بشیر بدر :::::آنکھ رنجیدگی سے بھر آئی:::::: Dr. Bashir Badr
غزل
آنکھ رنجیدگی سے بھر آئی
آج سُننے کو وہ خبر آئی
اِن مسائل میں تیری یاد بھی کیا
جیسے تتلی پہاڑ پر آئی
اپنی ماں کی طرح اُداس اُداس
بیٹی شادی کے بعد گھر آئی
اب تو مَیں بھی نظر نہیں آتا
اے خُدا ! کون سی ڈگر آئی ؟
تم نے جو کُچھ کِیا شرافت میں!
وہ ندامت بھی میرے سر آئی
ڈاکٹر بشیر بدؔر