سارا تو روشنی میں کھلا پڑا ہے سو کیا لکھوں میں
وہ دور جنگل کی جھونپڑی میں جو اک دیا ہے وہ شاعری ہے
 
جو دکھ رہا اسی کے اندر جو ان دکھا ہے وہ شاعری ہے
جو کہہ سکا تھا وہ کہہ چکا ہوں جو رہ گیا ہے وہ شاعری ہے
شاعر اس شعر میں کہنا چاہ رہا ہے کہ نثر بہت لکھ لی، اب شاعری کرنی ہے۔
محفل کے تمام شاعر پیچھے پیچھے ہو جائیں۔
محمداحمد بھائی اب سے نیرنگ بھائی شاعری کریں گے۔
 
محمداحمد

لائبریرین
شاعر اس شعر میں کہنا چاہ رہا ہے کہ نثر بہت لکھ لی، اب شاعری کرنی ہے۔
محفل کے تمام شاعر پیچھے پیچھے ہو جائیں۔
محمداحمد بھائی اب سے نیرنگ بھائی شاعری کریں گے۔

نین بھائی تو پہلے بھی شاعری کرتے رہے ہیں۔ کبھی نثر میں اور کبھی واقعتاً شعر کی شکل میں۔ :)
 
اے خان

محفلین
پہلے پہل اردو سے محبت کی وجہ سے آتا تھا پھر وہ بھوت اتر گیا
پھر ایسے ویسے آنے لگا پھر وہ بھوت بھی اتر گیا
پھر عادت سی ہوگئی تو آنے لگا
پھر کسی اور وجہ سے آنے لگا وہ بھوت بھی اتر گیا
پھر کوئی اور وجہ ملی تو آنے لگا پھر بھوت اتر گیا
وجہ ملتی ہے بھوت اترتا ہے بس اس طرح رواں دواں ہے وقت
 
اب تو بھوت اتارنے ماہر ہوچکے ہیں آپ۔ اب جنات پر ٹرائی کریں۔
 
Top