آپکے پرس یا والٹ میں کیا کیا ہوتا ہے

شمشاد

لائبریرین
آج میرے پرس میں ایک نیا سِم کارڈ ہے۔ یہاں " موبائیلی " کی پروموشنل سیل لگی ہوئی تھی جو یہ بہت ہی سستی ہے تو میں نے سوچا ایک اور سِم کارڈ لے لیا جائے اور اپنی سیدھی سادھی خاتون خانہ کو ایک عدد موبائیل اسی سِم کارڈ کے ساتھ فراہم کر دیا جائے۔
 

شمشاد

لائبریرین
نیک تو اُس کے لیے ہے لیکن بوجھ تو میری جیب پر ہی پڑنا ہے۔ آپ کو پتہ ہی ہے کہ خواتین فون پر کتنی لمبی بات کرتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
یہ آپ کو نہیں معلوم، یہ مجھے ہی معلوم ہے، اور خیر سے وہ اپنے علاقے کی ناظمہ بھی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
راجہ صاحب میں اردو محفل کا ناظموں میں سے ایک ہوں اور وہ اپنے حلقے کی ناظمہ ہیں۔ ان کا اردو محفل سے بس اتنا ہی تعلق ہے کہ گاہے بگاہے پڑھتی رہتی ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
لڑائی اور وہ بھی پرس میں،:eek: یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ ہاں پرس کی ملکیت یا جو کچھ اس کے اندر ہے، اس پر لڑائی کی نوبت آ سکتی ہے۔
 

محمدصابر

محفلین
آج کافی عرصے بعد کھول کر دیکھا تو پرس میں سے کچھ روپے، اپنی اور بیگم کی شناختی کارڈ کی کاپیاں، ڈاکٹری نسخہ، .ڈرائیونگ لائسنس ،کچھ دوسروں کے وزٹنگ کارڈ ، کچھ اپنے وزٹنگ کارڈ ، اے ٹی ایم کارڈز، ریوارڈ کارڈز، ایک ڈاک ٹکٹ اور کچھ سکے برآمد ہوئے۔
 

عسکری

معطل
اقامہ - اے ٹی ایم کارڈ - کچھ کمپنی کے کارڈز - ڈریونگ لائسنس - کچھ نقدی کم سے کم100 زیال اور زیادہ 500 کمپنی کی ہوتی ہے-اور کیا بس۔
 
Top