آنکھ، چشم، نین، دیدہ، نگاہ، نظر پر اشعار

جاسمن

لائبریرین
گُم اپنی محبت میں دونوں، نایاب ہو تم نایاب ہیں ہم
کیا ہم کو کُھلی آنکھیں دیکھیں، اِک خواب ہو تم اِک خواب ہیں ہم
 

جاسمن

لائبریرین
جس سمت بھی دیکھوں نظرآتا ہے کہ تم ہو
اے جانِ جہاں یہ کوئی تُم سا ہے کہ تم ہو
اِس دید کی ساعت میں کئی رنگ ہیں لرزاں
میں ہوں کہ کوئی اور ہے،دُنیا ہے کہ تم ہو
دیکھو یہ کسی اور کی آنکھیں ہیں کہ میری
دیکھوں یہ کسی اور کا چہرہ ہے کہ تم ہو
(احمد فراز)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
وہ اور ہوں گے کہ جن کو امجد نئے مناظر کی چاہ ہو گی
میں اُس کے چہرے کو دیکھتا ہوں ،میں اُس کے چہرے کو دیکھتا تھا
 

محمداحمد

لائبریرین
پھر پلٹ کر نگاہ نہیں آئی
تجھ پہ قربان ہو گئی ہوگی

سیف الدین سیف​
 
مدیر کی آخری تدوین:

محمداحمد

لائبریرین
چُھپے کچھ ایسے کہ تا زیست پھر نہ آئے نظر
رہینِ حسرتِ دیدار کرکے چھوڑ دیا

شکیل بدایونی​
 
Top