آپ اردو محفل پر کیوں آتے ہیں؟

آئیے دوستو، ذرا جائزہ لیتے ہیں کہ اردو محفل پر ہم کیوں آتے ہیں؟

  • اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں

    Votes: 33 52.4%
  • سیاست اور مذہب کے زمرے دلچسپی کا سبب ہیں

    Votes: 3 4.8%
  • وقت پاس کرنے آتے ہیں

    Votes: 5 7.9%
  • پبلک فورمز اور فیس بک کی طرح اس کی بھی عادت سی ہو گئی ہے

    Votes: 12 19.0%
  • کوئی اور وجہ، جو جواب کی شکل میں نیچے لکھ سکتے ہیں

    Votes: 10 15.9%

  • Total voters
    63

سید رافع

محفلین
پہلے پہل تو ایسے ہی زلفی نام کی آئی ڈی بنا لی تھی کیونکہ نام شاعرانہ تھا جبکہ زلف ندارد تھی سو ہمارے لیے پرمزاح۔ پھر یونہی ہی دن گزرتے گئے۔

ہمیں اردو آتی نہیں تو محبت ہونا دور کی بات تھی۔ بس ویسے ہی کبھی یہاں کبھی وہاں مراسلہ کر دیا۔ جب فرصت زیادہ ہو تو محفل آتے ہیں۔ یہاں کسی سے خاص کوئی اب تک دوستی بھی نہ ہو پائی۔

بس اب یونہی دن گزر رہے ہیں۔
 

علی وقار

محفلین
اردو فورم نا پید ہیں اور یہ محفل کسی نعمت سے کم نہیں۔ خیر ہو ان کے لیے جنہوں نے ہم ایسوں کو یہ موقع فراہم کیا کہ مختلف معاملات سے متعلق اپنی رائے دے سکیں اور دیگر احباب کے نقطہ نظر کو جان پائیں۔
 

سیما علی

لائبریرین
اُردو محفل ہمارا گھر اور یہاں کے لوگ ہمیں اپنے گھر کے لوگ لگتے ہیں !کسی دن بھی نہیں لگتا ان میں کوئی بھی غیر ہے ۔۔اور اب یہ عالم ہے ؀
اتنے مانوس صیاد سے ہو گئے، اب رہائی ملے گی تو مر جائیں گے۔۔
سلامت رہیے یہ محفل اور اسکو آباد رکھنے والے !!!!!!!!
 
آخری تدوین:

سید عمران

محفلین
پہلے پہل اردو سے محبت کی وجہ سے آتا تھا پھر وہ بھوت اتر گیا
پھر ایسے ویسے آنے لگا پھر وہ بھوت بھی اتر گیا
پھر عادت سی ہوگئی تو آنے لگا
پھر کسی اور وجہ سے آنے لگا وہ بھوت بھی اتر گیا
پھر کوئی اور وجہ ملی تو آنے لگا پھر بھوت اتر گیا
وجہ ملتی ہے بھوت اترتا ہے بس اس طرح رواں دواں ہے وقت
اب تو بھوت اتارنے ماہر ہوچکے ہیں آپ۔ اب جنات پر ٹرائی کریں۔
سوئی مقناطیس سے رگڑ کر مقناطیس بن جاتی ہے۔۔۔
بھوت بھوت کرتے کرتے اے خان بھی بھوت بن گئے!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
بے شک یہیں رہیے اچھی جگہ!!!
مگر اپنا والا گھر ہمارے نام کرڈالیے!!!
بے شک بے شک۔۔۔ یہیں ہیں ہم۔ اس والےغریب خانے میں تو بس چند گھنٹے سونے کے لئے آتے ہیں۔
ایک تو آپ سمجھتے بھی نہیں کہ ہم بار بار گھاس کاٹنے کے لئے آنے کا کیوں بول رہے ہیں۔۔۔آئیں گے تو انگوٹھا لگائیں گے نا اپنے نام کرنے کے لئے
گھر کو
 

سید عمران

محفلین
بے شک بے شک۔۔۔ یہیں ہیں ہم۔ اس والےغریب خانے میں تو بس چند گھنٹے سونے کے لئے آتے ہیں۔
ایک تو آپ سمجھتے بھی نہیں کہ ہم بار بار گھاس کاٹنے کے لئے آنے کا کیوں بول رہے ہیں۔۔۔آئیں گے تو انگوٹھا لگائیں گے نا اپنے نام کرنے کے لئے
گھر کو
آنے کی ضرورت نہیں تمام کاغذات یہیں بھیج دیں۔۔۔
انگوٹھا ہم ای میل کررہے ہیں!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
وہ آپ کوریئیر کردیجیے گا!!!
اور جو ڈاک بابو نے بولا کہ وہ بندہ سامنے لاؤ جس کا یہ انگوٹھا ہے تو کیا کریں گے ہم۔
بس آنا جانا ہی تو کرنا ہے نا۔ پھر ہم بھی کراچی دیکھیں گے۔
قائد اؑظم کے مزار پر بھی جانا ہے۔ مسجد طوبیٰ بھی دیکھیں گے۔ اور دو دریا بھی۔۔۔ پورٹ گرینڈ بھی ۔
ٹھیک ہے نا؟
 

سید عمران

محفلین
بس آنا جانا ہی تو کرنا ہے نا۔ پھر ہم بھی کراچی دیکھیں گے۔
قائد اؑظم کے مزار پر بھی جانا ہے۔ مسجد طوبیٰ بھی دیکھیں گے۔ اور دو دریا بھی۔۔۔ پورٹ گرینڈ بھی ۔
ٹھیک ہے نا؟

یہاں آنے کی ضرورت نہیں۔۔۔
یو ٹیوب پر دیکھ لیں!!!
 

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
کہہ دینا کہ کراچی جا کر چپکا دینا اور اس کا سامنا بھی کرلینا!!!
لو بھلا ہم اپنے معاملے میں کسی پرائے کو کیوں ڈالیں۔ ہم خود کر لیں گے نا سامنا بھی۔
چپکانے کے لئے ایلفی لائیں یا آٹے کی لئی بنانی پڑے گی؟
 
Top