آنکھ، چشم، نین، دیدہ، نگاہ، نظر پر اشعار

عبد الرحمن

لائبریرین
اذیت، مصیبت، ملامت، بلائیں
ترے عشق میں ہم نے کیا کیا نہ دیکھا

لڑی کی مناسبت سے یہ شعر قابل قبول ہے؟​
 

عبد الرحمن

لائبریرین
آتا ہے خواب میں بھی تری زلف کا خیال
بے طور گھر گئے ہیں پریشانیوں میں ہم
بسکہ ہوں غالب اسیری میں بھی آتش زیرپا
موئے آتش دیدہ ہے حلقہ مری زنجیر کا​
 

ماہی احمد

لائبریرین
وہ کرینہ ، وہ کرشمہ، وہ ایشوریا ہو کہ مادوری
نہ شک کر دیکھ کر بٹوے میں میرے ان کی تصویریں
میں فقط اس نیت سے ان کو دیکھتا ہوں بیگم
نگاہِ مردِ مومن سے بدل جاتی ہیں تقدیریں

شاعر : سلمان گیلانی
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مانا کہ تیری دید کے قابل نہیں ہوں میں
تو میرا شوق دیکھ' میرا انتظار دیکھ
کھولی ہیں ذوقِ دید نے آنکھیں تری اگر
ہر رہ گزر میں نقشِ کفِ پائے یار دیکھ

علامہ اقبال
 
آخری تدوین:

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
دل ٹھہرنے دے تو آنکھیں بھی جھپکتے جاویں
ہم کہ تصویر بنے بس تجھے تکتے جاویں
چوب نم خوردہ کی مانند سلگتے رہے ہم
نہ تو تجھے پائیں نہ بھڑکیں نہ دہکتے جاویں

احمد فراز
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
خدا کرے تیری آنکھیں ہمیشہ ہنستی رہیں
دیارِ وقت سے تو شادماں گزرتا رہے
میں مانگتی ہوں تیری زندگی قیامت تک
ہوا کی طرح سے تو جاوداںگزرتا رہے

پروین شاکر
 
Top