آنکھ جب بند کیا کرتے ہیں - سعید راہی

شمشاد

لائبریرین
آنکھ جب بند کیا کرتے ہیں
سامنے آپ ہوا کرتے ہیں

آپ جیسا ہی مجھے لگتا ہے
خواب میں جس سے ملا کرتے ہیں

تُو اگر چھوڑ کے جاتا ہے تو کیا
حادثے روز ہوا کرتے ہیں۔

نام ان کا نا کوئی ان کا پتہ
لوگ جو دل میں رہا کرتے ہیں

ہم نے 'راہی' کا چلن سیکھا ہے
ہم اکیلے ہی چلا کرتے ہیں
 
تُو اگر چھوڑ کے جاتا ہے تو کیا
حادثے روز ہوا کرتے ہیں۔

نام ان کا نا کوئی ان کا پتہ
لوگ جو دل میں رہا کرتے ہیں

ہم نے 'راہی' کا چلن سیکھا ہے
ہم اکیلے ہی چلا کرتے ہیں

بہت خوب، شکریہ
 
Top